تازہ ترین

پالی تھین نایاب کب ہوگا؟

عدالت عالیہ نے گزشتہ دنوںحکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ پالی تھین سے پاک جموں وکشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے نگرانی نظام مزید سخت کرے اور نہ صرف جموں وکشمیرمیں پالی تھین کی برآمد روکی جائے بلکہ جموںوکشمیر کے اندر بھی پالی تھین کا استعمال ختم کیاجائے۔عدالت نے حکومت کی جانب سے پالی تھین لفافوں کے استعمال کے اعتراف کے بعد کہا کہ پالی تھین کے استعمال سے خوبصورتی ماند پڑرہی ہے اور اگر حساس ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہے تواس ناسور کا خاتمہ لازمی ہے ۔یہ پہلی دفعہ نہیں ہے جب عدلیہ نے پالی تھین کے استعمال کو لیکر حکومت کی کھینچائی کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی کئی دفعہ عدلیہ کی جانب سے حکومت کو کھری کھری سننا پڑا اور سچ تو یہ ہے کہ عدلیہ کے دبائو کے نتیجہ میں ہی حکومت کو پالی تھین پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون سازی کرنا پڑی تاہم یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ پابندی کا اطلاق قانون کی کتابوں تک

تازہ ترین