تازہ ترین

ڈومیسائل قواعد میں ترمیم| بہت جلد احکامات صادر ہونگے:جتیندر سنگھ

نئی دہلی//مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا  ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا ء میں آسانی کیلئے قواعد میں ترمیم کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے خاص طور پر والدین میں سے کسی ایک کی مستقل رہائشی سند (PRC) پر بچوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں آسانی ہوگی۔جتیندر سنگھ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا ’’جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکریٹری بی وی آرسبھرامنیم سے بات چیت کے بعد ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے معاملے میں آسانی کے لئے قواعد میں ترمیم کرنے کے اصول پر اتفاق کیا ہے، جلد ہی باضابطہ احکامات جاری کئے جارہے ہیں‘‘۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا’’اس سے خاص طور پر کسی بھی والدین اور خواتین کے پی آر سی پر بچوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں مدد ملے گی‘‘۔عہدیداروں نے بتایا کہ اس خ

جموں و کشمیر بینک کا 82واں سالانہ عام اجلاس

جموں//جموں و کشمیر بینک نے آج مالی سال2019-20 کیلئے اپنے حصص دارں کا سالانہ عام اجلاس (AGM) ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد کیا  جس میں بینک کی سب سے بڑی حصص دار جموں و کشمیر یونین ٹری ٹیری سرکار کی نمائندگی محکمہ مالیات کے فائنانشل کمشنر ڈاکٹر ارون کمار مہتا (آے اے ایس )  نے کی ۔ شیئر ہولڈرس کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ  اس آن لائن اجلاس میں بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر، بینک کے دیگر ڈایئریکٹرس سمیت بینک کے تمام ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ، پریزیڈنٹ ، وائس پریزیڈنٹ اور بینک کے کمپنی سیکریٹری شرکت کر رہے تھے۔ مالی سال 2019-20کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے بینک کے چیرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر  نے کہا کہ کورونا وائرس وباء کے انتشار کے باوجود بینک نے ایک مضبوط بیلنس شیٹ کو پیش کیا ہے جس میں آپریٹنگ منافع 1525.05کروڑ  اور خالص انٹرسٹ مارجن (NIM

جموں میں صحت عامہ کانظام ٹھپ

جموں// نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں خطے میں کوروناوائرس کے معاملوں میں اُچھال آنے کے بیچ صحت عامہ شعبہ کے تقریباًٹھپ ہوجانے اور اسپتالوں میں اکسیجن اوروینٹی لیٹروں کی کمی کامعاملہ سوموار کو مرکزی وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن کے ساتھ اُٹھایا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ٹیلی فون پر مرکزی وزیر صحت کو بتایا کہ لوگوں میں خوف ہے اور وہ معتبر صحت نظام کی غیرموجودگی میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں ۔انہوں نے تفصیل کے ساتھ مرکزی وزیرکوبتایا کہ وباء سے متاثر مریضوں کیلئے اسپتالوں میں بستروں کی گنجائش کم ہے اور بحرانی صورتحال میں حکومت عارضی اسپتال قائم کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح سے کورونا کے خلاف جنگ متاثر ہوگی اور لوگوں میں عدم تحفظ پیداہوگاجنہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ مستقبل میں کیا صورتحال ہوگی ۔ مرکزی وزیرصحت نے ڈاکٹر فاروق نے یقین دلایا کہ جموں ک

کانگریس کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری

جموں // ملک کے دیگرحصوں کی طرح جموں میں بھی کسان بلوں کے خلاف کسانوں و کانگریس کارکنوں کی احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہی ۔ اس سلسلہ میں جموں صوبہ کے کے سچت گڑھ اور آر ایس پورہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں کسانوں نے آل جموں و کشمیر کسان کانگریس کے بینر تلے فارم بلوں کے خلاف مظاہرہ کیا،جن کی سربراہی سابق وزیر اور جے اینڈ کے کسان کانگریس کے چیئرمین چودھری  گھارو رام اور نائب چیرمین پربھو سنگھ نے کی۔ مظاہرین نے مرکز میں بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔یہ احتجاجی ریلی کسان کانگریس کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی جس میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے خلاف غیر معمولی ‘ستیہ آگرہ شروع کیا گیا تھا ۔ اس احتجاج کا اہتمام ڈسٹرکٹ کسان کانگریس ، سچیت گڑھ اور آر ایس پورہ یونٹوں نے کیا۔ کسانوں ، کسان کانگریس ممبران اور رہنماؤں نے کسان مخالف بلوں کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا