تازہ ترین

حدبندی کے بعداسمبلی انتخابات متوقع:آزاد

جموں// سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے تمام سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس کو جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی حد بندی کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ فی الوقت جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں لیکن اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ وہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہفتے کے روز یہاں پہنچے ۔انہوں نے کہا،’’اگرچہ ابھی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں لیکن اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کی تیاریاں چل رہی ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا،’’تمام سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس کو ان انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار رہنا چاہئے

مشہور پکوان سے مہمانوں کے دل جیتیں

جموں//مہمان نوازی کی صنعت کے بہترین طریقوں کو اَپنانے اور مہمان نوازی وخاطر تواضع عملے کو کاروبار میں بہترین خدمات فراہم کرنے کے قابل بنانے کیلئے اِن ہائوس کپپسٹی بلڈنگ پروگراموں کی ایک سیریز کا ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول جموں میں اہتمام کیا جارہا ہے۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول طلعت پرویز نے جدید تربیتی پروگرام کو سراہا اور خدمت میں اِنسانی عنصر کی اہمیت کے بارے میںبالخصوص مہمان نوازی و خاطر تواضع میں اس کا کلائنٹ / مہمان قومی وی وی آئی پی ایس ہونے کے ساتھ اہم آئینی عہدوں اور ریاستی مہمانوںوغیرہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔کمشنر سیکرٹری نے محکمہ اَفسران پر زور دیاکہ وہ مہمانوں کو فراہم کی جانے والی موجودہ سہولیات کو وسعت دیں تاکہ ٹکٹ بکنگ سہولیات ، ٹرانسپورٹ سہولیات ، فرنٹ ڈیسک پر آسانی سے دستیاب، ضلعی انتظامیہ کے ہیلپ لائن نمبر، مقامی مقامات کے بارے میں معلومات

فوری طور اسمبلی انتخابات کرائے جائیں :بھیم سنگھ

جموں //جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے جموں کشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے سینئر ورکنگ کمیٹی کے ممبران کی ایک میٹنگ 5 اگست 2021 کو جموں این پی پی ہیڈ کوارٹر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ’5 اگست 2019 کا دن تھا جب مرکز نے جموں و کشمیر کی 200 سال پرانی ریاست کو مسمار کر دیا۔ لداخ ، گلگت اور بلتستان سمیت جموں و کشمیر کی یہ ریاست پہلے ڈوگرہ مہاراجہ گلاب سنگھ نے 1846 میں قائم کی تھی۔ جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدرپروفیسر بھیم سنگھ صدر نے جے کے این پی پی کے سیکریٹریٹ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی سرکار نے 5اگست کو 200 سال پرانی ریاست کوختم کیا تھا ۔پروفیسر سنگھ نے جموں و کشمیر کی دیگر تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور دیگر جماعتوں کے علاوہ دانشوروں ، مفکرین اور این جی اوز جو کہ جموں و کشمیر کی

مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس جموں کو لیز پر دینے کا معاملہ

جموں //مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس جموں کو پرائیویٹ پارٹیوں کو لیز پر دینے سے بچانے کیلئے جموں سیول سوسائٹی کے 110ممبران نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو خطہ لکھا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں تاکہ مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس جموں کو پرائیویٹ پارٹیوں کو لیز پر دینے سے بچایا جا سکے۔ یاد رہے کہ اس مسئلے پر گزشتہ ہفتے جموں میں بلائی گئی ایک میٹنگ میں شرکاء نے متفقہ طور پر اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ڈوگروں کے شاندار ورثے اور ثقافتی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سابق وزیر گلچند سنگھ چارک جو کہ ٹرسٹ کے بانی بھی ہیں، نے کہا کہ یہ کمپلیکس جموں و کشمیر کی ایک محفوظ یادگار ہے ، جو غلط استعمال کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈوگرہ صدر سبھا کی ایک کمیٹی کی طرف سے ورثہ کمپلیکس کے دورے کے دوران خود سول سوسائٹی کے ارکان بشمول گلچند سنگھ چارک ، ک

جموں خطہ کے وقار اور مفاد کو برقرار رکھنے کا عہد

 جموں //جموں خطہ کی عزت ، وقار اور مفاد کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہوئے سینئر نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں دیویندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیا نے کہا کہ سب کے ساتھ انصاف اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہو گا ۔جموں اور اس کے لوگوں کو مضبوط بنانے کا عزم دیویندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے وجے پور اسمبلی حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی طاقت اس کے لوگ ہیں ۔انہوں نے کہا جموں کا مفاد کیڈر کیلئے مقدس ہے ، جو لوگوں کے حقوق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایجنڈے کے ساتھ ہی ہم ترقی ، نوکریوں اور ان کے وقار کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں اور لوگوں سے وابستگی کو پوری طرح نبھائیں گے۔صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانانے مشاہدہ کیا کہ حالیہ برسوں کے دوران جموں کے لوگوں نے خاص طور پر ت

تازہ ترین