تازہ ترین

دفعہ370و35-اے کی منسوخی کے دو سال مکمل

 کشتواڑ میں بھاجپا کا جشن ، کانگریس نے کیا احتجاج ،متعدد کارکن حراست میں عاصف بٹ کشتواڑ//جموں کشمیر میں دفعہ 370اور 35 اے منسوخی کے دوسال مکمل ہوگئے ۔اس موقعہ پرضلع کشتواڑ میں جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جشن منایا وہیں کانگریس نے احتجاج کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پارٹی ضلع ہیڈکوارٹر و قصبہ کے چوکوں ، ہیڑیال، سرکوٹ ، کلید و دیگر مقامات پر ترانگا لہرایا گیا اور جشن منایا گیا ۔بی جے پی یوتھ ضلع صدر نے بتایا کہ اس دن کیلئے کئی لوگوں نے اپنی جانیں دی اور اپنے گھر چھوڑے ،اور آج پانچ اگست کے دن ہیڑیال چوک ، کلید چوک سرکوٹ چوک میں مقامی لوگوں سے مل کر ترانگا لہریا گیا جبکہ کشتواڑ کی عوام میں خوشی کی لہر ہے اور لوگ تہوار کے طور اس دن کو منارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کانگریس، نیشنل کانفرس اور پی ڈی پی کا ہمیشہ پاکستان سے لگاﺅ رہا ہے اور انہیں یہ کبھی ہضم نہیں ہوگا کہدفعہ 370کا خ

مشیر فاروق خان نے صوبہ جموں میں یوم آزادی اِنتظامات کا جائزہ لیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے صوبہ جموںکے اَضلاع میں 75ویں یوم آزاد ی کی تقریبات کو خوش اَسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، صوبائی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اَنشل گرگ ، آئی جی بی ایس ایف ، ڈی جی این سی سی ، سی آر پی ایف ، ایس ایس پی جموں ، ایس ایس پی ٹریفک ، ایس ایس پی سیکورٹی ، ڈائریکٹر فلوری کلچر ، جے پی ڈی سی ایل کے چیف انجینئر ، جے ڈی اِنفارمیشن ، جوائنٹ کمشنر جے ایم سی کے علاوہ جل شکتی ، پی ڈبلیو ڈی ، مہمان نوازی و خاطر تواضع ، فوج، جے کے آر ٹی سی ، سپورٹس کونسل ،تعلیم ، کلچر اکیڈیمی نے شرکت کی جبکہ صوبہ جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنران کے ساتھ ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ ضلعی اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ صوبائی کمشنر نے مشیر موصوف کو جانکاری

جموں میں محرم الحرام کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

جموں //لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے منعقدہ میٹنگ میں صوبہ جموں کے اضلاع میں محرم الحرام کے سلسلے میں کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ، ایس ایس پی جموں ، ایس ایس پی ٹریفک ، ڈائریکٹر ایس ایس اینڈ سی اے ،پی ایچ ای کے چیف انجینئران ، جے پی ڈی سی ایل ،جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن نمرتا ڈوگرہ کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹوں کے سینئر اَفسران نے شرکت کی جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنران سانبہ، رام بن ، پونچھ مع دیگر متعلقہ اَفسران اورمذہبی کمیونٹیوں کے نمائندے اور دیگر متعلقہ محکموں کے اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں حفظانِ صحت ، سیکورٹی ، ٹریفک مینجمنٹ ، واٹر پاور سپلائی کے علاوہ دیگر ضروری اِنتظامات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔دورانِ میٹنگ مشیر موصوف کو محرم الحرام کے لئے

سنگلدان میں پولیس اور انتظامیہ کی مارکیٹ چیکنگ

گول//سنگلدان میں انتظامیہ اور پولیس نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران بازار کی چیکنگ کی اس دوران انہوں نے دکانداروں اور راہگیروں کو ہدایت دی کہ وہ کوڈ19کے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں ۔ بازار میں بھیڑ بھاڑ زیادہ نہ ہونے دیں ، ماسک کے بغیر کوئی گاہک اور کوئی دکاندار نہ رہیں اور سماجی دوریاں بھی بنا کر رکھیں ۔ ضلع انتظامیہ رام بن ، و سب ڈویژن گول کی انتظامیہ کی ہدایت پر آج سنگلدان میں ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار ، نائب تحصیلدار سنگلدان نذیر احمد مغل ،کے علاوہ سب انسپکٹر سنگلدان نے ایک مہم کا آغاز کیا ۔ انہوں نے سنگلدان بازار کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ ماسک پہن کر رکھیں اور سماجی دوریوں کو بر قرار رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہلک وباءاگر چہ کم ہوئی ہے لیکن ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اس وباءکو ختم کرنے کے لئے ہر ایک کو اپنی اپنی ذمہ داری نبھانی ہے تا ہم اس مہلک وباءکے خلا

چیئرپرسن بی ڈی سی تھورو نے محکموں کی سکیموں کا جائزہ لیا

 دھرماڑی//بلاک ڈیولپمنٹ کونسل تھورو کے چیئرپرسن مکھن چوہان نے دھرماڑی میں افسران کی میٹنگ طلب کی تاکہ پنچایتوں میں ترقیاتی سکیموں کی حالت اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ میٹنگ میں حکومت کی تمام فلاحی اسکیموں اور پروگراموں جیسے جل جیون مشن ، پی ایم جی ایس وائی ، پی ایم ڈی پی ، اے ٹی ایم اے ، پی ایم کے ایس وائی ، وظائف ، زراعت اور باغبانی سے متعلقہ اسکیمیں ، منریگا ، اور دیگر مختلف محکموں کے سالانہ منصوبوں پر مکمل بحث ہوئی۔ چیئرپرسن نے تمام افسران سے کہا کہ وہ پنچایت سطح کے اجلاسوں میں عہدیداروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ پنچایت راج اداروں کو زیادہ طاقتور بنایا جا سکے۔انہوں نے محکموں پر مزید زور دیا کہ وہ آگاہی کیمپ اور سرگرمیاں شروع کریں تاکہ لوگوں کو وقتا فوقتا تمام حکومتی پروگراموں کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا جا سکے۔ چیئرپرسن نے افسران پر زور دیا کہ و

ریزروڈ کٹاگریز ایمپاورمنٹ الائنس کا وفد الطاف بخاری سے ملاقی

جموں//جموں وکشمیر ریزروڈ کٹاگریز ایمپاورمنٹ الائنس کا ایک وفد جموں میں اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی ہوا۔ وفد کی قیادت پارٹی صوبائی صدر منجیت سنگھ، ایس سی ریاستی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت اور جے کے آر سی ای اے ورکنگ صدر پروفیسر جے ایل تھاپا کر رہے تھے۔ انہوں نے الطاف بخاری کو خود رپیش مسائل ومشکلات کی جانکاری دی اور مطالبہ کیاکہ آئین ِ ہند کے تحت سبھی آئینی حقوق کا فائیدہ درج فہرست قبائل/درج فہرست ذاتوں اور او بی سی طبقہ جات کو دیا جائے جس میں ملازمتوں کی ترقی میں ریزرویشن بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ریزرویشن رولز کے تحت ایس سی /ایس ٹی طبقہ جات کے افسران وملازمین کو عدالت عظمیٰ کی ہدایات کے باوجود پرموشن میں ریزرویشن نہیں دی جارہی۔ عدالت عظمیٰ نے ’اسٹیٹس قو‘بحال رکھنے کا حکم صادر کیاتھا ، البتہ اِن ہدایات کی بیروکریٹس غلط وضاحت کر رہے ہیں۔ پروفیسر جے ایل تھا