تازہ ترین

وبائی امراض کے دوران آیور وید طرز علاج | آرینز گروپ کے اہتمام سے ویبانر

جموں//وبائی امراض کے دوران طلباء کو آیورویدک کے ذریعہ قوت مدافعت بڑھانے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے آرینز گروپ آف کالجز کے اہتمام سے ویبنار منعقدکیا گیا۔ویبنار میں ڈاکٹر ریتا بہل ، سینئر ڈائٹ اینڈ لائف اسٹائل کنسلٹنٹ نے نرسنگ ، فارمیسی ، لاء ، انجینئرنگ ، مینجمنٹ ، بی ایڈ اور زراعت کے طلباء سے بات چیت کی۔ اس پروگرام کی صدارت آرینزگروپ کے چیئرمین ، ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کی۔ڈاکٹر بہل نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’ آیور وید ہماری صحت مند ، خوشگوار ، تناؤ سے پاک اور بیماریوں سے پاک زندگی گزارنے میں قدیم حکمت کے ساتھ جدید طرز زندگی فراہم کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے شعبوں میں یہ نظم و ضبط منفرد ہے کیونکہ اس میں بیماری اور مصائب کی وجوہات کو دور کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائنس ہر دوسرے فرد کو گہری سطح پر تندرستی بخشنے ک

محکمہ بجلی کے10ہزارملازمین کا بیمہ کرایا گیا | پرنسپل سیکریٹری کی صدارت میں میٹنگ میں اہم معاملات پر غوروخوض

جموں ///پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ  روہت کنسل نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ میں حادثاتی موت کے لئے مختلف پاور کارپوریشنوں  کے 10,000 عملہ اور کارکنوں کا بیمہ کرایا گیا ہے ۔ فیلڈ ورکروں کی موت کی صورت میں اہلِ خانہ کو مالی تحفظ فراہم کرنے کی طرف یہ ایک انوکھا اور بے مثال قدم ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری جموں و کشمیر میں محکمہ بجلی کی جاری اسپانسرڈاسکیموں ( سی ایس ایس ) پر مالی اور فزیکل پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے مختلف علاقوں اور حلقوں میں مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ چلائے جانے والے سی ایس ایس کے تحت جاری کاموں کی مالی اور فزیکل حیثیت کا ضلع وار اور حلقہ وار صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹرز جے پی ڈی سی ایل ، کے پی ڈی سی ایل گرمیت سنگھ ، بشارت احمد ، چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل اشونی سچدیوا ، چیف انجینئر کے پی ڈی سی ای

سانبہ میں ہند و پاک سرحد پر سالانہ بابا چملیال میلہ

 جموں//(یو این آئی) جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خطرے کے پیش نظر ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہر سال لگنے والے تاریخی بابا چملیال میلے کی تقریبات امسال بھی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔سال گزشتہ بھی کورونا کی وجہ سے اس سالانہ میلے ، جو بھارت اور پاکستان کے درمیان امن و آشتی کی علامت مانا جاتا ہے ، کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا اور محدود عقیدت مندوں نے ہی مزار پر حاضری دے کر چادر چڑھائی تھی۔مشہور صوفی سنت بابا دلیپ سنگھ منہاس معروف بہ بابا چملیال کا مزار ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر واقع ہے یہاں ہر سال ماہ جون کی آخری جمعرات کو ایک میلہ لگتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ سانبہ انورادھا گپتا نے ہفتے کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ میلے کی تقریبات امسال بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے تاہم میلے سے جڑی رسو

اودھمپور ، ٹھاٹھری و گندوہ میں 10دوکانیں سربمہر

ڈوڈہ// انتظامیہ نے کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اس دوران اودھمپور اور ڈوڈہ میں 10دکانوں کو سیل کیا گیا ہے ۔ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ وار کورو¿نا کرفیو نافذ رہا جس دوران نجی کاروباری ادارے و پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے۔ادھر ٹھاٹھری و گندوہ میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ نے دو دوکانوں کو سربمہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ڈی ایم گندو ڈاکٹر پریتم لال تھاپا و ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اطہر امین زرگر نے اپنے سب ڈویژن کی حدود میں دو دکانوں کو سیل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گندو میں مٹھائی و چائے کی دکان جبکہ ٹھاٹھری میں میٹ و سبزی کی دکان کو سیل کیا گیا، جو ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کی پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہی تھی۔ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے کہا کہ جس دکان کو سیل کر دیا ہے اسے پہلے بھی انتباہ کیا گیا تھا لیکن جاری ہدایات پر عمل نہ کرنے پر دکا

