کشمیری پنڈتوں کا وفدلیفٹنٹ گورنر سے ملاقی | حقِ شہریت قانون میں تبدیلی تاریخی سنگِ میل قرار

جموں//کشمیری پنڈت برادری کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان بشمول کشمیری پنڈت ویلفئیر آرگنائیزیشن اور آل پارٹیز مائیگرنٹ کوارڈی نیشن کمیٹی راج بھون میں لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملے اور جموں کشمیر میں نئے حقِ شہریت قانون کو متعارف کرنے کیلئے حکومت ہند اور یو ٹی انتظامیہ کے تئیں اظہارِ تشکر کیا ۔ ڈیلی گیشن کے ارکان نے جموں کشمیر کے نئے حقِ شہریت کے قانون کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے جو کہ ترقی میں رکاوٹ کا باعث تھے کو ہٹانے سے یو ٹی تعمیر و ترقی کی نئی اونچائیوں کو چھوئے گی ۔ ڈیلی گیشن ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ نیا حقِ شہریت قانون جموں کشمیر اور اس کے عوام کی مساوی متوازناور کلہم ترقی کو یقینی بنائے گا ۔ کشمیری پنڈت ویلفئیر آرگنائیزیشن کے وفد ،جس کی سربراہی ڈاکٹر کے این پنڈتا کر رہے ہیں ، کے ارکان سابق ایم ایل سی سریندر امبا

۔5کے اے ایس افسران کے تبادلے | ثریا جبین کسٹوڈین جنرل تعینات

جموں //حکومت نے 5کے اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے ثریا جبین کو کسٹوڈین جنرل جموں وکشمیر تعینات کیاہے۔ محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جاری ہونے والے حکمنامہ کے مطابق کسٹوڈین جنرل فاروق احمد شاہ کو تبدیل کرکے مزید تعیناتی تک جی اے ڈی سے منسلک کیاگیاہے جبکہ ان کی جگہ منیجنگ ڈائریکٹر جیکفڈثریا جبین کسٹوڈین جنرل بنائی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ ڈپٹی ضلع الیکشن افسر رویندر شرما کو کسٹوڈین جموںجبکہ ایس ڈی ایم مڑھ طارق حسین کو کسٹوڈین کشمیر تعینات کیاگیاہے ۔حکمنامہ کے مطابق ایس ڈی ایم جموں نارتھ پون کمار ایس ڈی ایم مڑھ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے ۔  

جمعۃ الوداع کی تقریب سعید | لیفٹینٹ گورنر ، مشیران حکومت کی عوام کو مبارک باد

جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمواُن کے مشیر فاروق خان،بصیر خان اور بٹھناگر نے عوام کو جمعتہ الوداع کے مبارک موقعہ پر مبارکباد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا ’’ جمعتہ الوداع کی روحانی لحاظ سے کافی اہم ہے اور اس مقدس موقعہ پر خصوصی عبادات کا اہتمام کر کے اللہ تعالیٰ سے رحمتیں طلب کی جاتی ہیں ‘‘۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ مبارک اور مقدس موقعہ لوگوں کیلئے بھائی چارے اور امن و آشتی کی نوید لیکر آئے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر جموں کشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ۔ لیفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے مبارکبادی کے اپنے ایک پیغام میں اُمید ظاہر کی کہ یہ مقدس موقعہ جموں کشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لیکر آئے گا اور مذہبی یگانگت اور بھائی چارے کو مستحکم بنائے گا ۔ مشیر بصیر خان نے مبارکب

تازہ ترین