دویندر سنگھ اور 5دیگران کیخلاف این آئی اے چارچ شیٹ پیش

جموں//دلی پولیس کی جانب سے چارج شیٹ پیش نہ کرنے کے نتیجے میں ضمانت پر رہا ہونے والے ڈی ایس پی دویندر سنگھ اور حزب کمانڈر نوید بابو اور اسکے بھائی سمیت 6ملزمان کیخلاف  این آئی اے نے جموں کی ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کردیا ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) چارج شیٹ کے مطابق سابق پولیس ڈی ایس پی دیویندر سنگھ نئی دلی میں مقیم پاکستانی ہائی کمیشن میں بعض عہدیداروں کے ساتھ بھی رابطے میں تھاجبکہ سرحد پار سے اسلحہ اور دیگر گولہ بارود بھی لاکر اسے جنگجوئوں کو فراہم بھی کرتا تھا ۔ جموں میں پیش کئے گئے چارج شیٹ میں حزب المجاہدین جنگجو سید نوید مشتاق عرف نوید بابو،عرفان شفیع میر عرف ایڈوکیٹ، سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ، حزب جنگجورفیع احمد راتھر،سابق ایل او سی ٹریڈر تنویر احمد وانی اور نوید بابو کا بھائی سید عرفان احمد شامل ہیں۔یاد رہے کہ بنیادی طور پر اس کیس کے سلسلے میں قاضی گنڈ پولیس

تازہ ترین