تازہ ترین

ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر منشیات اسمگلر ہلاک، 27 کلو ہیرائن بر آمد:بی ایس ایف

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک اسمگلر کو مار کر کروڑوں روپیے مالیت کی ہیرائن بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سیکٹر پر ہیرا نگر سیکٹر میں بدھ کی علی الصبح بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک منشیات اسمگلرکو در اندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے اس کو پہلے وارننگ دی لیکن جب اس نے وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی تو اس پر گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔اس کی تحویل سے27کلو گرام ہیرائن بر آمد کیا گیا ہے۔  

بھاجپا اجلاس میں گپکار اتحاد کیخلاف حکمت عملی مرتب

 جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیرنشیں سیاسی جماعتوں خاص کر گپکار الائنس کی حکمت عملی کیخلا ف لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے۔جموں و کشمیربھاجپا صدر رویندر رینہ کی صدارت میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جموں میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت دہلی میں ہونے والے کل جماعتی اجلاس سے قبل گپکار الائنس کے خلاف حکمت عملی مرتب کی جائے۔رویندر رینہ پارٹی کے دو سینئر رہنماؤں سابق نائب وزرائے اعلیٰ نرمل سنگھ اورکویندر گپتا شیڈول میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔منگل کو صبح 11 بجے ترکوٹہ نگر پارٹی ہیڈ کوارٹر پر تمام سرکردہ رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ جس میںگپکار الائنس کے خلاف جوابی حکمت عملی مرتب کی گئی۔  

سبھی جماعتوں کااجلاس میں شرکت کا فیصلہ خوش آئند: رینہ

جموں//(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کل جماعتی میٹنگ طلب کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اہم میٹنگ ہے جس میں جموں و کشمیر کے سبھی سیاسی جماعتیں لوگوں کو در پیش مسائل وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس میٹنگ میں شرکت کر رہی ہیں اور بی جے پی نے اس میں شرکت کرنے کیلئے پہلے ہی حامی بھر لی ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی دفتر پر منعقد ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’جموں وکشمیر کے سبھی سیاسی جماعتوں کو بلایا گیا ہے یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے ہم سب جماعتیں مل کر جموں وکشمیر کے لوگوں کو در پیش مسائل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے رکھیں گے‘۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اس میٹنگ میں شرکت کرے گی