تازہ ترین

جموں میں مائیگرنٹ پنڈتوں کا احتجاج، کشمیر میں رہائشی فلیٹس کی فراہمی کا مطالبہ

جموں// کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں نے جمعرات کے روز جموں میں اپنے مطالبات، خاص کر رہائش کے لئے فلیٹ فراہم کرنے کے حق میں احتجاج درج کیا۔ احتجاجی ’غنڈہ گردی، نہیں چلے نہیں چلے گی‘ اور ’ہمیں انصاف چاہئے‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ ان کا الزام تھا کہ گذشتہ دس برسوں سے انہیں کشمیر میں رہائش کے لئے فلیٹ دینے کے صرف وعدے کئے جا رہے ہیں جبکہ جن لوگوں کے پاس پہلے ہی فلیٹ ہیں وہ نئے فلیٹس پر بھی قبضہ کر رہے ہیں۔  

اکھنر سیکٹر میں پاکستان کی شدید شلنگ

 جموں // لائن آف کنٹرول پر پاکستانی گولہ باری اور فائرنگ سے 4فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ جموں میں اکھنور سیکٹر کے کیری بٹل علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔سرکاری طور پر بتایا گیا کہ پاکستانی فوج نے ھڈ متارکہ پر قائم بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے نتیجے میں آہنی ریزوں سے 4فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے ادہمپور فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مشتبہ حرکات کے بعد دوسرے روز بھی تلاشی کارروائی جاری رہی۔یہ آپریشن منگل کی صبح ٹھنڈی کاسی،ٹنڈوال،چھارا اورگڈدن کے دیہات میں شروع کیا گیا ۔ دو روز کے تلاشی آپریشن میں ابھی کوئی مشتبہ چیز نہیں پائی گئی۔  

انتہا پسندی کو جڑ سے اُکھاڑنے کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت

 معروف مذہبی رہنمائوں کی کانفرنس سے لیفٹیننٹ گورنر کا خطاب جموں //لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے انتہاپسندی کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے جامع اقدامات کرنے پر زوردیا ہے۔ وہ یہاں ’انتہاپسندی ختم کرنے ‘پرمعروف مذہبی رہنمائوں کی کانفرنس کاافتتاح کررہے تھے۔انہوں نے جدید تعلیم اورتیزترترقی کوتمام مسائل کاواحد حل قرار دیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے انتہاپسندی کوختم کرنے اورانتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے  مفتیوں سمیت سماج کے بااثر افراداورسول سوسائٹی ،کنبے اورسول انتظامیہ کو یکجا کام کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے انتہا پسندی کے عمل کی کڑی نگرانی کو وقت کی ضرورت قراردیا۔انہوں نے کہا کہ میرا یہ یقین ہے کہ یہ چوتھی نسل لڑائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے نظریات اور شدت پسند عناصر کامقابلہ کرنے کیلئے ہمیں وسائل ،اقدامات اور میکنزم کو تیار کرنا ہوگا۔انہوں نے سماج کے بااث

۔3آئی پی ایس افسروں کو ترقی

 جموں//1996بیچ کے تین آئی پی ایس افسروں کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس بنایا گیا جن میں جموں کے صوبائی پولیس سربراہ انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ بھی شامل ہیں ۔چیف سیکریٹری بی وی آرسبھرامنیم کی صدارت میں منعقدہ محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی نے انسپکٹر جنرل پولیس(کرائم) ایم کے سنہااورانسپکٹر جنرل آرمڈجموں زون کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس بنایا۔محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی نے 2007بیچ کے آئی پی ایس افسر ادھمپور ریاسی خطے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سجیت کمار،جموں کٹھوعہ سانبہ خطے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل وویک گپتا،شمالی کشمیرکے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سلیمان چودھری کی ان کے عہدوں پر کنفرمیشن کی۔2008کے بیچ کے آئی پی ایس افسرڈپٹی انسپکٹرجنرل ڈوڈہ کشتواڑخطہ عبدلالجبارکو بھی سلیکشن گریڈ لیول13پر ترقی دی گئی..۔میٹنگ میں لیفٹینٹ گورنر لداخ کے مشیرامنگ برولہ،داخلہ سیکریٹری شالین کابرا اور پولیس

