مادہ روسی سفیدوں کا کٹائو | کیا فی الوقت شاخ تراشی سے کام نہیں چل سکتا؟

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کورونا وائرس کے قہر نے پوری دنیاکو بے بس کرکے رکھ دیا ہے اور ٹیکنالوجی کے باوجود انسان نے قدرت کے سامنے ہاتھ کھڑے کردئے ہیں۔جموںوکشمیر میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بتدریج بڑھتی ہی چلی جارہی ہے اور انتظامی مشینری اپنی طرف سے ہر طرح کے جتن کررہی ہے کہ کسی طرح اس کے پھیلائو کو روکا جائے۔گوکہ انتظامیہ کی کاوشیں مستحسن ہیں اور جموںوکشمیر کے عوام کو ذمہ دار شہریوں کا ثبوت پیش کرتے ہوئے حکومت کو پورا تعاون پیش کرنا چاہئے تاہم گزشتہ چند روز سے وادی کے یمین و یسار میں جس بے ہنگم انداز میں مادہ روسی سفیدوں کو کاٹنے کے نام پر سفیدوں کو کاٹنے کی مہم شروع کی گئی ہے ،اس کے انتہائی تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ مادہ روسی سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالوں کی وجہ سے پولن الرجی ہوتی ہے تاہم ایسا پہلی دفعہ نہیں ہورہا ہے بلکہ ہر سیزن می

تازہ ترین