لیفٹنٹ گورنر کا اُدھمپور ریلوے سٹیشن کا دورہ

اودھمپور//لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری کی خاتونِ اول سمتا مرمو کے ہمراہ اودھمپور ریلوے سٹیشن کا دورہ کر کے یہاں خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں سے واپس آ رہے جموں کشمیر کے درماندہ لوگوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت جو کہ اودھمپور میں واپس آ رہے درماندہ لوگوں کیلئے انتظامات کے نوڈل افسر بھی ہیں ،نے  لیفٹنٹ گورنر کو واپس آنے والوں کو فراہم کی جا رہی مختلف سہولیات کے بارے میں تفصیل دی ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو جانکاری دی کہ جموں کشمیر کے قریباً 60 ہزار لوگ 60 خصوصی ریل گاڑیوں میں اوسطاً ایک ہزار مسافروں کو لیکر یو ٹی واپس آ رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر اودھمپور نے مسافروں کے خیر مقدم اور انہیں اُن کے آبائی اضلاع کی جانب روانہ کرنے سے متعلق ایک مفصل پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ درماندہ

جموں کشمیر کے درماندہ لوگوں کی واپسی

جموں //حکومت نے درماندہ جموں کشمیر کے شہریوں کو واپس لانے کے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے اب تک کووڈ خصوصی ریل گاڑیوں، بسوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے 74,218  شہریوں کو واپس اپنے آبائی قصبوں تک پہنچایا ۔ حکومت نے جموں کشمیر کے دیگر ریاستوں اور یو ٹیز میں درماندہ  59492 شہریوں کو براستہ لکھن پور جبکہ 14225 کو خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے جموں اور اودھمپور ریلوے سٹیشن تک پہنچایا ۔ اس کے علاوہ اب تک 501 مسافروں بشمول طلبا کو بھی خصوصی پروزاروں کے ذریعے واپس یو ٹی لایا گیا ۔ اس کے علاوہ 18 مئی سے 19 مئی کی صبح تک براستہ لکھن پور 1844 درماندہ مسافر یو ٹی میں داخل ہوئے ہیں ۔ جبکہ 890مسافر آج چھٹی کووڈ خصوصی ریل گاڑی میں جموں اور510 مسافر مراد آباد سے ایک اور ریل گاڑی میں سوار ہو کر اودھمپورریلوے سٹیشن پر اترے ۔ اب تک 5508 درماندہ مسافروں کو لیکر 6 ریل گاڑیاں جموں پہنچی ہیں جبکہ 8717

تازہ ترین