تازہ ترین

لیفٹنٹ گورنر سے فوج کے اعلیٰ افسران ملاقی | یوٹی میں کلہم حفاظتی صورتحال سے آگاہ کیا

جموں //لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی اور میجر جنرل وجے وی نائیر ، جی او سی 26 انفنٹری ڈویژن نے راج بھون میں منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنے حدِ اختیار والے علاقے میں حفاظتی صورتحال کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری میں کلہم حفاظتی صورتحال سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے حفاظتی ایجنسیوں کے مابین قریبی تال میل اور انتہائی چوکسی برتنے کی ضرورت پر زور دیا، تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے حفاظتی دستوں کی جانب سے لوگوں کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنانے کیلئے اُن کے رول کو سراہا ۔         ’’سندھ کے پانیوں کی کہانی‘‘ پر مبنی کتاب ایل جی کو پیش  جموں//قلمکار اشوک متوانی اور سنت کمار شرمانے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر م

جموں و کشمیر کو لوٹنے والوں کی جگہ محلوں میں نہیں جیلوں میں:ترون چگھ

کٹھوعہ// بھارتیہ جنتا پارٹی  کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو لوٹنے والوں کی جگہ محلوں اور کوٹھیوں میں نہیں بلکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مبینہ 25 ہزار کروڑ روپے کے’روشنی ایکٹ اراضی سکینڈل‘ میں نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی ملوث ہیں۔ترون چگھ نے منگل کو یہاں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’تمہارے دروازے پر اگر گپکار گینگ اور غدار گینگ کا کوئی شخص آتا ہے تو اس کو واپس بھیج دینا۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کو پاکستان سے محبت ہے۔ ان میں سے فاروق عبداللہ آج بھی کہتا ہے کہ چین آئے گا اور دفعہ 370 واپس دلائے گا۔ جموں و کشمیر کو لوٹنے والے لوگ اب چل نہیں سکیں گے۔ ان کی جگہ محلوں اور کوٹھیوں میں نہیں بلکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے‘&lsquo

بٹھناگر نے محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائیزہ لیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے کہا کہ تعلیمی شعبے کی بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر طلاب کو بنیادی سطح سے ہی معیاری تعلیمی سہولت بہم رکھی جانی چاہئے ۔ مشیر بٹھناگر نے ان خیالات کا اظہار یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ تعلیم ، چیئر پرسن بی او ایس ای ، ڈائریکٹر سماگرہ سکھشا ، ڈائریکٹر محکمہ تعلیم جموں اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ اس موقعہ پر مشیر بٹھناگر نے افسران کو ضرورت کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سکولوں میں ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لانے کیلئے تعمیری اقدام اٹھانے کی ہدایت دی ۔ ای لرننگ اور کووڈ کے سبب درس و تدریس کا عمل آن لائین طریقہ کار کے تحت جاری رکھتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے افسروں کو ٹیکنالوجی کو زیادہ

’گپکار گینگ ‘سب سے بڑے اراضی گھوٹالے میں ملوث: انوراگ ٹھاکر

جموں// گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) میں شامل عوامی اتحاد کے رہنماؤں پر مبینہ طور پر بھارت کے سب سے بڑے اراضی گھوٹالے میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے انہیں’لینڈ ڈیلر اور قابضین‘قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ روشنی ایکٹ سے فائدہ اٹھاکر ان لیڈران نے سرکاری اراضی پر تجاوزات کیں۔ٹھاکر گذشتہ کئی روز سے جموں میں ہیں اور وہ ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے بھاجپا امیدواروں کیلئے مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’روشنی ایکٹ نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک میں اراضی کے سب سے بڑے گھوٹالوں میں سے ایک ہے،پچھلے 30-40 سال میں سرکاری اور جنگلاتی اراضی پر مبینہ طور پر ایک ’گینگ‘ (پی اے جی ڈی) نے قبضہ کیا اور انہوں نے مبینہ طور پر جموں و کشمیر کے وسائل کو لوٹ لیا‘‘۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ

نوکریوں کا جھانسہ دینے والوں سے ہوشیار رہیں:بھرتی بورڈ

جموں//جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے چند بد دیانت عناصر جو معصوم اُمید واروں کو بھرتی سے متعلق جعلسازانہ طریقۂ کار سے گمراہ کر رہے ہیں  کی فریب کا ری کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے،انہیں محتاط رہنے کے لئے کہا ہے ۔بورڈ نے معصوم نوجوانوںکے استحصال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مفاد پرست عناصر اُمید واروں کو مختلف جعلسازانہ طریقۂ کار استعمال کر کے انہیں نوکریوں کے حصول کے جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔بورڈ نے اِس سلسلے میں ایک جاری ہینڈ آوٹ میں کہا ہے کہ جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ میں بھرتیوں کے لئے ایک شفاف اور ادارہ جاتی نظام قائم ہے جہاں صر ف اہلیت کی بنیاد پر ہی بھرتیاں کی جاتی ہیں اور اِس ضمن میں اطلاعات یا نوٹس وقتاً فوقتاً بورڈ کے آفیشل ویب سائٹ  پراَپ لوڈ کی جاتی ہے۔ ایسے بد دیانت عناصر جن اُمید واروں سے رابطہ قائم کر کے ایس ایس بی بھرتی سے متعلق وعدے کر رہے ہیں ،انہیں مشورہ دیا