جموں میں کراس ایل او سی فائرنگ ، چار فوجی اہلکار زخمی

سرینگر// ضلع جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ہوئی گولہ باری کے تبادلے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق اکھنور سیکٹر کے کیری باتل علاقے میں ایل او سی پر گذشتہ شب پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے جواب میں بھارتی افواج نے بھی گولیاں چلائیں ۔  فائرنگ اور گولہ باری کے اس تبادلے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔  

بھارتی فضائیہ کی کرگل کوریئر سروس ،81 مسافر گھر پہنچے

جموں //بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے سوموار کوجموں وکشمیر اور لداخ کے درمیان درماندہ 81مسافروں کو اپنے اپنے مقامات تک پہنچایا۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 286مسافروں کو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچایا گیا ۔کرگل کورئیر سروس کے چیف کوآرڈینیٹر عامر علی نے بتایا کہ 53 مسافروں کو گرگل سے جموں جبکہ 28 افراد کو جموں سے کرگل لے جایا گیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ 12جنوری سے برف باری کے نتیجے میں درماندہ ہوئے 286مسافروں کو جموں وکشمیر اور لداخ کے مابین ہندوستانی فضائیہ کے ہوائی جہازوں کے ذریعہ سروس فراہم کی گئی ۔معلوم رہے کہ اس وقت سرینگر اور کرگل کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہے ۔انہوں نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے اس کی خدمت کو اس سال کے اوائل میں منسوخ کرنا پڑا تھا بعد میں لداخ انتظامیہ نے وزارت دفاع سے سی -17 ، سی -130 اور اے این 32 طیاروں کو شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔  

عالمی تحریک اردو نے رونق جمال کو مینار اْردو خطاب دیا

جموں//ہندوستان میں ادبِ اطفال کے ایک بڑے ادیب اور بچکانچہ صنف کے امام رونق جمال نے کہا ہے کہ نا مساعد حالات سے کشمیر کے بچوں پر اثرات کے حوالے سے وہ کتاب مرتب کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ بچوں کے ادبی پروگراموں میں اکثر بچوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے جس سے بچوں پر برے اثرات پڑتے ہیں۔ عالمی تحریک اردو کے ہفت وار لایو فیس بک پروگرام میں کشمیر کی ایک بچی انوشکا شوکت کے سوال کے اس سوال کے جواب میں کہ موجودہ نامساعد حالات سے کشمیر کے بچوں پر پڑے اثرات کے حوالے سے اردو ادب میں تخلیقی کام کیوں نہیں ہورہا ہے اور کیا آپ اس پر کوشش کریں گے،رونق جمال نے بتایا کہ  وہ کشمیر کے بچوں پر نا مساعد حالات کے اثرات کے حوالے سے آنے والے وقت میں ایک کتاب ضرور مرتب کریں گے۔  اس کے علاوہ بھلیس ڈوڈہ کے ایک بچے زیان ملک کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں رونق جمال نے بتایا کہ اک

حکومت ہر طبقے کی کلہم ترقی کی وعدہ بند | سابق وزیر، بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین اورکئی وفود لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاسے یہاں راج بھون میں مختلف سیاسی جماعتوں اور اِداروں سے وابستہ کئی قائدین اورسربراہان سے ملاقی ہوئے۔منڈی پونچھ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین شمیم احمد گنائی کی قیادت میں ایک وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملااور اُنہیں مانگوں اور مسائل کی ایک یاد داشت پیش کی۔ جس میں سب ضلع ہسپتال منڈی میں ڈاکٹروں کی قلت ، ناقص نکاسی آب نظام ، بجلی و سڑک رابطہ سہولیات ، سیاحت کی ترقی اور کھیل کود بنیادی ڈھانچے اور سیاحت شعبے کی ترقی ، ایم جی نریگا ، پی ایم اے وائی اورایس بی ایم کے تحت کئے گئے کاموں کے واجبات کی ادائیگی شامل ہیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کو بغور سنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی جائز مانگوں کا بغور جائزہ لے کر انہیں ترجیحی بنیاد پر پورا کیا جائے گا۔جموںوکشمیر کے سابق وزیراور نائب صدر جموںوکشمیر کانگریس جی ایم سروری نے بھی لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے مل

یہ قیامت کا دور ہے اورہمیں اس سے گزرنا ہے:ڈاکٹر فاروق | باباغلا م شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مسعود چودھری کی سوانح حیات کااجراء

