تازہ ترین

گرجردیش چیرٹیبل ٹرسٹ کی تیسری سالانہ جنرل باڈی میٹنگ | ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری ’’بابائے قوم‘‘کے اعزازسے سرفراز

جموں//گرجردیش چیریٹیبل ٹرسٹ (رجسٹرڈ)جموں کی تیسری سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کے دوران ٹرسٹ کے بانی ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری کوٹرسٹ کے ممبران نے اُن کے یوم ولادت کے موقعہ پر ’’بابائے قوم ‘‘کے اعزازسے نوازااورجنرل باڈی اکائی کی تشکیل نوکرتے ہوئے  ایڈوکیٹ شاہ محمدچودھری کوٹرسٹ کاچیئرمین نامزدکیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گرجردیش چیریٹیبل ٹرسٹ جموں کی تیسری سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کاانعقاد کیاگیاجس کی صدارت کے فرائض  ٹرسٹ ہذاکے بانی اورمصوّر ،سابق اے ڈی جی پی جموں وکشمیراورسابق وائس چانسلر باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری نے انجام دیئے ۔اس دوران ٹرسٹی حضرات کی کثیرتعدادکی موجودگی میں ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری نے گرجردیش چیریٹیبل ٹرسٹ کی نئی جنرل باڈی کیلئے عہدیداروں کے نام تجویزکئے جس پرتمام شرکاء نے ادارہ کے سرپرست اعلیٰ کی آوازپر لبیک کہتے ہوئے تجو

بی ڈی سی چیئرمین بلاک بنی اورریٹائرڈ ڈی ایس پی اپنی پارٹی میں شامل | قبائلی لیڈران نے حکومت سے اُنہیں جنگلات حقوق کمیٹیوں میں شامل کرنے کی گذارش کی

سانبہ//بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیئرمین بنی بابو دین نے 100سے زائد حمایتوں سمیت اور ایک ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے پارٹی صدر سید محمد الطاب بخاری کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ بی ڈی سی چیئرمین بابو دین نے ضلع سانبہ کے سروڑ علاقہ میں منعقدہ یک روزہ قبائلی کنونشن کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ الطاف بخاری نے بی ڈی سی چیئرمین اور راج پور کلر سے سابقہ ڈی ایس پی شمس دین کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ بی ڈی سی چیئرمین بنی نے اپنی پارٹی لیڈر چوہدری یاسر علی کی طرف سے آمادہ کرنے پر شمولیت کی۔ کنونشن کے دوران قبائلی لیڈران نے کئی مسائل اُجاگر کئے جنہیں پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے حل کرنے کا یقین دلایا۔ بخاری نے سروڑ اور جموں خطہ کے دیگر علاقوں میں تعمیر وترقی کے فقدان اور ناقص ڈھانچہ پر تشویش ظاہر کی ۔سنیئر ایس ٹی لیڈر سلیم چوہدری نے کہاکہ قبائلی آبادی کو متعلقہ حکام کے

جموں سے پاکستان میں مقیم ننکانہ صاحب کیلئے 42 افراد کو پاسپورٹ ملے گا، ویزا کی درخواست دی گئی

جموں//جموں سے آئے ہوئے سکھوں کا ایک دستہ پاکستان کے گودوارہ ننکانہ صاحب کا دورہ کرے گا ۔57افراد نے حکومت سے ویزا کیلئے دی تھی ۔ جموں سے آئے ہوئے سکھوں کا ایک دستہ پاکستان کے گوردوارہ ننکانہ صاحب کا دورہ کرے گا۔ 57 افراد نے حکومت سے ویزا کے لئے درخواست دی تھی ، ان میں سے 42 افراد کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ لوگ ننکانہ صاحب کے لئے جائیں گے۔ ہفتے کے روز ان لوگوں میں پاسپورٹ تقسیم کردیئے گئے تھے۔ جموں سے جانے والی بیچ کوویڈ کی رپورٹ اپنے ساتھ 72 گھنٹے پہلے لے کر جانا ہوگی ، اس کی بنیاد پر انہیں داخلہ دیا جائے گا۔گرو تیغ بہادر کی یوم پیدائش کے موقع پر شہر بھر میں ثقافتی - مذہبی پروگرام منعقد ہوں گے۔نویں گرو تیغ بہادر جی کی 400 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جموں میں منعقدہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ڈویڑنل کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگار کی زیرصدارت ہفتے کے روز ایک اجلاس ہوا۔ میٹنگ میں ، ا

تازہ ترین