راہل گاندھی کا جنم دن

جموں// جموں و کشمیر کانگریس نے سنیچر کو پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا،اس دوران ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر ضروری اشیاءبھی تقسیم کی گئیں ۔راہول گاندھی سنیچر کو 51 برس کے ہو گئے، لیکن انہوں نے وبائی بیماری کے پیش نظر اپنی سالگرہ نہیں منائی ۔راہل گاندھی 19 جون 1970کو راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی کے یہاں دہلی میں پیدا ہوئے ۔یوتھ کانگریس اور نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) ہیڈ کوارٹرمیں اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران انہوں نے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کا افتتاح پی سی سی کے صدر جی اے میر نے کیا جس دوران انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ” ہمارے قومی رہنما راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پ

محکمہ بجلی کے10ہزارملازمین کا بیمہ کرایا گیا

 جموں//پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ روہت کنسل نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ میں حادثاتی موت کےلئے مختلف پاور کارپوریشنوں کے 10,000 عملہ اور کارکنوں کا بیمہ کرایا گیا ہے ۔ فیلڈ ورکروں کی موت کی صورت میں اہلِ خانہ کو مالی تحفظ فراہم کرنے کی طرف یہ ایک انوکھا اور بے مثال قدم ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری جموں و کشمیر میں محکمہ بجلی کی جاری اسپانسرڈاسکیموں ( سی ایس ایس ) پر مالی اور فزیکل پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے مختلف علاقوں اور حلقوں میں مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ چلائے جانے والے سی ایس ایس کے تحت جاری کاموں کی مالی اور فزیکل حیثیت کا ضلع وار اور حلقہ وار صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹرز جے پی ڈی سی ایل ، کے پی ڈی سی ایل گرمیت سنگھ ، بشارت احمد ، چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل اشونی سچدیوا ، چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل اعجاز ا

جے اینڈ کے فلم پالیسی سے مقامی فلم سازوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

جموں//جموںوکشمیر میں فلم ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ جے اینڈ کے فلم پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔فلم پالیسی سے مقامی فلم سازوں کو مدد ملے گی اور اس کے علاوہ جو فلم ساز جموںوکشمیر میں اپنی فلموں کی عکس بندی کے خواہشمند ہوں گے انہیں مقامی فنکار دستیاب ہوں گے جس سے مقامی فنکاروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔اِس پالیسی میں جموںوکشمیر میں فلم سازی کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اِس میدان میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔اِس کے لئے جموںوکشمیر میں دستیاب مقامی ٹیلنٹ کا ایک مکمل ڈیٹا بیس ویب سائٹ پر ہوسٹنگ کے لئے تیا ر کیا جارہا ہے تاکہ فلمی صنعت کاروں کو اِن کی خدمات کو بروئے کار لانے کے لئے اِن کی فلم کی شوٹنگ میں دلچسپی رکھنے کے اہل بنائیں۔ چوں کہ فلم کی تیاری کے لئے رقص، فلم فیشن ، اَداکاری ، کوریو گرافی اور اِشتہار کے

دفعہ370کی تنسیخ نے جموں کشمیرمیں ترقی کی راہیں کھول دی:نقوی

 سرینگر//دفعہ 370کی منسوخی نے جموںکشمیر اور لداخ میں تعمیر و ترقی کیلئے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔اس بات کااظہار مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے آل پارٹی میٹنگ طلب کرنے کی خبروں کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کے عوام کو ملک کی مجموعی تعمیر و ترقی کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور جموں کشمیر و لداخ کو ملک کی دیگر ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں کی طرح بلندیوںپر پہنچایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو اب لگ رہا ہے کہ دفعہ 370تعمیر و ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ تھی اور دفعہ کی منسوخی کے ساتھ ہی اب جموں کشمیر بلندیوں کو چھو نے لگا ہے ۔ نقوی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ جموں کشمیر اور لداخ کے عوام سے مسلسل رابطے میںہےں اور ان کے جو بھی مسائ

بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کےلئے جموں میں 850 آبی زخائر کی نشاندہی کی گئی

