تازہ ترین

مشیر خان شفایاب ،اسپتال سے رخصت

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کا کووِڈ۔19 رِپورٹ منفی آنے کے بعد انہیںکٹراہسپتال سے رخصت کردیا گیا ۔ڈاکٹروں نے مشیرفاروق خان کو پوسٹ کووِڈپروٹوکال پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔مشیر خان گزشتہ دو روز سے کٹرا کے ایس ایم وی ڈی نارائن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔اُنہوںنے کووِڈ۔19 مثبت مریضوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ ڈاکٹروں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے ایس ای ایم وی ڈی ایس بی کے سی ای او کا بھی تہیہ دِل سے شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے لوگوں ،رفقاء اور کنبے کے ممبروں کا بھی شکریہ اَدا کیا جنہوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔  

ریل سے آنے والے مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے | چیف سیکریٹری نے کووِڈ ۔19وَبا کی روکتھام کیلئے اِنتظامات کا جائزہ لیا

جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے کووِڈ 19وَباکی روکتھام اور جاری کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ،صوبائی کمشنر جموں، اودھمپور، ریاسی ، سانبہ اور کٹھوعہ کے ضلع ترقیاتی کمشنران اور نیشنل صحت مشن ( این ایچ ایم ) کے مشن ڈائریکٹر نے شرکت کی۔ریلوے کی سہولیات متوقع طور دوبارہ شروع ہونے کے پیش نظر تمام باہر سے آنے والے مسافروں کا ریپڈ انٹی جن ٹیسٹ کرنے کے اِنتظامات کا دوران میٹنگ جائزہ لیا اور کٹھوعہ ، سانبہ، جموں ، ادھمپور اور کٹرا ریلوے سٹیشنوں پر ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔چیف سیکرٹری نے تمام مسافروں کی ٹیسٹنگ کیلئے ریلوے سٹیشنوں پر اَفرادی قوت کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا اور مختلف کووِڈ احتیاطی تدابیر اور پالیسیو ں کیلئے مدد کی فراہمی پر بھی غور وخوض ہوا ۔ ریلوے سٹیشنوں پر ٹیسٹ کے بعد کووِڈ مثبت عل

بن ٹول پلازا آپریشن کی کامیابی | سیکورٹی اداروں کے بہتر تال میل کانتیجہ:دلباغ سنگھ

جموں //بن ٹول پلاذاآپریشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر جموں و کشمیر کے پولیس سر براہ دلباغ سنگ نے جموں پولیس اور آپریشن میں حصہ لینے والے دوسرے سیکورٹی اداروں کو شاباشی دیتے ہو ئے کہا کہ جنگجویت کے خلاف جس طرح معقول طریقے اور تیزی کے ساتھ کاروائی انجام دی گئی اس سے یہ بات ثابت ہو تی ہے کہ زمینی سطح پر کام کر نے والے سیکورٹی اداروں کے در میان کتنا اچھا تال میل ہے۔اس دوران پولیس سر براہ نے بن ٹول پلازا کے مقام پر جنگجوئوں کے ساتھ تصادم آرائی میں حصہ لینے والے سیکورٹی اہلکاروں کی سراہنا کر تے ہو ئے انہیں انعامات سے بھی نوا زا۔ضلع پولیس لائنز جموں میں ایک تقریب کے دوران پولیس سر براہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک جموں و کشمیر میں امن و مان کی صورتحال کو خراب کر نے کیلئے اپنی ناپاک کو ششوں میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیرپولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی مجموعی کو