تازہ ترین

حکومت لداخیوںکے تمام مطالبات پورا کرے گی: جی کشن ریڈی

لیہہ// یواین آئی//اپیکس باڈی کی طرف سے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے بائیکاٹ کی کال واپس لینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے یہاں اپنی انتخابی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔بتادیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کے بعد اپیکس باڈی نے 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کی بائیکاٹ کال واپس لی ہے۔لیہہ میں انتخابی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اورن سنگھ لیہہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔موصوف لیڈران دورے کے دوران اپنی پارٹی کے لیڈروں کے علاوہ مختلف سماجی و مذہبی جماعتوں کے لیڈران سے بھی مل رہے ہیں۔وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت لداخی لوگوں کے مطالبات کو پورا کرے گی۔ا