لوگ سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ تناﺅ کا سبب بننے والا مواد مشتہر نہ کریں: جموں پولیس

جموں// جموں پولیس نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تناﺅ کا موجب بننے والا مواد مشتہر کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔ جموںپولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا”لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا دوسرے کسی بھی پلیٹ فارم پر ایسی ویڈیو، آڈیو یا تصاویر مشتہر نہ کریں جس سے فرقہ وارانہ تناﺅ بھڑکنے کا اندیشہ ہو“۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سوشل میڈیا سائٹس پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو ایسا کرنے کے مرتکب پائے جائیں گے۔

لیفٹنٹ گورنرکاآزادانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کویقینی بنانے پرزور

جموں//ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات ، پنچائتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں یہاں لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تیاریوں کا جائیزہ لیا جس میں صوبائی کمشنران ، ڈپٹی کمشنران ، سُپرنٹنڈنٹ پولیس نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ جموں اور کشمیر کے صوبائی کمشنروں نے لفٹینٹ گورنر کو جاری تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے یونین ٹیر ٹری کے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں برفباری کے سبب درپیش لاجسٹک مسائل پر بھی غور و خوض کیا ۔ دورانِ میٹنگ لیفٹینٹ گورنر نے افسروں کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے اور غیر جانبداری برتنے کیلئے تمام لازمی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے حفاظتی دستوں اور پولنگ عملے کیلئے بنیادی سہولیات بہم رکھنے کی بھی ڈپٹی کمشنروں اور ایس پیز کو ہدایت دی۔ دریں اثنا کووڈ 19 کی روکتھام کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر

وزیر اعظم کی چیف سیکریٹریوں کے ساتھ 33 ویں پرگتی ویڈیو کانفرنس

جموں//وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو مرکزی وزارتوں کے سیکریٹریوں ، ریاستوں /یو ٹیز کے چیف سیکریٹریوں کے ساتھ 33 ویں  پرگتی ویڈیو کانفرنس کی صدارت کی ۔ جموں کشمیرکے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی ۔ ملک میں زرعی اصلاحات کی عمل آوری کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اصلاحات ملک میں تبدیلی لانے کے مقصد سے کئے گئے ہیں اور ریاستوںاور یو ٹیز کوعالمی بازاروں تک پہنچنے کیلئے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ کشتواڑ جموں کشمیر میں تعمیر کئے جا رہے ایک ہزار میگاواٹ پکل ڈول پن بجلی پروجیکٹ کی تعمیر کا معاملہ بھی میٹنگ میں زیر بحث لایا گیا ۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے اور پروجیکٹ پر کام سرعت سے جاری ہے ۔ جنوری 2025 تک پن بجلی پروجیکٹ کے تمام سول کام مکمل کئے جائیں گے اور اس کے بعد پروجیکٹ کو چالو

بھاجپا احتجاج کے خلاف نیشنل کانفرنس کارکنوں اور مقامی لوگوں کا جوابی مظاہرہ | بھٹنڈی میں مظاہرین کے خلاف 2 ایف آئی آر درج

جموں// جموں میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ کے باہر بی جے وائی ایم (بی جے پی کے نوجوان ونگ) کارکنوں کے ایک گروپ نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے رد عمل میں مقامی لوگوں اور این سی کارکنوں نے بھی احتجاج شروع کردیا۔تاہم پولیس کی فوری کارروائی نے صورتحال کوبے قابو ہونے سے روک لیا ۔ایس ڈی پی او نروال نے بتایا کہ پولیس نے دو ایف آئی آر درج کی ہیں جن میں سے ایک بی جے وائی ایم کارکنوں کے 6 ارکان کے خلاف اور دوسری ایف آئی آر غیر قانونی طور پر جمع ہوئے مقامی مظاہرین کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دونوں ایف آئی آر میں تفتیش شروع کردی ہے تاہم یہ جرم ضمانت کے قابل تھا۔ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے بٹھنڈی اور اس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور گاڑیاں چیک کی جارہی ہیں اور بیرونی افراد کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ۔ قبل ازیں ایک

تازہ ترین