جموں//نیشنل کانفرنس کے صدراور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ قیامت کا دور ہے اوراس سے ہمیں گزرنا ہے ۔جموں کشمیرکی موجودہ صورتحال کاذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’’یہ قیامت کا دور ہے اوراس سے ہمیں گزرنا ہے‘‘۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ باباغلا م شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مسعوداحمد چودھری کی سوانح حیات کااجراء کررہے تھے ۔ان کے ہمراہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیوندرسنگھ رانا اوردیگر پارٹی اور گجرلیڈر تھے۔ڈاکٹر مسعوداحمد چودھری کی سوانح حیات غنی غیوراور ڈاکٹر شمس کمال انجم نے ترتیب دی ہے۔مسعودچودھری کے سماجی خدمات اور تعلیمی آگاہی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ،کہ دنیا کے لوگوں کے اچھے دن آنے والے ہیں اور انسان انسان بن کر جیئے گے اورانسانوں سے بلالحاظ مذہبی شناخت محبت کریں گے۔ انہوں نے سماج کی بہبودی کیل

جموں میںزرعی قوانین کیخلاف ’کسان ریلی‘نکالی گئی | کئی گھنٹوں تک دھرنا،متعدد رہنماگرفتار،بعدمیں رہا کیاگیا

جموں // آر ایس پورہ کے کسانوں نے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس کے نتیجے میں سوچیت گڑھ سے ڈی ڈی سی ممبر سمیت متعدد رہنماؤں کی گرفتاری عمل میں آئی۔تاہم ، بعد میں انھیں رہا کردیا گیا ۔ممتاز سماجی کارکن آئی ڈ ی کھجوریہ نے کہا "ہم نے آر ایس پورہ کے بانا سنگھ اسٹیڈیم سے جموں کی طرف ایک پْرامن احتجاجی ریلی نکالی تھی جسے شیر کشمیر یونیورسٹی برائے زرعی سائنس کے قریب پولیس فورس نے درمیانی راستے میں روکا " ۔آئی ڈی کھجوریہ نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ‘‘کسان ریلی’’ تھی جس میں بڑی تعداد میں ٹریکٹر ، چار پہیہ والی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شامل تھیں۔کھجوریا نے کہا کہ "پولیس نے سڑک کی راہ میں رکاوٹ ڈالی تھی لیکن احتجاجی ریلی کو روکنے کے لئے پولیس کی کوششوں کے بعد بھی بہت سارے لوگ وہاں سے چلے گئے اور ڈی ڈی سی ممبر ترنجیت سنگھ ٹونی کی سربراہی میں م

۔133سب انسپکٹرترقیاب ،پولیس سربراہ کی مبارکباد

 جموں //پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایگزیکیٹو پولیس کے 133سب انسپکٹرو ں کوترقی دے کر انسپکٹر بنایا ہے۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی سربراہی میں محکمانہ ترقی کمیٹی کی میٹنگ پولیس ہیڈکوارٹر میں 12جنوری کو منعقد ہوئی،جس میں ایگزیکیٹو پولیس کے133 سب انسپکٹروں کو 35900-113500 کے پے اسکیل میں ترقی دے کر انسپکٹر وں کے طور ترقی دینے کاحکم صادر کیاگیا۔پولیس سربراہ نے ترقی پانے والے سب انسپکٹروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ تن دہی اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں گے  

حکومت تمام علاقوں کی ترقی کیلئے وعدہ بند

 لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل چیئرمین اورسابق وزراء ،و دیگر منوج سنہا سے ملاقی جموں //لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل ،کے چیئرمین ،سابق وزیرالطاف بخاری وارکارن قانون ساز،ضلع ترقیاتی کونسل ارکان نے یہاں راج بھون میں لیفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی۔ چیف ایگزیکٹو کونسلر لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل ( ایل اے ایچ ڈی سی ) کرگل ، فیروز احمد خان نے لفٹینٹ گورنر کو سکاسٹ جموں /کشمیراور جموں کشمیر کی دیگر یونیورسٹیوں میں کرگل اور لہیہ کے طلاب کیلئے نشستیں مخصوص رکھنے ، جموں کشمیر کے پیرا میڈکل کالجوں میں نشستیں مخصوص رکھنے ، سرینگر میں کرگل کے طلاب کیلئے بوائیزو گرلز ہوسٹلوں کی سہولت بہم رکھنے اور لداخ کے ملازمین کے التواء میں پڑے جی پی فنڈ کی واگذاری سے متعلق مسائل اور مانگوں کی ایک یاداشت پیش کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے فیروز خان کو یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مسائل کا بغور جائیزہ

