تازہ ترین

ماں نہیں تو عید نہیں، عید پر پھر ماں کی یاد آئی

ماں ایسی نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔ ماں کے بغیر گھر ویران ہوتا ہے۔مجھے اس بات کا احساس عید کے روز اُس وقت ہوا جب صبح نیند سے جاگا اورعید کے رو بھی گھرچارسو سنسان دکھائی دے رہاتھا  کیوں کہ میری ماں آج گھر کی اس جگہ پر موجود نہیں ہے جہاں پر میں اور میری ماں ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے۔ سال 2019 کی عید تھی جب میں صبح سویرے اٹھ کر عید کی نماز کیلئے تیار ہوگیا اور عیدگاہ جانے سے قبل اپنی امی جان کے ساتھ کچھ فوٹو لی اورپھر نماز کیلئے نکل گیا۔نماز سے فارغ ہوتے ہی میں جلدی سے گھر کی طرف نکل گیا ۔ گھر کے باہر میری ماں میرا انتظار کر رہی تھی۔گھر پہنچتے ہی میں گھر کے باہر اپنی ماں کے ساتھ بیٹھ گیا اور ماں کے ساتھ کچھ باتیں کیں۔مجھے کیا معلوم تھا کہ وہ میری ماں کے ساتھ میری آخری عید تھی۔باتیں مکمل ہونے کے بعد میں اپنی ماں کے ساتھ اندر چلا گیااور ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا ک

تازہ ترین