تازہ ترین

شدید احتجاج کے بیچ گھرانہ آبی پناہ گاہ کیلئے402کنال اراضی 14مرلہ اراضی منتقل

 جموں//معائوضہ کی رقم میں اضافہ کے مطالبہ کو لیکرعوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بیچ محکمہ جنگلی حیات نے ہندوپاک بین الاقوامی سرحد کے نزدیک گھرانہ گائوں میں آبی پناہ گاہ کے انتظامی منصوبہ کیلئے 402کنال14مرلہ حاصل کرکے اس پر باڑ لگادی۔عینی شاہدین کے مطابق صبح سے ہی پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کے باوجود گھرانہ ویٹ لینڈ کے لئے زمین کے حصول کے عمل کی مخالفت کرتے ہوئے خواتین سمیت مقامی لوگ بھی وہاں جمع ہوگئے۔خواتین نے گھرانہ ویٹ لینڈ کے اگلے 10 سالہ انتظامی منصوبے کے لیے حد بندی کی گئی اراضی کے حصول کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کے دوران نعرے بازی کی قیادت کی۔حالات کشیدہ ہونے کے بعد محکمہ ریونیو اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے ساتھ ایک مضبوط پولیس فورس کے اہلکاروں کو علاقے میں باڑ لگانے کی سہولت فراہم کی اوریوں 402 کنال اور 14 مرلہ اراضی متعلقہ محکمہ کو سپرد کی گئی جو اب 10 سالہ

کٹرہ میں 18 یاتریوں کا کووڈ مثبت ٹیسٹ، آبائی ریاستوں کو واپس بھیج دیا گیا

جموں//جموں میں کورونا معاملات میں مسلسل اضافہ کے بیچ ویشنو دیوی مندر کی زیارت کرنے آئے غیر ریاستی 18یاتری کٹرہ میں کورونا وائرس مین مبتلا پائے گئے جس کے بعد انہیں آبی ریاستوں کو واپس بھیج دیاگیا۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار بتایا’’یاتریوں سے نمونے لینے کے دوران ہمیں کٹرہ میں 18 یاتری کووڈ 19 مثبت ملے اور انہیں لکھن پور کے راستے ایک بس میں ان کے آبائی مقامات پر واپس بھیج دیا گیا ہے"۔عہدیدار نے کہا کہ جانچ کو تیز کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی نمونے لیے بغیر کٹرہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اورجموں و کشمیر کے باہر سے آنے والے تمام یاتریوں کی کووڈ جانچ کی جارہی ہے دریں اثناء جموں کی ضلعی انتظامیہ نے جموں آنے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے چھ ہوٹلوں کو کووڈ کیئر سینٹر کے طور پر نامزد کیا ہے۔نوڈل آفیسر کووڈ انیس جموںستیش کمار شرما نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں لکھا ہ

تلواڑہ مہاجرین کو کشمیری مائیگرنٹوں کے مساوی امداد فراہم کی جائے:پینتھرس پارٹی

جموں// تلواڑہ مہاجرین نے پریس کلب جموں میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس سے جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں تلواڑہ مہاجرین کے کچھ سینئر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر سے تلواڑہ مائگرینٹس کو کشمیری مائگرینٹس کے مساوی راحت دینے کا مطالبہ کیاجس کی ادائیگی جموں وکشمیر حکومت نے سپریم کورٹ کی مرکزی اور ریاستی حکومت کو حکم کے باوجود نہیں کی ہے۔ بھیم سنگھ نے کہا کہ جموں کے تارکین وطن کے لیے کشمیری مہاجروں کی طرز پر کالونی کی تعمیرکرنے کے علاوہ یکم اپریل 2015 سے مارچ 2011 تک مٹی کے تیل کی تقسیم، سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق 1998 سے 2021 تک کشمیری تارکین وطن کے بقایا واجبات اور سرحد پر تارکین وطن اور کشمیری تارکین وطن کے مساوی رقم کی ادائیگی کے درمیان فرق کی ادائیگی ختم کرنے، منقسم او

مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم کا دیولی بشناہ کا دورہ

جموں//مشن ڈائریکٹر جموں وکشمیر رورل لائیولی ہڈ س مشن ( جے کے آر ایل ایم ) ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ’’ اُمید‘‘ سکیم کی عمل آوری اور حصولیابیوں کاجائزہ لینے کے لئے یولی بلاک بشناہ کا دورہ کیا۔مشن ڈائریکٹر موصوفہ کے ہمراہ ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر ، سٹیٹ پروجیکٹ منیجران جے کے آر ایل ایم اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر جے کے آر ایل ایم تھے۔اُنہوں نے سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور جے کے آر ایل ایم کے ایس ایچ جیز کے ممبر کی حیثیت سے زندگی میں تبدیلی کے بارے میں پوچھا اور ان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر نے ایس ایچ جی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ مشن کے فوائد سے استفادہ اور معاشی ترقی کے لئے کوششیں کریں۔اُنہوں نے ایس ایچ جی اور سی ایل ایف کی سطح پر کمیونٹی پر مبنی اِداروں کی تعمیر سے خود انحصاری کی ضرور ت پر مزید زور دیا۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے مشن کے اَفسران

ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کی حوصلہ سکیم دوسرے مرحلے میں داخل

جموں//جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے جموں اور بذریعہ ورچیول سری نگر میں جموں و کشمیر میں وومن انٹرپرینیور شپ کو متحرک کرنے کے لئے ایک روزہ جامع ورکشاپ اور حوصلہ ’’اِس کی ترقی کی حوصلہ افزائی‘‘کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔اِس ورکشاپ نے بالآخر ’حوصلہ‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیاجس میں وومن انٹرپرینیوروں کے لئے رہنمائی شامل ہوگی۔اِس ورکشاپ میں جے کے ٹی پی او کے تمام شراکت داروں نے صلاحیت کی تعمیر اور کریڈٹ سہولیت پر سیشنوں کا اِنعقاد کیا۔اِس سیشن میں جے کے ٹی پی او کے اشتراک سے جے اینڈ کے بینک کی طرف سے خصوصی طور پر تیار کردہ ’حوصلہ ‘ کریڈٹ سکیم کا آغاز کیا گیا جس میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر مہمان خصوصی اور سی اِی او مشن یوتھ جے اینڈ کے شاہد اقبال چودھری مہمان ذی وقار کی حیثی

مزید خبریں

جموں کے ستواری میں چلتی کار میں آگ لگ گئی جموں//جموں کے ستواری میں چلتی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے پوری شاہراہ جام ہوگئی۔ کار میں سوار افراد نے بمشکل گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ جموں کے ستواری علاقے میں سڑک پر چلتی ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ کار سے دھواں اٹھ رہا تھا، دوسرے ڈرائیوروں نے سواروں کو اس کی اطلاع دی۔ گاڑی کو روکا گیا تو اس میں آگ لگ گئی۔ سوار افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی میں رکھا قیمتی سامان بھی جل گیا۔ آس پاس کے لوگوں نے اس کی اطلاع فائر فائٹرز کو دی۔ موقع پر پہنچ کر کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا۔ تب تک گاڑی جل چکی تھی۔ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔   سیکرٹری سیاحت نے مانسر ، سروئیں سر میں سیاحتی سہولیات کا جائزہ لیا  جموں

تازہ ترین