تازہ ترین

رمن بھلہ و دیگر لیڈران کو جنگجوئوں کی دھمکی، کیس درج | سیاست سے دور رہنے یا نتائج بھگتنے کاانتباہ

جموں//پیر مٹھا پولیس نے حزب المجاہدین کے ایک خط کے ذریعہ جموں و کشمیر کانگریس پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر رمن بھلہ و دو دیگر رہنمائوں کو دھمکی دینے کے بعد معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔بھلہ نے اس حوالے سے بتایاکہ شہیدی چوک میں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں 12ستمبر کو انہیں اپنے نام کے ساتھ دوپہر 2 بجے ایک لفافہ ملا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ کسی عوامی مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے خط بھیجا گیاہے تاہم پریشانی والی بات یہ ہے کہ جب انہوں نے اُسے کھولا تو یہ حزب المجاہدین کے لیٹر پیڈ پر اردو زبان میں ایک دھمکی آمیز خط تھا۔ان کاکہناتھا،’’ مجھے تین دیگر افراد پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ اور سابق وزیر مملکت چودھری لال سنگھ کے ساتھ جنگجوئوں نے دھمکی دی ہے ‘‘۔ان کاکہناتھا،’’مجھے کہاگیاہے کہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں یا نتائج کا سامنا کریں، آپ ہما

سی آر پی ایف اہلکار کا سخت ترین اقدام | اہلیہ کوہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی ماردی

جموں//ایک دلخراش واقعہ میں جموں ضلع کے گھروٹا علاقے میں آپسی ناخوشگوار تعلقات کی وجہ سے سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے اپنی اہلیہ کو گولی مار کر خود کوبھی ہلاک کردیا۔اس واقعہ میں اسکی اہلیہ کی بہن اور اور اسکی بیٹی زخمی ہوئیں۔ایس ڈی پی او اکھنور اجے شرما نے بتایا کہ 166بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف اہلکارمدن سنگھ چب جو ڈی آئی جی سی آر پی ایف کے ساتھ بطور پرسنل سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) تعینات تھااوروہ بن تالاب میں گروپ سنٹر سے منسلک تھا،نے اپنی اہلیہ کو ہلاک کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کردیا۔ انہوں نے بتایا’’اس جوڑے کے آپسی تعلقات ناخوشگوار تھے اور اختلافات کے سبب اس کی اہلیہ اپنی بہن کے گھر چلی گئی‘‘۔پولیس افسر نے بتایا’’سی آر پی ایف اہلکار سول کپڑوں میں ایک کے رائفل کے ساتھ بہن کے گھر گیا اور اس نے اپنی اہلیہ دیپتی رانی کو گولی مار ک

جواہر ٹنل سے برآمد اسلحہ سانبہ میں ڈرون سے گرایاگیا:ڈی جی پی

جموں//جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہاہے کہ کولگام میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ برآمد کئے گئے اسلحہ کو پاکستان نے ڈرون کے ذریعہ سانبہ سیکٹر میں گرایا تھا۔پولیس سربراہ نے کہا’’زمینی مشاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان نے اس سرنگ کا استعمال شدت پسندوں کو بھیجنے کے لئے کیا ہے، اسلحہ اور گولہ بارود کی بازیابی سے متعلق تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ ہتھیار پاکستان کے ذریعہ سانبہ سیکٹر میں ڈرون کے ذریعہ استعمال کئے گئے‘‘۔دلباغ سنگھ سانبہ گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے بی ایس ایف کے ذریعہ حال ہی میں دریافت کی گئی سرنگ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دریائے بسنتر کے قریب وجے پور میں سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جبکہ انہوں نے مقامی پولیس عہدیداروں سے بات چیت کی۔صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ڈی جی پی نے کہا’’پاکستان سے اس طرف دراندازی کی سہولت کے لئے سرنگ کھودی

تازہ ترین