تازہ ترین

نوراتری پر ماتا ویشنو دیوی بھون کو سجانے کیلئے بیرون ممالک سے پھول درآمد

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی بھون کو نوراتری کے پیش نظر سجانے کے لئے امسال بھی حسب سابق مختلف ممالک سے اعلیٰ اقسام کے پھول درآمد کئے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ سے شروع ہونے والی نوراتری کے لئے کورونا کے پیش نظر خصوصی طور پر تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت ویشنو دیوی مندر کی یاترا جاری ہے۔  

رتلے ہائیڈرو پروجیکٹ کو منظوری دیدی گئی

 سرینگر //جموں و کشمیر میں نئے ٹریفک قوانین لاگو ہوگئے ہیں۔نئے ٹریفک قوانین کے تحت اگر گاڑی کا مالک فون یا لیپ ٹاپ میں دستاویزات دستیاب رکھ سکتا ہے تو اسے گاڑیوں کے اصل دستاویزات مثلاًڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ(RC) یا انشورنس کی اصل کاپی ساتھ رکھنا لازمی نہیں ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر اکرام اللہ ٹاک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ موٹر وہیکل ایکٹ 1989میں کی گئی ترامیم جمعرات سے لاگو ہوگئی ہیں اور بنیادی تبدیلیوں میں دستاویزات ساتھ نہ رکھنا بھی شامل ہے۔ مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مطابق ٹریفک قوانین میں تبدیلی  کے اطلاق سے، ڈیجٹائزیشن اور ڈرائیورں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے سے بچانے میں بھی مدد ملے گی۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرنے یا ادارے کی جانب سے لائسنس منسوخ کرنے کا کام آن لائن بنیاد پرمحکمہ ازخود کرے گا اور ویب پوٹل پر ریکارڈ کو م

افسران کاتبادلہ اور تعیناتی ، صرف لیفٹیننٹ گورنر مجاز

 جموں//انتظامی محکموں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر یوٹی سے افسروں کے تبادلے اور ان کی پوسٹنگ آرڈر جاری کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے احکامات جاری کرنے کا اختیارصرف لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کوحاصل ہے۔یہ سخت ہدایات یہ منظرعام پر آنے کے بعد جاری کی گئیں کہ کچھ انتظامی محکموں نے جموں وکشمیر کے یونین ٹیریٹری سے اہلکار وںکو مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بغیر مرکز ی زیر انتظام علاقے لداخ میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔بین یوٹی منتقلی اور پوسٹنگ پالیسی کیلئے محکمہ عمومی انتظامی(جی اے ڈی) نے ایک سرکولر جاری کیا جس میں اس نے بتایا ہے کہ’’کچھ انتظامی محکمہ جات جموں و کشمیر میں اس وقت کام کرنے والے افسران کے حوالے سے تبادلے اور پوسٹنگ آرڈر جاری کررہے ہیں،ان کو بغیر کسی مجاز اتھارٹی کی اجازت کے لداخ تعینات کرنے کو منظوری دی گئی‘‘۔جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ2019 کا

تازہ ترین