جموں میں کورونا سے ایگریکلچر آفیسر کی موت، تعداد190

  سرینگر//جموں کے تالاب تلو میں ایک شہری، جو پیشے سے ایگریکلچر آفیسر تھا منگل کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر190تک پہنچ گئی ہے۔ جی ایم سی جموںکے پرنسپل ڈاکٹر نصیب چند ڈوگرہ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ مریض کو12جولائی کے روز داخل کرایا گیا تھا اور اُسے فوراً وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جس کے دوران آج صبح اُس کی موت واقع ہوگئی۔ اس سے قبل بارہمولہ کا ایک شہری سکمز صورہ میںکورونا کی وجہ سے دم توڑ بیٹھا۔  

فوجی سربراہ کا دورئہ جموں

جموں// فوجی سربراہ جنرل ایم ایم ناروانے نے ہندوپاک سرحد کادورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ا س دوران انہوں نے اہلکاروں اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور دراندازی کا سخت جواب دیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج دشمنوں کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی سرحد اورحدمتارکہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور جنگجوئوں کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان کے مطابق فوجی سربراہ نے یہ باتیں پیر کے روز رائزنگ اسٹار کارپس کے حد اختیار والے علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران کہیں۔ انہوں نے موجودہ سیکورٹی صورتحال اور جموں  پٹھانکوٹ خطے میں تعینات فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ترجمان کے مطابق فوجی سربراہ کا جموں میں سی ویس