تازہ ترین

۔یومِ آئین 2020 | 71 سال پہلے ایک خود مختار بھارت کی بنیاد رکھی گئی

 جموں//جموں کشمیر میں یومِ آئین تقریبات کی قیادت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ میں ایک باوقار تقریب پر آئین ہند کی تمہید پڑھ کر سُنائی ۔ آئین کی71 ویں دوس پر لیفٹیننٹ  گورنر نے سرکاری ملازموں کو آئین کی حرمت برقرار رکھنے کا عہد دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم آئین کی حرمت اور اس میں درج اقدار محفوظ و برقرار رکھنے کا عہد لیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آزادی برابری اور بھائی چارے کے جن اقدار پر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے آئین کو مرتب کرنے کے دوران اہمیت دی آج بھی اتنے ہی اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 71 سال پہلے ایک خود مختار اور متحدجدید بھارت کی بنیاد رکھی گئی جس کا دل اس کا آئین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر بھارت کی وحدت میں کثرت کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرنا ہو گا اور یہ دن دُنیا کے طویل ترین لکھے آئین کو مرتب کرنے والوں کے تئیں اظہارِ تش

پولیس ہیڈکوارٹر جموں میںخصوصی تقریب منعقد

جموں// جموں میںیوم آئین کو منانے کی نسبت سے ایک تقریب پولیس سر براہ دلباغ سنگھ کی قیادت میں منعقد کی گئی جس میں اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرس عبدالغنی میر نے آئین ہند کا پری ایمبل پڑھ کر سنایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ریاستی پولیس کے سر براہ دلباغ سنگھ نے آئین ہند کی خصوصیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ کئی دہائیوں کی کشمکش اور لا تعداد قربانیوں کے بعد ہمارا ملک آزاد ہو ا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعدملک کے لیڈران نے کئی آئینوں کا جائزہ لے کر ہندوستان کا اپنا آئین وجود میںلایا اور آج ہی کے دن اس آئین کو اپنایاگیا ۔پولیس سر براہ نے تقریب میں مو جود افسران اور جوانوں کو اس دن کی خصوصیت اور آئین کی ضرورت کے متعلق جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ اسی قانون نے اداروں کیلئے بنیادی خاکہ فراہم کیا ہے اور ہمیں اسی پر عمل پیرا ہو نا چاہئے۔آئین کی تواریخی حیثیت کو اُجاگر کرتے ہو ئے پولیس سر بر

محکمہ مال نے تجاوزات پر تازہ فہرست جاری کردی

 جموں// جموں ضلع کی پانچ تحصیلوں میں3069 نے 25ہزار833کنال سے زائدسرکاری اراضی پر تجاوزات کرکے قبضہ کیاہواہے ۔محکمہ مال کی طرف سے سرکاری اراضی پر قبضہ کی تازہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں یہ تفصیل بتائی گئی ہے۔حکام نے جموں ضلع کے سنجواں اور چھنی راما کے علاقوں میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کرنے والوں کی ایک اور فہرست جاری کردی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سرکاری زمین کے 23 کنال سے زائد حصے پر زمینی سطح پر تجاوزات کی گئی ہیں لیکن انہیں محکمہ مال کے ریکارڈ میں نہیں دکھایاگیا۔اعدادوشمار کے مطابق سنجواں میں نمبردارڈنگیاں جماعت علی نے 8 کنال اراضی پر تجاوزات کیا، ایک ریٹائرڈ ڈی آئی جی نے چھنی رامامیں 3 کنال اراضی پر تجاوزات کی ہیں، ایک ریٹائرڈ ڈی ایف او نے چھنی راما میں 1 کنال سرکاری اراضی پر تجاوزات کیںجبکہ چھنی چامامیں 2 کنال اراضی پر تجاوزات کرکے ایک شو روم قائم کیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ فارسٹ آف

بی جے پی کا وژن ڈاکیومنٹ جاری

جموں// جمعرات کو جاری کردہ 20 نکاتی وژن ڈاکومنٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات میں قومی مفاد پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔عوامی اتحاد پر قومی مفاد کو مجروح کرنیکا الزام عائد کرتے ہوئے اس دستاویز میں کانگریس پارٹی اور نیشنل پینتھرس پارٹی کو بھی ایسی جماعتیں قرار دیاگیاہے جوسیاسی فوائد کے لئے ہندوستان کے قومی مفاد میں تجارت کرنے پر راضی ہیں۔پارٹی کے صدردفتر تریکوٹہ نگر جموں میں جاری ہونے والے منشور میں بتایاگیاہے’’بی جے پی بھارتی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور حالیہ برسوں میں سرحد پار کے خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے تاہم گپکار گینگ نے ہندوستان کے قومی مفاد کو مجروح کیا ہے، دشمن قوموں سے مل کر اجتماعی جدوجہد کی‘‘۔وژن دستاویز میں لکھا گیا ہے’’حکومت نے

آنے والے انتخابات کیلئے کووڈ پروٹو کول مرتب کیا گیا : شرما

جموں//سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ محفوظ ڈی ڈی سی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے پہلے ہی ضروری کووڈ پروٹوکول مرتب کیا گیا ہے ۔ ایس ای سی آج جموں اور کشمیر کے ڈپٹی کمشنران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کر رہے تھے جس میں متعلقہ چیف میڈیکل افسران اور سٹیٹ الیکشن کمیشن کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ ایس ای سی نے افسروں کو ہدایت دی کہ پہلے سے مرتب کئے گئے کووڈ 19 کی عمل آوری کیلئے ایک منظم لایحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت دی تا کہ رائے دہندگان کو اپنی حقِ رائے دہی کے استعمال میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کو محفوظ ڈی ڈی سی انتخابات کے انعقاد کیلئے مشترکہ طور کوششیں کرنی چاہئیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ غیر حاضر رائے دہندگان بالخصوص کووڈ 19 مریضوں جو گھریلو یا ادارہ جاتی کورنٹین میں رہ رہے ہیں کے پوسٹل بیلٹ کو موصول کرنے کیلئے بھی طری

سرکاری ملازمین انتخابی مہم میں حصہ نہ لیں

جموں// محکمہ عمومی انتظامی  نے سرکاری ملازمین کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اور پنچایت کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم میں حصہ لینے سے باز رہیں۔ریاستی الیکشن کمشنر جموں و کشمیر کے کے شرما کے مکتوب کے جواب جی اے ڈی کمشنر سکریٹری منوج کمار دویدی نے کہاکہ کچھ سرکاری ملازمین مبینہ طور پر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور موجودہ ڈی ڈی سی میں مخصوص سیاسی جماعتوں کی طرف جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں ،اس معاملے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے پنچایت حکام نے سنجیدگی سے دیکھا ہے۔اس سلسلے میں جی اے ڈی کا سرکولر جاری کیا گیا ہے جس میں تمام انتظامی سیکریٹریوں، جموں و کشمیر کے ڈویژنل کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ کے سربراہان سے اپنے متعلقہ محکموں میں کام کرنے والے ملازمین پر سخت نگرانی برقرار رکھنے کو کہا گیا ہے۔دویدی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائی

تازہ ترین