تازہ ترین

ہسپتالوں میں آکسیجن کیلئے ہاہاکار

جموںوکشمیر خاص کر وادی ٔ کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعدادجوں جوں بڑھتی چلی جارہی ہے ،ہمارے ہسپتالوں میں مسائل اُسی لحاظ سے شدید سے شدید تر ہوتے جارہے ہیںاور تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ سرینگر شہر کے بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کا سنگین بحران پیدا ہوچکا ہے۔گوکہ شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ اور صدر ہسپتال سرینگر نامزد کووڈ ہسپتال نہیں لیکن اب حالت یہ ہے کہ ان دونوں ہسپتالوں میں نصف کے قریب بیڈ کووڈ مریضوںکیلئے مخصوص رکھے گئے ہیں اور کم و بیش سبھی بسترے زیر استعمال ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ کی ایمر جنسی میں جو مریض داخل ہوکر کورونا پازیٹیو قرار پاتے ہیں ،وہ کئی کئی روز تک ایمر جنسی میں ہی غیر کووڈ مریضوں کے ساتھ داخل رہتے ہیں، جس کی وجہ سے عام مریضوں اور تیمارداروں کے کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہمہ وقت لگا رہتا

تازہ ترین