لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ کا انعقاد

جموں//لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں ڈل اور نگین جھیلوں میں ہاوس بوٹوں کی رجسٹریشن کیلئے پالیسی رہنما خطوط کو منظوری دی گئی ۔ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ رہنما خطوط کو ڈل کے تحفظ کیلئے لاوڈا کی جانب سے تیار کئے گئے منصوبے کے تحت تیار کیا جانا چاہیے ۔ اس فیصلے سے دونوں جھیلوں میں ہاوس بوٹوں کے کام کاج میں معقولیت لانے اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جھیلوں کو آلودگی سے بچانے میں مدد ملے گی ۔ ہائی کورٹ کے احکامات اور ڈل و نگین جھیلوں کیلئے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی کی تجویزوں کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔ رہنما خطوط کے تحت ہاوس بوٹ مالکان چند شرائط و ضوابط کو پورا کرنے کے بعد اپنے ہاوس بوٹوں کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ۔ ان رہنما خطوط کے مطابق اس مقصد کیلئے ناظمِ سیاحت کشمیر کی سربراہی میں ایک مشاورتی کمیٹی تش

کپوارہ میں کیندر ودھیالیہ کے قیام کیلئے زمین منتقل

جموں//لیفٹنٹ گورنر گی جی سی مرمو کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں کپوارہ ضلع کے درگ مولہ علاقے میں 40 کنال کاہچرائی زمین محکمہ سکولی تعلیم کو منتقل کرنے کو منظوری دی گئی جس پر کیندر ودھیالیہ قائم کیا جائے گا ۔ انتظامی کونسل نے شوپیاں میں واقع دیگام گاؤں میں 40 کنال زمین ریلیف و باز آباد کاری محکمہ کو منتقل کرنے کو بھی منظوری دی جس پر کشمیری مائیگرنٹ سرکاری ملازمین کیلئے اقامتی سہولیات قائم کی جائیں گی ۔   

کے کے شرما 2 کارپوریشنوں کے چیئرمین نامزد

جموں //لیفٹنٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما کو دو کارپوریشنوں کا چیئرمین بنایاگیاہے ۔محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک حکم کے مطابق صلاحکار کے کے شرما کو جموں وکشمیر ہارٹی کلچر پروڈیوس مارکیٹنگ و پروسسنگ کارپوریشن لمیٹیڈ اور جموں وکشمیر ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کو بورڈ آف ڈائریکٹرس کا چیئرمین بنایاجاتاہے ۔بورڈ آف ڈائریکٹرس کے دیگر ممبران بدستور اپنی جگہ پر رہیں گے ۔  

دلباغ سنگھ ملک کے 25 اعلیٰ آئی پی ایس افسروں کی فہرست میں شامل

سری نگر// جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا نام ملک کے اُن 25 چنندہ اعلیٰ آئی پی ایس افسروں کی فہرست میں شامل ہے جن کی خدمات  نئی نسل کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ موصوف سال 1987 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔فیم انڈیا، ایشیا پوسٹ اور پی ایس یو واچ نامی تین تنظیموں کی طرف سے کئے گئے ملک گیر سروے میں ان اعلیٰ 25  آئی پی ایس افسروں کی فہرست ترتیب دی گئی جن کی پولیس سروس میں کارکردگیاں نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہیں۔فیم انڈیا میگزین کے ایڈیٹوریل ڈائریکٹر یو ایس سنتھالیہ نے کہا،’’پہلے ہم 4 ہزار افسروں میں سے 1 سو افسروں کی شارٹ لسٹ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن بعد میں ہم نے 2 سو افسروں کی لسٹ تیار کی جن میں سے 25 اعلیٰ افسروں کا مختلف زمروں میں انتخاب کیا گیا‘‘۔افسروں کا انتخاب کرنے والی پینل کا کہنا ہے کہ 4 ہزار افسروں میں سے 25 اعلیٰ افسروں

ایڈوکیٹ جنرل اور لاء افسروں نے پانچ لاکھ ریلیف فنڈ میں دیئے

جموں//ایڈووکیٹ جنرل جے اینڈ کے ڈی سی رینہ اور جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جموں اور سرینگر شاخوں کے لاء افسروں نے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ کیلئے 5 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ۔ ایک مکتوب میں ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہے کہ یہ رقم حکومت کی طرف سے کووڈ 19 ریلیف کے تحت کئے جا رہے کام میں صرف کی جائے گی ۔   

ڈیوٹی سے غیر حاضری | ڈاکٹر ملازمت سے فارغ

 جموں //محکمہ صحت و طبی تعلیم نے ایک ڈاکٹر کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں ملازمت سے فارغ کردیاہے ۔ڈاکٹر شکیل احمد راتھر جسے ضلع کولگام میں میڈیکل افسر کے طور پر تعینات کیاگیاتھا ، کو محکمہ کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو نے برخواست کرنے کا حکم جاری کیاہے۔ اپنے حکم نامہ میں اٹل ڈولو نے بتایاہے کہ ڈاکٹر راتھر اپنی پوسٹنگ والی جگہ جوائن کرنے میں ناکام رہااور وہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا۔  

سماجی دوریاں بنائیں مگر سماجی ذمہ داریاں نہ چھوڑیں :رانا

جموں //نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیوندر سنگھ رانا نے کورونا وائرس کو اکیسویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ لوگ اس سے لڑنے کیلئے سماجی دوریان بنائیں مگر سماجی ذمہ داریاں نہ چھوڑیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ جب انتظامیہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے جبکہ سماج کے مختلف طبقے ایک دوسرے کی مدد کو سامنے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر متحد ہوکے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے مشترکہ دشمن کورونا کو شکست دینا سب سے بڑا کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں ایک دوسرے کو الزام نہیں دیناچاہئے اورسب کو مل کر کام کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مخیر حضرات غریبوں اور ضروتمندوں کی مدد کریں اور ہمیں سماجی دوریاں بنائے رکھنی ہیں لیکن سماجی ذمہ داری نہیں چھوڑنی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کیڈر نے پورے صوبہ می

کوروناوائرس | چلڈرن ہومز میں بچوں کاتحفظ لازمی

جموں//چلڈرن ہومز میں مقیم بچوں کو کووڈ 19 سے بچانے کیلئے ایک عرضی کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات کا جونائل جسٹس کمیٹی کے چیئر مین جسٹس علی محمد ماگرے نے ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔ سماجی دوری کو برقرار رکھنے کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس میٹنگ میں پرنسپل سیکریٹری سماجی بہبود شیلندر کمار ، سرینگر اور جموں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، ایس ایم سی اور جے ایم سی کے کمشنروں اور دیگر کئی افسران نے شرکت کی ۔ جسٹس ماگرے نے تمام افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی مکمل عمل آوری کو یقینی بنائیں تا کہ چلڈرن ہومز میں قیام پذیر بچوں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والے افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ چلڈرن ہومز کا معائنہ کرنے یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صورتحال کا جائیزہ لیں ۔ انہیں بچوں کی راحت رسانی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی بھی ہدایت

تازہ ترین