تازہ ترین

لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر:ڈاکٹر فاروق

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں چن چن کر ہوئی ہلاکتیں انتہائی افسوسناک ہیںاور کشمیر میں ہر کوئی اس کی مذمت اور ملامت کرتا ہے، یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اُن لوگوں کی نشاندہی کرے جو ان ہلاکتوں کے پیچھے ہیں۔سیاسی لیڈران یا اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے۔ایک بیان کے مطابق جمعہ کوجموں میں اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب کے حاشیے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے  انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، نیشنل کانفرنس کو کوئی دھچکا نہیںلگا ہے یہ جماعت چٹان کی مانند کھڑی تھی اور آج بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جماعت نے بڑے اتار چڑھائو دیکھے ہیں اور یہ جماعت ہمیشہ سروخ رو ہوکر اُبھری ہے۔ آج لوگوں خصوصاً اپنی جماعت کے کارکنوں کا جوش اور ولولہ دیکھ کر مجھ

مودی کی متحرک قیادت میں ہندوستان عالمی رہنما بن کر ابھرا

جموں//جب پوری دنیا جدوجہد کر رہی تھی اور کوویڈ 19 وبائی امراض کے خلاف لڑائی میں بے خبر تھی ، ہندوستان مضبوطی سے وزیر اعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرا۔یہ بات بھاجپا ریاستی صدررویندر رینہ نے پارٹی ہیڈ کوارٹر ترکوٹا نگر جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔رینہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں تاریخ رقم کی ہے، 100 کروڑ کی کورونا ویکسین کے اعداد و شمار کو عبور کرنے پر پوری دنیا میں بھارت کی تعریف کی جا رہی ہے اور اس اہم کامیابی کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی فرنٹ لائن کورونا واریر خاص طور پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف اور تمام ہیلتھ ورکرز کا تہہ دل سے مشکور ہیں ، جنہوں نے ساتھی شہریوں کو بچایا۔رینہ نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ، ہمارے ملک کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے کورونا وائرس کے

پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے 91افراد نیشنل کانفرنس میں شامل

 جموں//نیشنل کانفرنس میں مختلف سیاسی ، سماجی افراد اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کی اقلیتی سیل کے کنوینیر ایم کے یوگی کی سربراہی میں پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے 91افراد نے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے سامنے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعے پر پارٹی کے صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا اور صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ 

سب انسپکٹربھرتی کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی گذارش

جموں//اپنی پارٹی یوتھ ونگ صوبائی صدر جموں وپل بالی نے حکومت سے گذارش کی ہے کہ جموں وکشمیر پولیس میں بھرتی کیلئے سب انسپکٹروں کی عمر کی حدمیں اضافہ کیاجائے۔ گذشتہ روز جاری نوٹیفکیشن جس میں عمر کی حد28سال رکھی گئی ہے، کے بعد تعلیم یافتہ نوجوانوں میں پائے جارہے غم وغصے کاحوالہ دیتے ہوئے اپنی پارٹی یوتھ لیڈر وپل بالی نے کہاکہ وہ تعلیم یافتہ نوجوان جو30سال عمر پار کر چکے ہیں کو بھی جموں وکشمیر پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی کا موقع دیاجانا چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 35سال ہونی چاہئے۔ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد28سال مقرر کرنا بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمتوں میں آسامیوں کیلئے تعلیم یافتہ نوجوان انتظار کر رہے تھے اور اُن کے لئے عمر کی حد مقرر کرنا موجودہ جموں وکشمیر کے صورتحال کے پیش نظر بلاجواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سب ان

لوگوں کی مشکلات کم کرنا بی جے پی کی اولین ترجیح: کویندر

جموں// سابق نائب وزیراعلیٰ کوندر گپتا نے کہا کہ جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ بی جے پی حکومت نے نئے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور کئی دہائیوں سے غیر التواء پروجیکٹ شروع کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔یہ بات بی جے پی کے سینئر لیڈر کویندر گپتا نے کارپوریٹر شاردہ کماری اور علاقے کے ممتاز باشندوں کی موجودگی میں وارڈ نمبر 47 میں ترقیاتی کام کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔ کوندر گپتا نے کہا کہ جموں میں بی جے پی کی اولین توجہ لوگوں کی مشکلات کو کم کرنا اور انہیں ان مصائب سے نجات دینا ہے جس کا انہیں پچھلے ستر سال سے سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی فوری اور وقتی تکمیل کو یقینی بنایا ہے اور جموں و کشمیر میں مختلف فلاحی اسکیموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کا ایجنڈا لوگوں کی امنگوں کا مترادف ہے کیو