تازہ ترین

دویدی نے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا چارج سنبھالا

جموں//کمشنر سیکریٹری منوج کمار دویدی نے بدھ کو سول سیکریٹریٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سیکریٹری کا چارج سنبھالا ۔ جی اے ڈی کے افسران کے ساتھ اپنے پہلے تبادلہ خیال کے دوران دویدی نے فوری اور ترجیحی نوعیت کے معاملات کا جائیزہ لیا اور افسروں کو لگن اور محنت سے کام کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے جی اے ڈی کے سبکدوش ہوئے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق احمد لون کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ہر افسر نے اُن کی قیادت میں بہترین خدمات انجام دی ہیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ جموں کشمیر کے لفٹینٹ گورنر اور چیف سیکرٹری کی قیادت میں کام کاج کو بہتر بنایا جائے گا ۔ دویدی کے پاس کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت اور ڈائریکٹر جنرل امپارڈ جے اینڈ کے کا چارج بھی ہے ۔