تازہ ترین

موبائل انٹرنیٹ … اب اور کتنا انتظار ؟

  جموںوکشمیر حکومت  کے محکمہ داخلہ نے اپنے ایک تازہ ترین حکم نامہ میں اس یونین ٹریٹری میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی میں مزید توسیع کرکے اس کو11دسمبر تک بڑھادیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل کے الیکشن اور پنچوں و سرپنچوں کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جموں کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیںاور دوسری جانب سرحد پار سے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے اور سلامتی ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو اس بات کے خدشات ہیںکہ پاکستان کی جانب سے افراتفری کی کوششوں میں اضافہ کرنے کے علاوہ عسکری صفوںمیں نوجوانوں کی بھرتی اوردراندازی کی کوششیںبھی ہونگی۔جنگجویانہ سرگرمیاں جاری ہیں، بن ٹول پلازہ اور ایچ ایم ٹی حملے اس کا واضح ثبوت ہیں،لہٰذا ناگزیر ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس