تازہ ترین

’گپکارگینگ‘ باز نہ آئی

جموں// بی جے پی کے جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے متنبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی جیسے سیاستدانوں کو قومی انضمام کو چیلنج کرنے سے باز نہ آنے پر پوری زندگی جیلوں میں گزارنی ہوگی۔قومی پرچم کو اپنے ہاتھوں میں تھامتے ہوئے رویندررینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کا اٹوٹ انگ ہے اورجموں و کشمیر میں ہندوستان کے ترنگے کے سوا کوئی دوسرا پرچم نہیں اٹھا سکتا۔ ان کاکہناتھاکہ محبوبہ مفتی جیسے کچھ رہنما جن کے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں ، ایسے رہنماؤں کو ہندوستان چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے۔رینہ نے کہا’’اگر کوئی قومی اتحاد اور سالمیت کو چیلنج کرتا ہے تو ایسے رہنماؤں کے لئے تہاڑ جیل کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنی زندگی جیلوں میں گزار سکیں‘‘۔کشمیر نشین سیاسی جماعتوں کے گپکار الائنس کو ’گینگ‘ سے تعبیر کرتے ہوئے بی جے پی ک

محبوبہ مفتی کے بیان کے خلاف جموں میں سیاسی جماعتوں کا احتجاج

جموں/یو این آئی/ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ترنگا سے متعلق بیان کے خلاف ہفتے کو کئی سیاسی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔معلوم رہے کہ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو طویل نظر بندی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ’ میں تب تک کوئی جھنڈا نہیں اٹھاؤں گی جب تک نہ جموں وکشمیر کا جھنڈا واپس دیا جائے گا‘۔جموں وکشمیر کے بی جی پی یونٹ نے موصوفہ کے ان کلمات کو گستاخی سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔محبوبہ مفتی کے اس بیان کے خلاف ہفتے کو کئی سیاسی جماعتوں نے احتجاج کیا اور محبوبہ مفتی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔اس موقع پر ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو چین یا پاکستان بھیج دیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا’’میں مودی جی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سرحد کو کھولے تاکہ محبوبہ مفتی کو چین یا پاکستان بھیج دیا جائے‘&lsquo

پولیس اہلکاروں کے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھایا جائے گا: دلباغ سنگھ

 جموں// جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ مہلوک پولیس اہلکاروں کے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھانے کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا’’یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں، جو جموں وکشمیر پولیس پبلک اسکولوں کے بجائے پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنا چاہتے ہیں، کا بارہویں جماعت تک کی پڑھائی کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی‘‘۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں حکمنامہ جاری کیا گیا ہے لیکن ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایا گیا ۔انہوں نے مزید کہا ’’ہم ایک مربوط میکانزم کے انتظار میں ہیں اور اس فیصلے کو عمل میں لانے سے قبل مختلف طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں‘‘۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ محکمہ مہلوک پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو وقتاً فوقتاً نوکریوں کے علاوہ ایکس گریشیا ریلیف بھی دیتا ہے۔یو این آئی 

’جموں اعلامیہ‘ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں: بھیم سنگھ

جموں//یواین آئی// پینتھرس پارٹی کے سرپرست پروفیسر بھیم سنگھ نے ’’جموں اعلامیہ‘‘ کو فرقہ پرست پارٹیوں کا اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اس اعلامیے کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔بتادیں کہ جموں کی بیس سیاسی و سماجی تنظیموں نے جموں اعلامیے کے تحت اتحاد کر کے جموں صوبے کے لئے ریاستی درجے کا مطالبہ کیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اتحاد کی طرف سے منعقدہ ایک پریس کانفرس سے جموں و کشمیر پینتھرس پارٹی کے ہی چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے جموں صوبے کے لئے ریاستی درجے کا مطالبہ کیا ہے۔موصوف پروفیسر نے ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران ’’جموں اعلامیے‘‘ سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا،’’جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کا جموں اعلامیے کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہم کشمیر اعلامیے کو اور نہ ہی جموں اعلامیے کو ت

دفعہ370کی بحالی کا سوال ہی نہیں:جتندرسنگھ

سرینگر//کشمیری سیاست دان مزاحمتی لیڈران سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتے جا رہے ہیں ،کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ترنگا سے متعلق محبو بہ مفتی کا بیان انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی کا فیصلہ پارلیمنٹ میں کیا گیا اور اس کی واپسی کا اب کوئی امکان نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے نام نہاد لیڈران کبھی کبھی مزاحمتی لیڈران سے بھی خطرناک دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی خود کو سیاستدان کہتی ہے لیکن ترنگا اٹھانے کیلئے نت نئے بہانے کر رہی ہے ۔ خیال رہے کہ سنگھ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کشمیر کے پرچم کی واپسی تک وہ کوئی بھی جھنڈا ن

تازہ ترین