تازہ ترین

میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا:اشوک کول

لیہہ// یواین آئی//بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اور لداخ امور کے انچارج اشوک کول نے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر لداخ کے لوگوں کے مطالبات کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات کی فراہمی اور اپیکس باڈی کے انتخاب کے بائیکاٹ کے اعلان کے حوالے سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔اشوک کول نے جمعے کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا،’’میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ پھر بھی میں کہتا ہوں کہ اگر اس سے اپیکس باڈی کے لیڈران یا لداخ کے لوگوں اور نوجوانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا،’’میں لداخ کے ہر ایک مطالبے کے ساتھ ہوں۔ میں ان مطالبات کو بی جے پی کے قومی سطح کے لیڈران تک پہنچاتا ہوں۔ لداخ کے سینئر لوگ جو بھی فیصلہ لیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں‘‘۔ اشوک کول، جن کے خلاف لیہہ م

لیہہ میں بھاجپا کونسلر پارٹی سے مستعفی

لیہہ//یواین آئی// لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ کے حلقہ سسپول کے بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک کونسلر نے پارٹی سے مستعفی ہو کر اپیکس باڈی میں شمولیت اختیار کی ہے۔واضح رہے کہ ضلع لیہہ کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور طلبہ تنظیموں پر مشتمل اپیکس باڈی چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات فراہمی کا مطالبہ کر رہی ہے اور اس نے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے اعلان شدہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سسپول کے کونسلر سیرنگ وانگڈس نے میڈیا کو بتایا کہ میں بی جے پی سے مستعفی ہوکر اپیکس باڈی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے کے تمام پنچوں اور سرپنچوں کے ساتھ اپیکس باڈی میں شمولیت اختیار کی ہے۔موصوف نے کہا کہ ایک سینئر لیڈر کی حیثیت میں یہ مناسب سمجھتا ہوں کہ اپیکس باڈی میں کام کروں۔سیرنگ وانگڈس نے لداخ کے رکن پارلیمان اور بی جے پی لیڈر جمیانگ نمگیا

جموں میں15غیر حاضر ڈاکٹر معطل

جموں// محکمہ صحت وطبی تعلیم نے 15 ڈاکٹروں کو غیرحاضر رہنے کی پاداش پر معطل کردیاہے۔ان کی برطرفی کا حکم گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموںکے ایڈمنسٹریٹر امت شرما کے ذریعہ پیش کردہ انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔شرما کو غیر قانونی طور پر غیر حاضر 22 ڈاکٹروں کے خلاف لگائے گئے الزامات کی جانچ پڑتال کے لئے انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا جن میں 3کنسلٹنٹ اور 19 میڈیکل آفیسرز شامل تھے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں نے بھی مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیریونین ٹیریٹری سے باہر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانے والے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔انکوائری آفیسر کی طرف سے پیش کردہ انکوائری رپورٹ کی بنیاد پراس معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ۔ محکمہ کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ 15 ڈاکٹروں کی خدمات کو ختم کا فیصلہ کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی ڈیوٹی دوبار

جموں میں علما کا مدرسہ بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ

جموں// جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے صوبہ جموں کے علما نے ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح یہاں بھی ایک مدرسہ بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔علما کا کہنا ہے کہ ہمارے مدرسوں میں زیر تعلیم طلبا کو بھی فارغ التحصیل ہونے کے بعد کالجوں اور یونیوسٹیوں میں داخلہ ملنا چاہئے۔ایک عالم نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح یہاں بھی ایک مدرسہ بورڈ قائم کیا جانا چاہئے یہ ہماری دیرینہ مانگ ہے'۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مدرسوں میں ہزاروں طلبا زیر تعلیم ہیں ان کی ڈگریوں کو بارہویں پاس تسلیم کیا جانا چاہئے اور انہیں کالجوں میں داخلہ ملنا چاہئے۔موصوف عالم نے کہا کہ ہمارے مدرسوں میں ہندی اور انگریزی کے علاوہ بھی کئی زبانیں پڑھائی جاتی ہیں اور ہم ریاضی اور سائنس کے مضامین بھی مدرسوں میں پڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی باقی ریاستوں کی طرح یہاں بھی مدرسوں کے عملے کا ت