تازہ ترین

کووڈ اچھال کے بیچ نروال سبزی منڈی ، ویئر ہاؤس اناج مارکیٹ میں بھاری بھیڑ | نروال منڈی میں آنیوالوں کی تعداد محدود کرکے ایام کار میں اضافہ کیاجائیـ : حکام

جموں//جموں میں کورونا معاملات میں مسلسل اضافہ کے بیچ بکرم چوک کے نہرو مارکیٹ میں ویئر ہاؤس اور نروال سبزی و فروٹ منڈی میں لوگوں کا زبردست رش دیکھنے میں آرہا ہے۔جب نروال سبزی وفروٹ منڈی میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور کوئی سماجی دوریاں نہیں اختیار کی جاتی تھیں تو ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کی موجودگی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے منڈی کو کھولنے اور بند کرنے کے وقت میں اضافہ کیا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جموں شہر میں پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کا ایک اہم مرکز ہونے کی وجہ سے اس جگہ پر بہت زیادہ رش دیکھنے میں آرہا ہے جہاں لوگ اکثر ماسک پہننے یا معاشرتی فاصلے سے پرہیز کرتے ہیں جو تشویش کا باعث تھا۔ایک مقامی دکاندار نے بتایا’’اس سے قبل منڈی کھولنے کا وقت صبح 6 بجے تھا اور یہ صبح 10 بجے بندہوتی تھی جس کی وجہ سے رش بڑھ گیا تھا۔ ہمیں خدشہ تھا کہ ہوسکتا ہ