  جموں // جموں میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی سرگرمیوں کے تحت مزید 850 آبی ذخائر کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ 700 نئے اداروں کو تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشول گرگ نے کہا کہ 750 ناکارہ ہینڈ پمپوں کی مرمت کی جائے گی اور پانی کے مسائل والے علاقوں میں 350 نئے ہینڈ پمپ لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اپنے منصوبے 'بونڈ' (ڈراپ) کے تحت پانی کے وسیع پیمانے پر تحفظ کی سرگرمیاں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے ، موثر پانی کے نظم و نسق اور زمینی واٹر ری چارج کا تصور کیا گیا ہے۔گرگ نے کہا جل شکتی مہم کے تحت پنچایتی راج اداروں کے تعاون سے 3000 سے زائد کاموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے چھ بڑے اجزاءہیں جن میں موجودہ آبی ذخائر کی بحالی ، نئے آبی ذخائر کی تشکیل ، موجودہ ہینڈ پمپوں کی مرمت ،

بی جے پی کی قیادت میں جموں وکشمیر خوشحالی کی طرف گامزن :رینہ

جموں // بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ جموں وکشمیر بی جے پی کی سربراہی والی حکومت کی قیادت میں خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس کے متعلق رینہ نے کہا کہ یہ ملاقات مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی خواہشات کے مطابق ہے ،جو ان سے وقت مانگ رہے تھے اور ایک طویل عرصے سے اس طرح کے اجلاس کا مطالبہ کررہے ہیں۔24 جون کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت اس اجلاس کےلئے جموں و کشمیر کے 14 قائدین جن میں سابق ریاست کے چار سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں کو مدعو کیا گیا ہے۔اگست 2019 میں مرکز کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے اعلان کے بعد سے یہ اجلاس پہلی بار بلایا جا رہا ہے جس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر مرکزی رہنماو¿ں کے شریک ہونے کا امکان ہے ۔رینہ نے کہا کہ جمو

شہری بلدیاتی اداروں کے کیپکس بجٹ کے ایکشن پلان پرتبادلہ خیال

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا نے یہاں ایک میٹنگ میں شہری بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے ساتھ اَربن لوکل باڈیز کشمیر کے کیپکس بجٹ سال 2021-22 کے ایکشن پلان پر تبادلہ خیا ل کیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر یوایل بی کشمیر مطہورہ معصوم ، چیئرمین کوآرڈی نیشن کمیٹی یو ایل بی کشمیر محمد اِقبال ، میونسپل کونسلوں اور کمیٹیوں کے صدور، نائب صدر ایم سی اور یوایل بی محکمہ کشمیر کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شر کت کی۔اِبتداً پرنسپل سیکرٹری کو صوبہ کشمیر میں ’ میرا قصبہ میرا فخر‘ پروگرام کے تحت کئے جانے والے کاموں کی صورتحال سے متعلق جانکاری دی گئی۔ناظم یوایل بی کشمیر نے پرزنٹیشن دینے کے دوران میٹنگ کو بتایا کہ ایم اے ٹی ایم پی کے تحت سال 2021-22 کے لئے کیپکس بجٹ کے تحت 25کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے جس کے دوران 89 کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے 53 کاموںکے ٹینڈر نکال

مزید خبریں

جموں وکشمیر نوجوانوں کو فلم صنعت میں شامل ہونے کا موقع آن لائن ٹیلنٹ ڈیٹا بیس بنایا جارہا ہے جموں//جموں وکشمیر فلم پالیسی کی تشکیل سے فلم صنعت میں کام کرنے کے لئے خطے کی صلاحیتوں کو اُبھارنے کے لئے یہ پہلے سے آسان ہوگیا ہے ۔ اِس پالیسی کے تحت نہ صرف جموںوکشمیر کی خوبصورتی کو فروغ دینا ہے بلکہ مقامی صلاحیتوں کو قومی سطح پر اَپنے آپ کو ثابت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا بھی ہے۔اِس سلسلے میں 10 جولائی 2021ءتک یا اِس سے قبل https://tinyurl.com/jkfilmpolicy پر آن لائن اِندراج کرنے کے لئے جے اینڈ کے کے تجربہ کار مقامی فلم سازوں کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ لنک کو QR کوڈ سکین کر کے کھولا جاسکتا ہے۔فلمی پالیسی میں متعدد فن کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے تیار کیا گیا ہے جن میں رقاص ، فیشن ڈیزائنر ، اداکار ، کوریوگرافر ، سنیما نگار ، ساو¿نڈ ریکارڈسٹ ، سیٹ ڈیزائنر اور دیگر شامل ہی

تازہ ترین