جموں میں فوجی افسر کی مبینہ خود کشی

جموں// جموں کے مضافاتی علاقہ گجن سو میں جمعرات کو ایک فوجی افسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کر دیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جموں کے گجن سو علاقے میں گروڈا سرحد پر قائم ایک چوکی پر تعینات سب انسپکٹر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو نشانہ بنا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ مہلوک فوجی افسرکی شناخت چکر پانی پرساد تیواری ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔  

آئو چلیں گائوں کی اور کا تیسرا مرحلہ | شرما نے بلاور میں لوگوں کے مسائل بغور سنے

کٹھوعہ//لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج کہا کہ حکومت نے عوام کی دہلیز پر ہی انتظامیہ فراہم کر کے اُن کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے اور اُن کی ترقیاتی آرزؤں اور امنگوں کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔ مشیر تیسرے بلاک دوس کے موقعہ پر بلاور تحصیل کے دھرلتا اور بگن پنچائتوں میں جن ابھیان مہم کے دوران تبادلہ خیال کر رہے تھے ۔ اے ڈی سی بلاور اور دیگر ضلع اور سیکٹورل سطح کے افسران اس موقعہ پر موجود تھے جبکہ بلاک دوس کی کارروائی کی صدارت مشیر نے کی ۔ انہوں نے لوگوں کی شکایات اور مسائل بغور سُنے اور متعلقہ محکموں کو معین مدت کے اندر اُن کا ازالہ کرنے کیلئے کہا ۔ دھرلتا میں مشیر نے سلادی اُپار دھرلتا پی ایم جی ایس وائی سڑک، صحت سہولیات اور محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے پینشن کی ادائیگی  کے بارے میں جانکاری طلب کی ۔ بگن میں بلاور ۔ کٹلی پی ایم جی ایس وائی سڑک ، ریا سے بگن تک سڑک ر

الطاف بخاری کاچوہدری محمد حسین کوبرسی پر خراج عقیدت

جموں//اپنی پارٹی صدرسید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے نائب صدر چودھری ذوالفقار علی کے والد اورنامور سیاستدان چوہدری محمد حسین کو 18ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بخاری نے چودھری حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک رہنماتھے جنہوں نے پانچ مرتبہ اپنے حلقہ کی بطور ممبر اسمبلی نمائندگی کی اور 1968کو ضلع راجوری کے قیام میں نمایاں رول ادا کیا۔ الطاف بخاری نے کہاکہ کوٹرنکہ میں نیا قصبہ قائم کرنے میں بھی مرحوم کا ہی ہاتھ رہا ہے ۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدور اعجاز احمد خان، چوہدری ذوالفقار علی، ظفر اقبال منہاس، عثمان مجید، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، وجے بقایہ، صوبائی صدر کشمیر حاجی محمد اشرف میر، صوبائی نائب صدر کشمیر جگموہن سنگھ رینہ، پارٹی ترجمان جاوید حسن بیگ، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، صوبائی نائب صدر جموں سید اصغر علی، صوبائی صدر خواتین ونگ نمرتہ شرما

مہاتماگاندھی کی زندگی پر آن لائن کوئز مقابلہ

ریاسی//گورنمنٹ ڈگری کالج پونی ریاسی میں مہاتماگاندھی کی زندگی پر آن لائن کوئز مقابلے کا اہتمام کیاگیا ۔یہ پروگرام گاندھی جینتی کی 150 ویں تقریبات کے سلسلے میں منعقد کیاگیا۔پروگرام کی صدارت گورنمنٹ ڈگری کے پرنسپل پروفیسر رجنی بھگت نے کی جبکہ اس موقعہ پر ڈاکٹر وسیم احمد صوفی اور ڈاکٹر لیاقت بشیربھی موجو دتھے ۔اس دوران پہلی تین پوزیشنیںبلجیت کور، گورو پرتاپ سنگھ، راحیلہ تبسم ، نیرج سنگھ ،راہل شرما ، نینسی شرمانے حاصل کیں ۔