تازہ ترین

کورونا انتظامات میں مدد کے لئے مرکزی وفد جموں کا دورہ کرے گا

نئی دہلی// جموں میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے حالیہ معاملوں کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے ایک اعلی سطح کے مرکزی وفد کو وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت صحت نے جمعہ کے روز کہا کہ اس دو رکنی وفد میں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) کے پلمونری کریٹیکل کیئر کے پروفیسر ڈاکٹر وجے ہڈا اور نیشنل سینٹر فار ڈیزیزکنٹرول (این سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سوجیت کمار سنگھ شامل ہوں گے۔ یہ مرکزی وفد جموں کے ضلع مجسٹریٹ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ہی بخشی نگر اور گاندھی نگر کے اسپتالوں کا دورہ کرے گا۔

۔15دنوں کے دوران کشمیر کو پیچھے چھوڑ کر جموں آگے

 سرینگر /پرویز احمد /پچھلے 15دنوں کے دوران جموں صوبے نے کورونا متاثرین کی تعداد میں کشمیر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔3ستمبر سے لیکر 17ستمبر تک جموں صوبے میں10,665 افراد مثبت قرار دیئے گئے جبکہ اس دوران کشمیر میں 9,103افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ صرف جموں ضلع میں ہی ہلاکتوں کی تعداد 117 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ پورے صوبہ میں 199 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں صوبے میں  3ستمبر سے زبردست اچھال دیکھنے کو ملا اور3 ستمبر کو جموں میں پہلی مرتبہ 622افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ کشمیر میں محض 457کی رپورٹیں مثبت آئیں تھیں۔ 5ستمبر کو جموں میں10اور کشمیر میں 5امواتیں ہوئیں۔8ستمبر کو جموں صوبے میں 10اور کشمیر میں 7 ہوئیں۔10ستمبر کو جموں میں 8جبکہ کشمیر میں 5افراد فوت ہوئے۔ 11ستمبر کو جموں میں 6جبکہ کشمیر میں 3کی موت واقع ہوئی۔12ستمبر کو جموں میں 6اور کشمیر میں

تازہ ترین