جموں میں گپکار اتحاد کاتوڑ نکالنے کی کوششیں | 20 سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کا اجلاس

جموں//گپکار اعلامیہ کے خلاف جموںکی متعدد سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے ایک پلیٹ فارم پر آکر جموں خطے سے علیحدہ علیحدگی کا مطالبہ کیا ہے۔اگرچہ اس سلسلے میں منعقد ہوئے اجلاس میں کوئی بھی بڑی سیاسی جماعت شامل نہیں ہوئی تاہم جموں وکشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی (جے کے این پی پی) کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ اجلاس کے دوران تقریبا ً20 سیاسی اور سماجی تنظیموں نے ’جموں کاز کے بارے میں سینک کالونی سیشن‘ کے نام سے شرکت کی۔یہ اجلاس گپکار اعلامیہ یا گپکار الائنس کا مقابلہ کرنے کے جواب میں تھا ۔ہرش دیوسنگھ نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا’’ہمیں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد ترقی اور ملازمت کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم اس کے بعد جموں کو کچھ نہیں ملا‘‘۔جے کے این پی پی چیئرمین نے کہا’’دہلی نے کشمیر اور لداخ سے بات کی ہے اور جموں کی کوئی غلطی نہ ہونے کے باوجوا

سیول سیکریٹریٹ کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن | حکومت نے ٹائم لائن مقرر کردی ، جموںکے بعد سرینگر کی باری

جموں// محکمہ عمومی انتظامی (جی اے ڈی) نے سول سیکریٹریٹ جموں کے 22 محکموں کے سرکاری ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم دیا ہے ۔جموں میں تمام ریکارڈ ڈیجیٹائز ہونے کے بعد ایسی ہی مشق سرینگر میں کی جائے گی ۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری حکم کے مطابق ’’جموں میں دربار کھلتے ہی سرینگر میں تعینات محکمہ جات سکیننگ کے لئے تمام فائلوں کو تیار کردیں گے تاکہ جموں میں واقع محکموں کے ریکارڈ / فائلوں کی اسکیننگ مکمل ہونے کے بعد ان کو فوری طور پر ڈیجیٹائزکیا جائے‘‘۔اس حکم کے مطابق’’اس وقت سول سیکریٹریٹ جموں میں واقع مختلف محکموں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے چار مراحل میں ڈیجیٹائزیشن کے لئے شیڈول جاری کیا گیا ہے‘‘۔اینمل ہسبنڈری، اے آر آئی اور ٹریننگ، خوراک ،شہری رسدات اور امورصارفین (سی اے پی ڈی)، جنگلات و ماحولیات ، صحت اور طبی تعلیم او

تازہ ترین