تازہ ترین

وکیل دیپیکا راجاوت پر مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات’ مجروح‘ کرنے کا الزام، مقدمہ درج

جموں// کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کی نمائندگی کرنے والی معروف وکیل دیپیکا سنگھ راجاوت کے خلاف ایک ٹویٹ میں مبینہ طور پر ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مختلف لوگوں کی طرف سے شکایت درج ہونے کے بعد موصوفہ کے خلاف پولیس اسٹیشن گاندھی نگر جموں میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ راجاوت نے اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر ایک کارٹون ٹویٹ کیا تھا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طرف نوراتری تہوار کے نو دنوں کے دوران مرد خاتون دیویوں کی پوجا اور تعظیم کرتے ہیں جبکہ باقی ایام کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔  

جموں میں پی ڈی پی کے خلاف احتجاج | پارٹی دفتر کے باہر مظاہرہ ،پولیس سے جھگڑے کے بعد کارکنوں نے ترنگا لہرایا

جموں// سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان پر گاندھی نگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔تاہم پولیس کی طرف سے احتجاج کو ناکام بنا دیا گیا اور کسی کو بھی پی ڈی پی کے دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔نوجوانوں نے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل ریلی نکالی اور وہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پارٹی دفتر کے باہر پہنچے۔اپنے ہاتھوں پر ترنگا تھامے مظاہرین پی ڈی پی دفتر کے باہر جمع ہوئے اور قومی پرچم لہرانے کی کوشش کی جس دوران پولیس نے انہیں روکا۔ مظاہرین نے متعدد کوششیں کیںمگر پولیس اہلکاروں نے انہیں اجازت نہیں دی۔مظاہرین کے ساتھ الجھنے والے ایک پولیس اہلکار کو یہ کہتے ہوئے سناجاسکتاہے ’’ہمیں قوم پرستی کا درس نہ دیں، ہم اسے جانتے ہیں دور رہیںاوراندر جانے کی کوشش نہ کریں‘‘۔کئی گھنٹوں کی دھکم پیل کے بعد مظاہری

تازہ ترین