تازہ ترین

نئے اراضی قوانین کے خلاف جموں میں اپنی پارٹی کا احتجاج

جموں//اپنی پارٹی نے جموںوکشمیر میں نئے اراضی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت ِ ہند سے اپیل کی ہے کہ سیاہ قانون جوکہ عوام کی خواہشات کے خلاف ہے، کو واپس لیاجائے  جنرل سیکریٹری اور صوبائی صدر منجیت سنگھ کی قیادت میں اپنی پارٹی لیڈران پریس کلب جموں کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔صوبائی خواتین ونگ صدر نمرتہ شرما، ریاستی کارڈی نیٹر اوبی سی مدن لال چلوترہ، ریاستی کارڈی نیٹر ایس سی بودھ راج بھگت، سابقہ ایم ایل اے پریم لال، پرنو شگوترہ، شنکر چب، میڈیا کارڈی نیٹر رقیق احمد خان وغیرہ بھی احتجاج میں شامل تھے ۔ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اُٹھائے مظاہرین نے الزام لگایاکہ مقامی لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ قانون اُن سے صلاح ومشورہ کے بغیراُن کے حقوق چھیننا ہے۔ مظاہرین نے پریس کلب سے ڈوگرہ چوک کی طرف احتجاجی ریلی نکالی کی کوش کی لیکن پولیس کی بھاری نفری نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے اُنہیں آگے

ایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی ملازمین کا احتجاج

جموں // آل جے اینڈ کے ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صد ربابو حیسن مملک کی قیادت میں مملازمین نے جمعرات کے روز یہان اپنے مطالبات کو لیکر ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ایس آر او324کو واپس کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین میں یشپال شرما ، میناکشی شرما ، منیش شرما ، ارون کمار شرما ،انیل کیسر، شام سنگھ ، لیکھ راج شرما ، محمد صادق، راکیش سنگھ ،وکاس شرما ،مدن لعل، وجے ورما ، اشوک کمار،بھوپیندر سنگھ ، گردھاری لعل ،وپن گپتا و دیگران نے بھی شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بابو حسین ملک نے  ا س متضاد ایس آر او کو فوری طور سے واپس لینے کا مطالبہ کرتے نہوئے کہا کہ اس سے ،ملازموں میں عدم تحفظ پھیل گیا ہے ۔انہون نے کہا کہ جبری ریٹائرمنٹ کیلئے 48سال کی عمر اور 22سال کی سروس کی شرط کسی بھی طرح سے جائز نہیں ہے۔امننہون نے ملازمین کے دیگر مطالبات کو بھی حل کرنے کا مطالبہ کیا،جن میں

صوبائی کمشنر جموں نے صحت کے شعبے کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا

 جموں// صوبائی کمشنر سنجیو ورما نے یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس میں جموں صوبہ کے مختلف حصوں میں صحت کے شعبے کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔اجلاس میں میڈیکل کالج ڈوڈہ ، کٹھوعہ ، راجوری اور گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں و بون اور جوائنٹ اسپتال ،جموں میں اسٹیٹ کینسر انسٹیچوٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کٹھوعہ ، ڈوڈہ اور راجوری کے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) جموں ، ایس ای ، پی ڈبلیو ڈی جموں کٹھوعہ سرکل ، ایس ای ، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) راجوری پونچھ سرکل ، ایس ای ، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) ڈوڈہ ، ایگزیکٹو انجینئرز نے شرکت کی، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) ڈویژن کٹھوعہ ، ڈوڈہ اور راجوری کے ایگزیکٹیو انجینئرز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے اجلاس میں  شرکت کی۔ چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی جموں نے بتایا کہ بون اور جوائنٹ اسپتال کے گراؤنڈ فلور اور ت

کشمیری پنڈت بیروزگار نوجوانوں کا احتجاج 26ویں روز بھی جاری

جموں// کشمیری پنڈت مائیگرنٹ بیروز گار نوجوانوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انکے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے ۔یہ مائیرنٹ ملازمین گذشتہ 26دنوں سے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کر رہے تھے۔انکا مطالبہ ہے کہ انہون نے وزیر اعظم مائیگرنٹ پیکئیج کے تحت درخواست گذاری کی تھی اور سرکار کی لیت و لعل پالیسی سے 2017سے انکی سلیکشن اٹک گئی ہے ،جسکی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تب سے کئی نوجوان زائد العمر بھی ہوگئے ،جسکی وجہ سے وہ درخواست گذاری کے اہل بھی نہیں رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے ان سلیکشن فہرستوں کو فوری طور سے جاری کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ہندر لیڈروں سے بھی اس سلسلہ میں آگے آکے انکے مطالبہ کی حمایت کرنے کو کہا ہے ،تاکہ انہیں اور انکے اہل خانہ کو راحت ہو،جو بھوک مری کے دہانے پر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ26 دنوں سے ہڑتال پ

تازہ ترین