روہت کنسل کا محکمہ بجلی کے فیلڈ عملے کے تحفظ پر زور

جموں//پرنسپل سیکریٹری محکمہ بجلی اور اطلاعات عامہ روہت کنسل نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ کے ددران محکمہ کے فیلڈ عملے کی حفاظت پر زور دیا ۔روہت کنسل نے اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ عملے بشمول ڈیلی ویجروں جو پاورسٹیشنوں اورترسیلی  لاینوں کی دیکھ ریکھ کے کام سے وابستہ ہیں ،کی حفاظت کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل پیرا رہنے سے حادثات میں کمی واقع ہوسکتی ہے اور پی پی ای اور دیگر حفاظتی سازو سامان کے اِستعمال سے بھی فیلڈ عملے کا تحفظ یقینی بن سکے گا۔پرنسپل سیکریٹری نے افسروں کو فیلڈ عملے کے تحفظ کے لئے لازمی اِقدامات کرنے کی تلقین کی جس کے لئے حکومت معقول رقومات فراہم کرے گی جس میں حفاظتی سازو سامان میں تمام فیڈروں پر آئیسولیٹروں کی تنصیب ، ارتھ راڈس اور سیفٹی کٹ جیسے بیلٹ، ہیلمٹ، جوتے اور ربر کے دستانے وغیرہ شامل ہیں ۔ پرنسپل سیکریٹری ن

گورنمنٹ پالی تکنیک کے زیر اہتمام میگاروزگار میلے کا اِنعقاد

 جموں//سِکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پالی تکنیک بکرم چوک جموں کے زیر اہتمام میگا روزگار میلے کا اِفتتاح کیا۔پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے زائد از 1200 طلاب نے اِس پروگرام میں ڈپلوماپالی تکنیک اور آئی ٹی آئی طلباء کی خدمات حاصل کرنے کے لئے لگ بھگ 35 ملٹی نیشنل کمپنیوں اور مقامی صنعتوں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ سجاد حسین گنائی ،ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر ایم وائی پیرزادہ ،ڈائریکٹر صنعت و حرفت انو ملہوترا ،پرنسپل گورنمنٹ پالی تکنیک جموں ارون بنگوترا ، ڈائریکٹر ٹولاس انسٹی چیوٹ دہرا دون اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈاکٹر سامون نے کووِڈ وبا ئی مرض کے دوران پالی تکنیک کالج کی اِنتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے میگا روزگار میلے کے انعقاد کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے روزگار کے حصول میں ایک طالب علم کو درپیش مت

ضلع ادھمپور کی21سالہ طالبہ آٹو چلا کر علیل والد کا ہاتھ بٹاتی ہے

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور سے تعلق رکھنے والی ایک 21 سالہ طالبہ نے آٹو رکشا چلا کر اپنے علیل والد کا بٹانا شروع کیا ہے اور ضلع کی پہلی خاتون آٹو ڈرائیور بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ ضلع ادھمپور کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی بنجیت کور آٹو چلا کر گھر کی آمدنی بھی بڑھا رہی ہیں اور شام کے وقت پڑھائی کرکے بی کام کی ڈگری بھی کر رہی ہیں۔ بنجیت کور کا کہنا ہے کہ جب کورونا کے پیش نظر نافذ لاک ڈاو¿ن کے باعث اُن کے والد، جو ایک نجی اسکول کی گاڑی چلاتے ہیں، بے روزگار ہوگئے تو اُس نے آٹو چلا کر گھر میں روزی روٹی کا بند وبست کرنا شروع کیا۔  

جموں میں اقدام قتل کے کیس میں5افرادگرفتار

سرینگر//پولیس نے بتایا کہ جموں میں اقدام قتل کے ایک کیس میں پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ جموں کے باغ بہو پولیس تھانے میں پروندر سنگھ نامی ایک شہری نے شکایت درج کرائی تھی کہ اُس پر پانچ افراد نے حملہ کیا ۔شکایت کنندہ نے رسوندر سنگھ،روندر سنگھ،سرجیت سنگھ،پوندیپ سنگھ اور امرجیت سنگھ کو ملزم بناتے ہوئے کہا تھا کہ اُس پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے اُسے مارنے کی کوشش کی گئی۔ شکایت کنندہ نے پولیس کو یہ بھی بتایا تھا کہ اس واقعہ میں ایک سکارپیو گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی اور جموں اور کٹھوعہ کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔اس چھاپہ ماری کے دوران پولیس کے مطابق پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں استعمال کیا گیا ایک پستول بھی بر آمد کیا گیا ہے۔  

