تازہ ترین

گھرانہ ویٹ لینڈ کیلئے10 سالہ مینجمنٹ پلان تیار

جموں// وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے گھرانہ ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو کے لیے 10 سالہ انتظامی منصوبہ تیار کیا ہے تاہم یہ منصوبہ گھرانہ کے دیہاتیوں کی وجہ سے کھٹائی میںپڑگیا ہے جو مبینہ طور پر مارکیٹ ریٹ کے برابر معاوضہ مانگ رہے ہیں۔وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ ، حکام کے مطابق ، زمین کے حصول کے لیے محکمہ ریونیو کو گیارہ کروڑ اور 70 لاکھ روپے دیے گئے ہیںتاکہ یہ رقم ان کسانوں میں تقسیم کی جائے گی جن کی زمین انتظامی منصوبے کے تحت آتی ہے۔عہدیدار نے کہا "وہ فی کنال 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے یہ پراجیکٹ پچھلے دو سال سے شناخت شدہ زمین پر پولس کی حد بندی اور تنصیب کے بعد بھی لٹکا ہوا ہے"۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ پولیس کی مدد سے کم از کم 408 کنال اور 14 مرلہ اراضی کی حد بندی کی گئی ہے جو کہ گھرانہ گیلی زمین کے لیے حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی ترقیاتی کام کی اجازت ن

بی ایل ورما نے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جموں //شمال مشرقی خطے کے تعاون اور ترقی کے مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت آج جموں کا دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے محکمہ کواپریٹو کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی تا کہ محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ ایم او ایس نے جائیزہ لیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر یو ٹی میں کواپریٹو سیکٹر کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کیلئے پہلے ہی کئی اقدامات کئے جا چکے ہیں تا کہ کواپریٹو سوسائیٹیز کی بحالی کو زمینی سطح پر دیکھا جا سکے ۔ وزیر موصوف نے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کیں جو کہ کواپریٹو سوسائیٹیز کی بحالی اور کاروباری سرگرمیوں میں تنوع کیلئے شروع کئے جا رہے ہیں ۔ وزیر نے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی س

شیو سینا کا جموں میں بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج

جموں//شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے ) کے جموں و کشمیر یونٹ نے بدھ کے روز یہاں بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی بنگلہ دیش کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا پتلہ بھی نذر آتش کر دیا۔اس موقع پر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بنگلہ دیش میں اقلیتی فرقوں خاص کر ہندوؤں اور سکھوں پر ہو رہے مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے بعد اب بنگلہ دیش میں بھی ہندوؤں پر لگاتار حملے ہونے لگے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونے والے حملوں کے بعد بھی شیخ حسینہ بھارت کو ہی نصیحت کرتی ہیں۔موصوف صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش سرکار کو متنبہ کرے اور دنیا کے باقی ملکوں میں رہائش پذیر ہندوؤں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

کانگریس جموں وکشمیر انچارج کی جموں میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت

 جموں// اے آئی سی سی انچارج جموں و کشمیر امور رجنی پاٹل نے سینئر کانگریس لیڈروںکے ساتھ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اقلیتوں اور بیرونی مزدوروں کے قتل کے ساتھ ساتھ پونچھ راجوری علاقے اور دیگر جگہوں پر کئی جوانوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی منظر نامے کا جائزہ لیا۔ رجنی پاٹل نے کہا ہے کہ حکومت اوربھاجپا کی طرف سے مکمل نارمل ہونے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں اور بے گناہ خاص طور پر اقلیتوں کو مارا جا رہا ہے اور آئے دن نشانہ بنایا جا رہا ہے ، جو کہ انتہائی سنجیدہ اور چونکا دینے والا ہے۔موجودہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1990 کی دہائی کے بعد یہ بدترین صورتحال ہے اور یہ کہ حکومت کے دعوے کھوکھلے ہیں جو زمینی صورتحال کے بارے میں غلط ثابت ہوئے۔انہوںنے پارٹی کے لوگوں کے ساتھ موجودہ منظر نامے اور لوگوں میں عدم تحفظ کے احساس کے بارے میں بات چیت کی۔ انہیںبے

برائی کو نیکی سے شکست دیں: رانا

نگروٹہ // دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے اور سماجی بااختیاری کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کام کرنے پر زور دیتے ہوئے سابق ایم ایل اے اور بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ یہ مہا کاوی والمیکی جی کو سب سے بڑا خراج عقیدت ہوگا۔ رانا نے نگروٹا اسمبلی حلقہ کے ڈھوک ویزیران میں والمیکی جینتی منانے کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں کہا"عظیم سنت والمیکی کو یاد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہوگا کہ ہم ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں اور ہم آہنگ معاشرے کی ترقی کے لیے کام کریں جہاں لوگ ، خواہ وہ ذات ، نسل یا رنگ کے ہوں ، اچھے اصولوں پر مبنی باوقار زندگی گزاریں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ عظیم سنتوں اور بزرگوں نے انسانیت کو اپنے امن ، ہم آہنگی ، محبت اور ہمدردی کے دائمی پیغام سے نوازا ہے جس سے معاشرے کو جہالت اور خود غرضی کی تاریک سرنگ سے روشنی کی طرف گامزن کرنے میں مدد ملی ہے۔دیویندر رانا نے وال

مہاجن ، کھتری ، سکھوں کو زرعی زمین کی خرید و فروخت کی اجازت دینے سے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے: بی جے پی

 جموں//بی جے پی کے ترجمان اعلیٰ ایڈووکیٹ سنیل سیٹھی نے کہا کہ مہاجنوں ، کھتریوں اور سکھوں کو زرعی زمین خریدنے اور بیچنے کی اجازت دینے سے کثیر الجہتی فوائد حاصل ہوں گے جن میں زرعی ترقی ، مالی ترقی اور بہتر روزگار شامل ہے۔ سنیل سیٹھی نے کہاکہ بی جے پی جموں و کشمیر انتظامیہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے ، جس میں مہاجن ، کھتریوں اور سکھوں کو جموں وکشمیر میں زرعی اراضی خریدنے اور بیچنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجن ، کھتری اور سکھ برادری طویل عرصے سے زرعی زمین خریدنے اور بیچنے کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں کمیونٹیز کو زرعی زمین خریدنے اور بیچنے کی اجازت دینے سے یقینا زرعی ترقی ، مالی ترقی اور جموں و کشمیر میں بہتر روزگار کی رفتار بڑھے گی۔سیٹھی نے کہا کہ بی جے پی طویل عرصے سے ان 3 برادریوں کو حقوق دینے کے مطالبے کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے اور جموں

مزید خبریں

بی جے پی حکومت ہر قسم کا امتیازی سلوک ختم کرنے کیلئے پرعزم :کویندر  جموں//بی جے پی کے سینئر لیڈر کوندر گپتا نے کہا کہ مودی سرکار ملک سے ہر قسم کے امتیازی سلوک اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر میں زرعی اراضی کی فروخت اور خریداری کے لیے مہاجن ، کھتریوں اور سکھوں کو استحقاق دینے کے انتظامی کونسل کے فیصلے کو سراہا جو کہ مذکورہ ایکٹ کی وجہ سے پہلے ان سے انکار کیا گیا تھا۔کویندر نے کہا کہ اور بھی بہت سی چیزیں ہیں جن کی اصلاح ضروری ہے تاکہ سب کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جاسکے اور اسی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت بھی اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تعصب اور کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک سے پاک حکمرانی قائم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔کویندر نے اعلیٰ حکام سے کہا کہ وہ ایسے طریقے سے کام کریں جو عوام دوست ہو اور عوامی

تازہ ترین