تازہ ترین

اے ڈی جی پی اور صوبائی کمشنر جموں کا متاثرہ ہونزر دچھن کا دورہ

کشتواڑ// ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ اور ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران تحصیل دچھن کے گاو¿ں ہنزر میں بادل پھٹنے کے بعد بچاو¿ اور ریلیف آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔افسران نے ک±ل 34 کلومیٹر (دونوں اطراف) پیدل سفر کیا تاکہ مشکل علاقے اور مسلسل بارش کے درمیان معلومات حاصل کی جا سکے۔صوبائی کمشنر اور اے ڈی جی پی نے فلیش سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کا سائٹ پر معائنہ کیا جو کہ زیادہ بارش اور بادل پھٹنے سے پیدا ہوا۔بتایا گیا کہ گاو¿ں میں بادل پھٹنے کے بعد 7 افراد کی موت ہوگئی ہے اور متعدد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم 17 افراد کو ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا اور شدید زخمی ہونے والے افراد کا علاج جاری ہے۔بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے جموں ، سری نگر اور ادھم پور سے تین ہیلی کاپٹر کام پرلگائے تھے اور آٹھ سارٹی

کرگل وجے دیوس: زنانہ کالج پریڈ کے کیڈٹس کی بہادرفوجیوں کو تہنیت

 جموں// زنانہ کالج پریڈ گراونڈ کے این سی سی کیڈٹس نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر بہادر فوجیوں کوپیش کرنے کے لئے متعدد گریٹنگ کارڈ تیار کیے۔اس سال کالج کے کیڈٹس نے یہ دن مسلح افواج کے ساتھ منانے اور انہیں مبارکباد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔کیڈٹوں نے اے این او لیفٹیننٹ سمن لتا اور سینئر کیڈٹس ایس یو او انیدھی دیوی اور ایس یو او شیٹل بھٹ کی رہنمائی میں ، فوجیوں کا استقبال کرنے سنجوں ملٹری اسٹیشن میں 4 گرینیڈیئرس کا دورہ کیا۔ کیڈٹوں کا وہاں استقبال کیا گیا اور انھیں تازگی دی گئی اور انہوں نے یونٹ کے 2 آئی سی سے بات چیت کی۔بعد میں کیڈٹس کو چوتھے گرینیڈیئرز کے پی وی سی ہولڈر کے مجسمے پر لے جایا گیا اور قوم کے بہادر سپاہیوں سے ملنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ کیڈٹس نے فوجیوں کو سلام پیش کیا اور قوم کی حفاظت کے لیے جو قربانیاں دے رہے ہیں ان کا شکریہ ادا کیا۔یونٹ کے 2 آئی سی نے کیڈٹس کا ان سے ملنے اور

کورٹ کمپلیکس رام نگر میں شجرکاری مہم چلائی گئی

اودھمپور // چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ادھم پور کی ہدایات اور سب جج کی مجموعی نگرانی میں سمرتی شرما ، چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی رام نگر اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے ماحولیات کی حفاظت اور دواو¿ں کے پودوں کی نشوونما کو فروغ دینے کے مقصد سے کورٹ کمپلیکس رام نگر میں شجرکاری مہم چلائی ۔شجرکاری مہم کے دوران سب جج سمرتی شرما نے کہا کہ آئین میں ماحول کی حفاظت اور درخت لگانا ہر شہری کا بنیادی فرض ہے اور شجرکاری ذہنی اور جسمانی صحت اور قوم کی بہتری کے لیے ہے۔

ڈی سی جموں نے بیک ٹو ولیج ، کیپیکس بجٹ کے کاموں کا جائزہ لیا

 جموں //ڈپٹی کمشنر انشول گرگ نے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی تاکہ انٹیگریٹڈ ٹرائبل ولیج ڈیولپمنٹ پلان کی تشکیل کا جائزہ لیا جاسکے اوراس کے علاوہ آر ڈی ڈی کی جانب سے B2V3 ، ڈسٹرکٹ کیپیکس 2021 اور PMAY-G کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ قبائلی منصوبے کے تحت کل 11 گاﺅں کا احاطہ کیا جائے گا ، جن میں سے 6 گاو¿ں نگروٹہ ، ستواری میں دو اور متھواڑ ، دانسال اور بھلوال میں ایک ایک گاو¿ں پڑتے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تعلیم ، سڑک رابطہ ، بجلی کی فراہمی ، رہائش ، پینے کا پانی اور صفائی ستھرائی ، ڈیجیٹلائزیشن ، صحت اور غذائیت انٹیگریٹڈ ٹرائبل ولیج ڈیولپمنٹ پلان کے کچھ اشارے ہیں۔B2V3 کاموں کی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے ، متعلقہ عہدیداروں نے انہیں آگاہ کیا کہ کل 484 کاموں میں سے 450 آر ڈی ڈی اور 13 پی ڈبلیو ڈی ، 15 پی ڈی ڈی اور چھ پی ایچ ای کے ذر

مزید خبریں

میرابائی چانو نے میرے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دیا:کوچ وجے شرما جموں//جاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلی جار ہی اولمپک کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی میرابائی چانو کے کوچ وجے شرما کا کہنا ہے کہ چانو نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیت کر میرے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چانو کو یہ تمغہ حاصل کرنے میں بارہ برس لگ گئے تاہم اس سے میرا دیرینہ خواب پورا ہوا ہے ۔موصوف کوچ نے میرابائی چانو کی طرف سے انڈیا کے لئے چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کے ردعمل میں یو این آئی کو بتایا: 'میرابائی چانو میرے پاس سال 2013 میں ویٹ لفٹنگ کے ایک قومی کیمپ کے دوران آئی۔ ان کی آنکھوں میں اس گیم کے لئے شوق و جذبے کو دیکھ کر مجھے لگا کہ وہ اس میدان میں ایک دن ضرور اپنا مقام حاصل کرے گی جو اس نے آج کر کے دکھایا'۔انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ تین شفٹوں میں چھ سے سات گھنٹوں تک م

سانبہ میں بیک وقت 3ڈرون نمودار

جموں//سانبہ سیکٹر میں پھر سے تین الگ الگ جگہوں پر ڈرون دکھائی دیئے ، جن پر سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی اور وہ واپس چلے گئے۔سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پرگوال علاقے  میں تلاشیاں لی گئیں جب مقامی لوگوں نے ڈورون دیکھنے کی اطلاع پولیس کو دی۔حکام نے بتایا کہ یہ ڈرون رات تقریباً 8بجکر30 سے 9بجکر30 کے درمیان پرگوال علاقے میں دیکھا گیا۔اسکے علاوہ بڑی برہمنہ چلادھا اور گگوال علاقوں میں بھی صبح کے 5بجے مشتبہ ڈرون ایک ہی وقت پر دیکھے گئے۔ ان میں سے2 ڈرون آرمی کیمپ اور آئی ٹی بی پی کیمپ کے پاس نظر آئے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے بعد تینوں ڈرون وہاں سے واپس چلے گئے۔یہ ڈرون ایسے وقت دیکھے گئے ہیں، جب تقریباً ایک ہفتے پہلے پولیس نے یہاں کانا چک علاقے میں پانچ کلو گرام آئی ای ڈی لے جا رہے ایک پاکستانی  ہیکسا کاپٹرکو مار گرایا تھا۔ ا

تازہ ترین