تازہ ترین

بجلی میٹرنگ ٹھیک لیکن نظام کب درست ہوگا؟

 جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کی انتظامیہ نے اس بات کا عزم کیا ہوا ہے کہ آنے والے دو برسوں میں دونوں صوبوں میں8لاکھ سمارٹ  بجلی میٹروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ جموں اور سرینگر شہروں میں زیر زمین بجلی کیبلنگ کا منصوبہ بھی در دست لیاجارہا ہے ۔دو رو ز قبل اس ضمن میںانتظامی کونسل نے اس منصوبہ کوہری جھنڈی دکھائی ۔میٹنگ میںبتایاگیاکہ دو لاکھ میٹروں کی تنصیب کاعمل جاری ہے۔کشمیر اور جموں صوبوں کی پاور کارپوریشنوں کے منیجنگ ڈائریکٹر صاحبان آئے روز بتا رہے ہیں کہ میٹرنگ کا عمل ہنگامی بنیادوںپر سبھی قصبہ جات کے علاوہ دیہات میں بھی مکمل کیاجائے گا تاکہ بجلی کا منصفانہ استعمال یقینی بنایا جاسکے ۔اس میں کوئی دورائے نہیں کہ میٹر لگانے سے بجلی کا منصفانہ استعمال کافی حد تک یقینی بنایا جاسکتا ہے اور لوگ میٹر لگانے کیلئے تیار بھی ہیں تاہم  پوری انتظامی مشینری اس بات سے ب