تازہ ترین

چیترا نوراترا تہوار: عقیدتمندوں کی حاضری جاری

 ریاسی // محکمہ سیاحت محکمہ جموںضلعی انتظامیہ ریاسی اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کٹرہ کے اشتراک سے فوارہ چوک کٹرہ میں چیترا نوراترا فیسٹیول کا انعقاد کررہا ہے۔ضلع ترقیاتی کمیشنر اجے کمار شرما کے ساتھ ڈی ڈی سی کے چیئرمین ریاسی سرف سنگھ ناگ نے پنڈال میں پہلی ہون پوجا کی۔ 21 اپریل کو رام نوامی تک تمام نوراترا ایام میںہون کیا جائے گا۔ڈائریکٹوریٹ ٹورازم جموں پہلی بارکٹرہ میں چیترا نوراتری فیسٹیول کا انعقاد کررہا ہے اور اس دوران کوویڈ سے متعلق تمام ایس او پیز کے طے شدہ اصولوں پر عمل کیا جارہا ہے۔محکمہ سیاحت ، جموں نے فوارہ چوک کٹرہ میں ایل ای ڈی سکرین پر پوجا اور ہون کی نمائش کے لئے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں ، تاکہ محکمہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں کٹرہ آنے والے عقیدت مندوں کو دیکھنے اور حصہ لینے کے قابل بنایا جاسکے۔محکمہ سیاحت جموں کی کوشش ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون

کورونا متاثرین کی تعداد میں ا ضافہ کو دیکھتے ہوئے مختلف اضلاع میں میٹنگوں کا انعقاد

 جموں // جموں صوبے کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ کو دیکھتے ہوئے مختلف اضلاع میں میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ادھمپور نے اندو کنول چب نے ضلع کے مختلف افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ڈی ڈی سی چیر پرسن لال چند اور دیگر افسران موجود تھے ۔ میٹنگ میں ضلع میں کورونا مریضوں کو دستیاب مختلف سہولیات کا جائزہ لیا گیا جن میں گھر قرنطین، رابطوں کا پتا لگانا ، نوڈل افسران کی نامزدگی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ضلع جموں میں ڈپٹی کمشنر انشل گرگ نے میٹنگ میں زیر تعمیر پروجیکٹوں، کورونا صورتحال اور دیگر اموار پر بات چیت کی۔ زیر تعمیر منصوبہ پر بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکمہ جات کے ساتھ مالی اور تعمیراتی امور پر بات چیت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے 100فیصد کورونا مخالف ٹیکہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے افسران پر زور دیا ۔ انہوں نے ا

محکمہ سیاحت کی جانب سے مانسر جھیل میں کشتی رانی کا اہتمام

 جموں// ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر "آزادی کا امروت مہوتسو" کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ڈائریکٹوریٹ ٹورازم جموں نے مانسر جھیل پر کشتی رانی کا انعقاد کیا۔سیاحوں نے مناظر کی فطرت کے درمیان مانسر جھیل کے پْرخیر پانیوں میں پیڈل بوٹنگ کا لطف اٹھایا جس میں ہاتھوں میں بھارتی جھنڈے تھے اور "و ندے ماترم " ، "بھارت ماتا کی جئے" کے نعرے لگاتے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نسیم جاوید چوہدری ، ڈائریکٹر ٹورزم جموں نے نوجوانوں اور مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ جموں کے سیاحتی مقامات کے فروغ کی ذمہ داری لیں اور اس خطے کی بھرپور ثقافت ، فن اور ادب کی نمائش میں محکمہ کی مدد کریں۔ انہوں نے ہندوستانی آزادی کے 75 ویں سال کی مناسبت سے سال بھر کی تقریبات کے بارے میں بھی بتایا۔ لوگوں سے درخواست کی گئی کہ وہ پورے جوش و ولولہ کے ساتھ ان تقریبات می

نئے امتیازی اراضی قوانین واپس لئے جائیں :وکرم ملہوترہ

جموں//اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے حکومت سے گذارش کی ہے کہ 26اکتوبر2020کو نئے اراضی قوانین کو واپس لیاجائے جس میں مہاجن اور کھتریوں کو نظر انداز کیاگیاہے ۔ایک بیان میں وکرم ملہوترہ نے کہاکہ دو طبقہ جات مہاجن اور کھتری کو بنیادی حقوق سے محروم رکھاگیا ہے اور حالیہ جموں وکشمیر نوٹیفائیڈ قوانین کے تحت وہ ایک مرلہ زرعی اراضی بھی فروخت نہیں کرسکتے۔ ملہوترہ نے کہا’’ جب ملک کے کسی دوسرے حصہ میں زمین کی خرید وفروخت پر بندش نہیں تو پھر جموں وکشمیر میں مہاجن اور کھتریوں کے زرعی اراضی خریدنے پر پابندی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا’’جموں وکشمیر یونین ٹیراٹری کے نئے قوانین کے تحت اِن دو طبقہ جات کے ساتھ امتیاز سے لوگوں میں کافی غم وغصہ ہے کہ خصوصی درجہ کی تنسیخ کے بعد حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اُن کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اِس قانون سے قبل مہاجن اپنی زمی