تازہ ترین

نوین چودھری نے محکمہ پشو پالن کی کار کردگی کا جائیزہ لیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری پشو ، بھیڑ و ماہی پالن نوین کمار چودھری نے کل جہاں محکمہ کی مختلف سکیموں پر عملدرآمد کا جائیزہ لیا ۔ اس ضمن میں منعقدہ میٹنگ میں ناظمِ پشو پالن جموں ، مشن ڈائریکٹر ڈیری ڈیولپمنٹ جے اینڈ کے ، ناظمِ منصوبہ بندی ، پشو و بھیڑ پالن ، جوائینٹ ڈائریکٹر فارمز ، جوائینٹ ڈائریکٹر پولٹری اور صوبہ جموں کے چیف انیمل ہسبنڈری افسران موجود تھے ۔ جبکہ ڈائریکٹر پشو پالن کشمیر اور صوبے کے دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے کسان کریڈٹ کارڈ سکیم کے دائرے میں صد فیصد کسانوں کے اندراج اور آتم نربھر کی عمل آوری پر زور دیا تا کہ کسانوں کی آمدن دوگنی کی جا سکے ۔ انہوں نے افسروں کو مقررہ اہداف کے حصول پر زور دیا اور کسان طبقے کے ساتھ جُڑے رہنے کی ہدایت دی۔ بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے مختلف فیلڈ مراکز کا تفصیلی دورہ کر کے پولٹری اور ڈیری کسا

۔1,75,166درماندہ شہری واپس لائے گئے

  جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈائون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے     1,75,166 شہریوں کو  بسوں کے ذریعے براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے راستے بسوں کے ذریعے اب تک بیرون ملک سے 657مسافرو ں کویوٹی واپس لایا  ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 69 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اب تک بیرون یوٹی درماندہ 1,75,166 شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے واپس لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق 29جون سے 30 جون2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے1,620  درماندہ مسافر یوٹی میں داخل ہوئے جبکہ818مسافر آج 48ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اب تک 48ریل گاڑیوں سے یوٹی کے مختلف

رشوت ستانی کا معاملہ

جموں //اینٹی کرپشن بیورو جموں نے سینئر سابق کے اے ایس افسر کے خلاف رشوت ستانی کے معاملے میں تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کیاہے ۔سابق ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹو)جموں سید مریدحسین شاہ ولد نصیب شاہ ساکن گورسائی تحصیل مینڈھر ضلع پونچھ کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر42/2018کے تحت کیس درج تھا اور اب چالان اینٹی کرپشن جموں سپیشل جج کے پاس پیش کیاگیاہے۔تحقیقات کے مطابق 21/12/2018کو کرنل ایچ ڈی ایس رینل ولد دلیپ سنگھ ساک 243سیکٹر1چھنی ہمت جموں نے اس وقت ایکسائز کمشنر کے عہدے پر تعینات مرید حسین شاہ کے خلاف تحریری طور پر شکایت درج کروائی ،جس میں الزام عائد کیاتھاکہ مذکورہ افسر اس کی شراب کی دکان کی لائسنس زیر نمبر204/JKEL-02کی تجدید کیلئے 2لاکھ روپے رشوت طلب کررہاہے ۔اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق اس پر ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی اور مذکورہ افسر کو 2لاکھ روپے رشوت طلب اور قبو

جموں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

جموں//یواین آئی// صوبہ جموں میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جو چند سیکنڈوں تک جاری رہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سرکاری ذرائع نے زلزلے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا،’’صوبہ جموں بالخصوص جموں، ریاسی، ادھم پور اور خطہ چناب کے دو اضلاع کشتواڑ اور رام بن میں منگل کی صبح 8 بجکر 56 منٹ کے قریب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ ہوئی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز جموں وکشمیر کا ہی کوئی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔واضح رہے کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتا ہے۔