تازہ ترین

جموں و کشمیر پنچایت ایوارڈس قائم

۔ 3 لاکھ ، 4 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا جائے گا جموں//پنچایتی راج اداروں کی اہلیت ، کاوشوں اور بہترین کارکردگی کے اعتراف اور اُن کے مابین مسابقت کی حوصلہ افزائی کے لئے انتظامی کونسل  کی میٹنگ میںجو یہاں کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی ، یونین ٹریٹری سطح پر پنچایت ایوارڈ قائم کرنے کو منظوری دی۔ایوارڈ گرام، بلاک اور ضلع سطح کی پنچایتوں کو چار زمروں کے تحت دئیے جائیں گے۔قومی پنچایتی راج دِن کی سالانہ تقریب جو کہ 24اپریل کو منائی جاتی ہے ،پر فاتح پنچایت راج ادارے کو یونین ٹیرٹری سطح پر پنچایت ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس میں مومنٹو، سائی ٹیشن 3لاکھ روپے گرام سبھاکے لئے ،4لاکھ روپے بلاک پنچایت کے لئے اور 5لاکھ روپے ضلع پنچایت کے لئے دئیے جائیں گے ۔یوٹی کی پنچایتوں کے لئے انعامات کے لئے انتخاب کا عمل قومی سطح پر بہترین پنچایتوں کے لئے انت

کانگریس کے دورہنماایک دوسرے کے مدمقابل

جموں //کانگریس کے دوسینئر لیڈران ڈی ڈی سی انتخابات ایک دوسرے کے خلاف لڑیں گے اور دونوں ایک ہی پارٹی سے تعلق رکھنے کے بائوجود بھی ایک دوسرے سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان میںسرنکوٹ کے سابق ایم ایل اے چودھری اکرم اور پردیش یوتھ کانفرنس کے سابق صدر شہنواز احمد شامل ہے اِن دونوں کے گاندھی خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔کانگریس کے یہ دونوں لیڈران سرنکوٹ اولڈ’ بی‘ حلقہ سے لڑیں گے جہاں اکرم کانگریس پارٹی کے مینڈیٹ اور شہنواز بطور آزاد اُمیدوار انتخابات میں کھڑے ہوئے ہیں۔ اس حلقہ انتخاب جہاں دو کانگریس لیڈران ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں ، میں ووٹنگ منگل کو ہوگی اور یہاں دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی اُمید ہے۔ بختیار احمد نامی ایک ووٹر نے بتایا ’’ چاہئے شہنواز جیتے یا چاہئے اکرم لیکن کانگریس پارٹی کے دو سینئر لیڈران میں دراڈ سامنے آگئی ہے‘‘۔