تازہ ترین

ڈوڈہ اور مغل روڑ پرالمناک سڑک حادثات

ڈوڈہ+سرنکوٹ//ڈوڈہ اورمغل روڑ پردو الگ الگ حاثات میں ڈارئیور اور کنڈکٹر سمیت5افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جمعہ کو تاریخی مغل روڈپر ایک سڑک حادثے میں 2افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ جمعہ کی صبح9بج کر30منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹینکر زیر نمبرJK02CH/2595 کشمیر سے جموں کی طرف جارہا تھا ،جو پوشانہ کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگراجس سے  ٹینکر ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ پولیس نے بتایاکہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر دونوں موقعہ پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کی شناخت ترویندر سنگھ ساکن جموں اور کنڈیکٹر منگل سنگھ ساکن ڈوڈہ کے طور پر ہوئی۔ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ خالق حسین نے بتایا کہ دونوں نعشوں کو گہری کھائی سے نکال کر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیاگیاجہاں قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد انہیں لواحقین کے سپرد کیاجارہاہے۔ادھرڈوڈہ ضلع میں جمعہ کے روز پیش آئے 2مختلف سڑک حادثات میں3افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 3کمسن بچو

لیفٹیننٹ گورنرکی شری ماتا ویشنودیوی جی پر حاضری

سری نگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا جو شری ماتاویشنو دیوی شرائین بورڈکے چیئرمین بھی ہیں، نے شری ماتا ویشنو دیوی جی پوتر گپھا کا دورہ کر کے وہاں درگا اشٹمی کے موقعہ پر حاضری دی۔انہوں نے جموں و کشمیر کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے پرارتھنا کی۔دور ے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ ان کے پرنسپل سیکرٹری اورچیف ایگزیکٹیو آفیسرشری ماتا ویشنوی دیوی شرائن بورڈ تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شرائین بورڈ کی جانب سے شردھالوئوں کی سہولیت کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور شرائین کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کاموںکا بھی معائینہ کیا۔انہوں نے سی ای او شرائین بورڈ کو تمام بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹو ںکو بروقت مکمل کرنے کے لئے کہا۔ شرائین بورڈ کے سی ای او نے انہیں جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی۔ انہوں نے نوراترو ں کے لئے شردھالوئوں کے بارے میں ان کی تفصیل دی جن میں ماتا ویشنو دیو

تازہ ترین