تازہ ترین

جموں میں کے کے شرما نے ترنگا لہرایا

جموں//جموں میں 15اگست کی تقریب جوش و خروش سے منائی گئی ۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرمانے ترنگا لہریا اورپریڈ پر سلامی لی جس میںپولیس ، آرمڈ پولیس،بی ایس ایف ،سی آر پی ایف ، ڈی آر ایف ، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور آئی آر پی کے دستوں نے شرکت کی۔پرید پر سلامی لینے لینے کے بعد مشیرموصوف نے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے ایک طویل جدو جہد کے بعد آزادی حاصل کی اور یہ دن ہمارے ملک کی کثرت میں وحدت کی علامت ہے ‘‘۔انہوں نے حکومت کی جانب سے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں اور کاموں کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ جموں کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اُجالا سکیم کے تحت 16 لاکھ کنبوں میں ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے اور اجولا یوجنا کے تحت 12 لاکھ کنبوں کو ایل پی جی سلینڈر فراہم کئے گئے ۔ اسی طرح آیوشمان بھارت کے