تازہ ترین

بیماریوں سے زیادہ حادثات سے انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں: ایس ایس پی ٹریفک جموں

جموں// ایس ایس پی ٹریفک جموں کوشل شرما کا کہنا ہے کہ حادثات سے جتنی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں شاید ہی اتنی کسی دوسری بیماری یا وبا سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حادثات کو روکنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ موصوف ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔  

مشیر فاروق خان نے جموں ڈویژن میں زرعی فارموں کے کام کا جائزہ لیا

جموں //لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جموں ڈویژن میں زرعی فارموں کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ طلب کی ۔ محکمانہ فارموں کے کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر نے زمین کے دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا تا کہ باہر سے بیج کی درآمد میں کمی کی جا سکے ۔ انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ گندم ، باسمتی اور دیگر فصلوں میں ممکنہ پیداوار کو حاصل کرنے کیلئے بیجوں کی پیداوار کو نشانہ بنایا جائے ۔ مشیر نے خطے میں چارے کی دستیابی کیلئے کسانوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے چارے کے بیج کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر زور دیا تا کہ کاشتکاروں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا مشن حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے فارم کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے حکومت کے عہد کو بھی دوہرایا ۔ پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت و بہبودیِ کساناں نوین کمار چودھری جو کہ میٹنگ میں موجود تھے ، نے افسران سے کہا کہ وہ فارم کے

صوبائی کمشنر جموںکا سچیت گڑھ ، گھرانا ویٹ لینڈ سرکٹ کا دورہ

جموں// صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے منگل کو سچیت گڑھ ، گھرانا ویلی لینڈ سرکٹ کا ایک وسیع دورہ کیا اور سیاحوں کے لئے ان ممکنہ مقامات پر سہولیات کی ترقی کا اندازہ کیا۔ڈیو کام کے ہمراہ ڈی آئی جی بی ایس ایف سرجیت سنگھ، کنزرویٹر جنگلات ایسٹ سرکل ، ڈپٹی کمانڈنٹ بی ایس ایف ، ڈی ایف او وائلڈ لائف ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم ، سب ڈویڑیژنل مجسٹریٹ آر ایس پورہ کے علاوہ کمپنی کے کمانڈرز ، متعلقہ تحصیلدار اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔قابل ذکر ہے کہ حکومت نے واہگہ بارڈر کی طرز پر فرنٹ لائن سچیت گڑھ کے علاقے کو ترقی دے کر سرحدی سیاحت کو ترقی و فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔سرحدی چوکی کے دورے کے دوران صوبائی کمشنرنے محکمہ سیاحت کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ سہولیات پیدا کرے تاکہ سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو سچیت گڑھ کی طرف راغب کیا جاسکے۔انہوں نے سرحدی چوکی کا چکر

تازہ ترین