تازہ ترین

نگروٹہ میں 1160 افراد کے زیر قبضہ 17019 کنال سرکاری اراضی

جموں//محکمہ مال کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع جموں کی تحصیل نگروٹہ میں 17060 کنال سرکاری اراضی پر 1160 افراد نے تجاوز کیا ہے جبکہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ستواری کے چیئرمین سمیت دیگر ان نے ضلع کے سنجواں اور چھنی راماعلاقوں میں 13 کنال اراضی پر تجاوزات کی ہیں۔ حکومت نے جموں میں روشنی اسکیم کے تحت باقاعدہ اراضی کی نشاندہی کرنا شروع کردی ہے۔ ڈویژنل کمشنر کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ پنگالی، دھمی، جگتی، کھوڑ جاگیر، کٹل بٹل، نڈور، ڈنگ، دربی، بمیال، مڑھ، دھمونی، کھیری ڈڈیال، پنجگرائیں، سیری کلان، خان پور، سیتنی، چک راکوالاں، نگروٹہ اور شبا میں سرکاری اراضی پر تجاوز کیا گیاہے۔ تاہم تجاوزات والی سرکاری اراضی کو محکمہ مال کے ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے اور یہ روشنی اسکیم میں نہیں آئی۔ تحصیل نگروٹہ میں 1160 افراد کے ذریعہ 17019 کنال اور 10 مرلہ سرکاری اراضی کو زرعی، غیر زرعی اور رہائشی مقاصد کے لئے اس

۔ 36 سرپنچ اور 768 پنچ بلامقابلہ منتخب: الیکشن کمشنر

جموں// ریاستی الیکشن کمشنرجموں و کشمیر کے کے شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 36 سرپنچ اور 768 پنچ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں کوئی بھی امیدوار بلا مقابلہ فتح حاصل نہیں کرپایا۔انہوں نے مزید کہا کہ 368 پنچ حلقوں پر سنیچر یعنی آج ضمنی انتخابات ہوں گے جن کیلئے کل 852 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 635 مرد اور 217 خواتین شامل ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی اور یہ سہ پہر 2 بجے تک ختم ہوگی۔انہوں نے بتایا’’43 ڈی ڈی سی حلقوں میں انتخابات ہوں گے جس میں 296 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 207 مرد اور 89 خواتین شامل ہیں‘‘۔پہلے مرحلے میں (28 نومبر) سرپنچ کی ضمنی انتخابات ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا’’27 سرپنچ حلقوں کے لئے انتخاب لڑنے والے 279 امیدواروں میں 203 مرد اور 76خواتین ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ کل 36

انتظامی کونسل کی 850 میگاواٹ رتل پن بجلی پروجیکٹ کو منظوری

جموں//جموں کشمیر انتظامی کونسل نے یہاں منعقدہ میٹنگ میں ایک اہم فیصلے کے تحت 850 رتل پن بجلی پروجیکٹ کو منظور کیا جو این ایچ پی سی اور جے کے ایس پی ڈی سی مشترکہ طور تعمیر کریں گے۔ جے کے پی ڈی سی اور این ایچ پی سی کے اشتراک سے ایک نئی مشترکہ کمپنی جموں پن بجلی پاور کارپوریشن لمٹیڈ قائم کی جا رہی ہیں،جو 53 کروڑ روپے کی مالیت کا رتل پاور پروجیکٹ تعمیر کرے گی ۔ جے کے پی ڈی سی کا کمپنی میں حصہ 776.44 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے جو حکومت ہند بطور گرانٹ فراہم کرے گی ۔ آج جو فیصلے لئے گئے ان کے تحت پروجیکٹ پر کام فوری طور شروع کیا جائے گا۔ پروجیکٹ کیلئے تمام اجازت نامے حاصل کئے گئے ہیں اور یہ پروجیکٹ 36 ماہ کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ پروجیکٹ سے جموں کشمیر کو ترقیاتی اور مالی فوائد حاصل ہوں گے اور مقامی نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقعے بھی پیدا ہوں گے ۔ جموں کشمیر میں 20 ہزار میگاواٹ  پ