خوانچہ فروشوں کی بااختیاری

جموں//پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی دھیرج گپتا نے وزیر اعظم ایس وی اے نِدھی سکیم سے متعلق معاملات پر غور و خوض کیلئے سول سیکرٹریٹ میں میٹنگ طلب کی ۔ دوران میٹنگ پرنسپل سیکرٹری نے آف لائین درخواستوں کی آن لائین طریقہ کار کے تحت تیز تر اپ لوڈنگ کی ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف آن لائین اندراجات کو ہی اعداد و شمار کیلئے مستند مانے جائیں گے ۔ وزیر اعظم سٹریٹ وینڈرز آتم نربھر نِدھی ، وزیر اعظم ایس وی اے نِدھی خوانچہ فروشوں کو بااختیار بنانے کیلئے شروع کی گئی ہے ۔ سکیم کے تحت انہیں قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے اور اُن کی کلہم ترقی اور معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ دھیرج گپتا نے کہا کہ سکیم کے تحت اندراجات اور سفارش نامے جاری کرنے میں سرعت لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام التوا میں پڑے منظور کے گئے معاملات اور اندراجات کو اگلے ہفتے تک

جنگلات میں رہائش پذیر قبائلوںکے دعوے

سرینگر//حقوقِ جنگلات قانون کے تحت حق جنگلات کمیٹیاں جموں کشمیر میں قبائلیوں اور جنگلات میں رہائش پذیر لوگوں سے جنگلاتی اراضی کے دعوئوں کو15جنوری سے تسلیم کریں گی۔ جموں کشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلے بار ہو رہا ہے کہ5 اگست2019کے بعد آئینی تبدیلیوں کے بعد مرکزی زیر انتظام والے اس خطے میں حقوق جنگلات قانون کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جموں کے جنگلات سے قبائلیوں کو جنگلاتی اراضی سے بے دخل کرنے کا معاملہ ایک سیاسی تنازعہ بن گیا ہے،جہاں کئی محکموں کی جانب سے مبینہ طور پر من پسند طرز عمل اپنانے پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔ حقوق جنگلات قانون کے تحت قبائلیوں اور جنگل میں رہائش پذیر دیگر لوگوں کو انکے زیر قبضہ جنگلاتی اراضی کے دعوئوں کیلئے حقوق جنگلات کمیٹیوں یا گرام سبھائوں کے پاس رجوع کرنا ہے۔جموں کے میونسپل علاقوں میں تاہم حقوق جنگلات کمیٹیوں کا قیام عمل میں لانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ا

یومیہ اُجرت پر کام کرنے والوں کی مستقلی | ’جعلی نوٹیفیکشن‘ کے پس پردہ افسروں کے خلاف کارروائی کا امکان | کیا بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نظر اندازکریں:حکام

جموں// محکمہ خزانہ نے جموں وکشمیرمیں آٹھ محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکروں کومستقل بنانے کے ’جعلی نوٹیفیکشن ‘ کاسنجیدہ نوٹس لیا ہے۔ 11 جنوری 2021 کی محکمہ خزانہ کی نوٹیفیکشن کا سوشل میڈیا پرزبردست چرچاتھا جس میں کہاگیا تھاکہ تیسری ایمپاورمنٹ کمیٹی کی5دسمبر2020کو ہوئی میٹنگ میں آٹھ محکموں میں کام کررہے یومیہ اُجرت پرکام کرنے والے ورکروں کو مستقل کیا گیا ہے جس کی فہرست 28 جنوری 2021سے پہلے منظر عام پرآئے گی ۔ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے ۔اس کے پیچھے جولوگ ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ہم ایسے حکام کے خلاف ایکشن لیں گے جو سیکریٹریٹ میں کورپشن کے عمل کوجاری رکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والوں کی کثیر تعداد کاچوردروازے سے تقرر کیا گیا تھا اسلئے جن حکام نے ایسی تقرریاں کیں تھی ،حکومت کے

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر سرنگ دریافت

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بوبیان گاو¿ں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی ایک پارٹی نے بدھ کی صبح ایک آپریشن کے دوران ایک سرنگ کا سراغ لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سرنگ سرحد پار سے جنگجوو¿ں کی طرف سے در اندازی کرنے کے لئے کھودی گئی ہے۔