تازہ ترین

ایس آر ٹی سی سے رضاکارانہ طور مستعفی ہونے والے ملازمین کا احتجاج

جموں// جموں وکشمیر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے والے ملازموں نے بدھ کو یہاں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی آل جموں و کشمیر ایس آر ٹی سی ایسوسی ایشن کے بینر تلے جمع ہوئے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی ملازم نے نامہ نگاروں کو بتایا’’ ہم آج یہاں انتظامیہ اور سٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپویشن کے اعلیٰ حکام کے خلاف احتجاج درج کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا ’’ سرکار ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور ہم گذشتہ تین برسوں سے لگاتار اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی ہماری بات نہیںسن رہا ہے‘‘۔موصوف نے کہا کہ یونین ٹریٹری بن جانے کے بعد ہم امید کرتے تھے کہ اب ہمارے مطالبات کو پورا کیا جائے گا لیکن آج بھی سرکار میں کوئی ہماری بات

کرونا وائرس| مزید 6ابدی نیند سوگئے

 سرینگر //پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 26ہزار 900تشخیصی ٹیسٹ انجام دئے گئے جن میں 452کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 11ہزار 130ہوگئی ہے جن میں 44ہزار864جموں جبکہ66ہزار266کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ بدھ کو کورونا وائرس سے مزید 6افراد فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 1708تک پہنچ گئی۔ ان میں 598جموں جبکہ کشمیر میں 1110افراد فوت ہوگئے۔ تازہ 452معاملات میں 194کشمیر جبکہ 258کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ کشمیر کے194معاملات میں81سرینگر، 25 بارہمولہ،21بڈگام،9پلوامہ،16کپوارہ،8اننت ناگ، 14بانڈی پورہ، 17 گاندربل، 0شوپیان اور3کولگام سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے258 متاثرین میں 127ضلع جموں، 15راجوری، 54ادھمپور، 15ڈوڈہ، 14 کٹھوعہ، 3پونچھ، 8سانبہ،10کشتواڑ، 7رام بن اور5ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔  ۔ 6فوت  جموں و کشمیر میں کورون

دوسرے مرحلے کے ضمنی پنچایتی چنائو

 سرینگر//سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے خالی پنچ اور سرپنچ ضمنی اِنتخابات 2020 میں بالترتیب 65.54فیصد اور 52.24فیصد ووٹران نے اپنے رائے حق دہی کا اِستعمال کیا ہے۔ایس ای سی سے کہا کہ خالی پنچ نشستوں کے لئے 343حلقہ ہائے اِنتخابات میں ضمنی اِنتخابات منعقد ہوئے  جن میں صوبہ کشمیر کے 317 اور صوبہ جموں کے 26 نشستیں شامل ہیں۔52757اہل رائے دہندگان میں سے 34578 ووٹران نے دوسرے مرحلے کے پنچ اِنتخابات میںحصہ لیاجن میں 17987مرد اور 16591خواتین ووٹران شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوئی اور دوپہر2بجے ختم ہوئی۔ جموں صوبہ میں 79.25 فیصد اور کشمیر صوبہ63.92 فیصد ووٹران نے دوسرے مرحلے کے پنچ ضمنی اِنتخابات میں ووٹ ڈالیں۔خالی سرپنچ اِنتخابات میں 83حلقہ ہائے انتخابات میں دوسرے مرحلے کے دوران 52.25فیصد ووٹران نے حصہ لیا جن میں سے 62 صوبہ کشمیر اور 21صوبہ

خودانحصار بھارت کی تعمیر

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیربصیر احمد خان نے بورڈ آف ٹریڈ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ورچیول شرکت کی ۔میٹنگ کا انعقادبھارت کے درآمداتی مقابلہ آرائی میں اضافہ کرنے کے لائحہ عمل مرتب کرنے ، درآمداتی انحصار کو کم کرنے ، دیگر ممالک کے ساتھ متوازن تجارت کو ترقی دے کر آتمانر بھر بھارت کی تعمیر کر نا ہے۔ ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں حکومت ہند کے وزیر برائے صنعت و حرفت پیوش گوئیل ، حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے صنعت و حرفت ہردیپ سنگھ پوری ،  جی او آئی سی ای او  نیتی آیوگ ، آربی آئی نائب گورنر اور دیگر اعلیٰ  افسران نے شرکت کی۔دوران اجلاس مشیر بصیر خا ن نے یوٹی حکومت کی جانب سے اختیار کی جارہی پالیسیوں کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی جو معاشرے کے ہر طبقے کے لئے سود مند ثابت ہوں گی۔اُنہوں نے کہا کہ یوٹی حکومت سرمایہ کاروں اور تجارتی انجمنوں کو پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہیں جس سے صنعت

تازہ ترین