نوجوانوں کی بااختیاری اور پائیدار روزگار

 مالی خواندگی کو عام کرنے کیلئے بی ایس ای کے ساتھ معاہدے پر دستخط  جموں//بی ایس ای ایشیا کے سب سے پرانے ایکسچینج مشن یوتھ جموں وکشمیر کے ساتھ 4معاہدوں پر دستخط کئے تاکہ یونین ٹریٹری میں مالی خواندگی ، معاشی ترقی اور پائیدار روزگار کی حوصلہ افزائی یقینی بنائی جاسکے۔معاہدوں پر دستخط بی ایس ای کے نمائندوں اور سی ای او مشن یوتھ ڈاکٹرسیّد عابد رشید شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں کئے ۔واضح رہے مشن یوتھ کے تحت حکومت جموںوکشمیر مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ہنر میں خامیاں کم کرنے اور ایک موافق ماحول پیدا کرنے کے لئے متواتر کام کر رہی ہے ۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر حکومت بی ایس ای کے مابین اشتراک سے جموںوکشمیر کے لوگ بالخصوص نوجوان اور خواتین مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پائیدارروزگار کی ح

جموں یونیورسٹی گورو نانک چیئر اورخصوصی مقصد وہیکل فائونڈیشن کا اِفتتاح

 جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہ،جو جموں یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے گورونانک چیئر اور جموں یونیورسٹی کے خصوصی مقصد وہیکل فائونڈیشن بلڈنگ کا اِفتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر منوج کمار دھر بھی موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر کہا کہ حال ہی میں جب بھارت کے پارلیمان نے جموں وکشمیر سرکاری زبان بل2020 یوٹی حکومت کی درخواست پر منظور کی۔ حکومت ہند نے جموں وکشمیر میں پنجابی زبان کے فروغ اور ترقی دینے کی بھی اِجازت دی اوراِس ضمن میں آج ایک اہم قدم اُٹھایا گیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یوٹی حکومت جموںوکشمیر میں پنجابی زبان کے فروغ اور ترقی دینے کی وعدہ بند ہے اور یقین دلایا کہ حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی اور گوجری زبانوں کے لئے چیئرس کا قیام عنقریب عمل میں لایا جائے گاتاکہ جموں وکشمیر میں علاقائی زبانوں کو ترقی دی جاسکے

وائس چیئرپرسن نے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی کارکردگی کاجائزہ لیا

جموں// وائس چیئرپرسن کھادی اینڈ ولیج اِنڈسٹریز بورڈ (کے وی وی بی) ڈاکٹر حنا شفیع بٹ کی صدارت میںوزیر اعظم روزگار جنریشن پروگرام اور جے کے دیہی روزگار جنریشن پروگرام کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے بینکرس کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔بینکروں نے دونوں سکیموں کے تحت اَب تک منظور شدہ معاملات کی تعداد کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اوراِن سکیموں کے تحت زیرِ اِلتوأمعامات دسمبر 2020 کے آخیرتک منظور کئے جائیں گے۔ میٹنگ میں کے وی آئی بی کے سینئر اَفسران ، نائب صدر جے اینڈ کے بینک ، کلسٹر ہیڈس ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجرز ، تمام اضلاع کے ناظمین آر ایس ای ٹی آئی کے علاوہ ڈی آئی سی اور کے آئی سی کے دیگر بینکرس اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں اور بینکروں پر زور دیا کہ وہ دیہی اور شہری نوجوانوں میں بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے ان سکیموں کے ذریعے ب

پولیس سربراہ نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں// ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایت اور بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لئے سیکورٹی کی مجموعی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے  ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو جسمیں تمام اعلیٰ افسران اور ایس ایس پیز بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات اور انتخابات کے لئے وضع کردہ جامع حفاظتی منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ ڈی جی پی نے وسائل کواستعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ کام کامیابی کے ساتھ انجام پائے۔ اجلاس میں پولنگ کے انعقاد کے لئے محفوظ ماحول اور سیکورٹی انتظامات اور رائے دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت کو یقینی بنانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی پی نے کہا کہ پاکستان اور اس کے سہولت کارخطے میں امن کو خراب کرنے کی مستقل کوششیں کر رہے ہیں اور سخت نگرانی کی ضرورت