تازہ ترین

پولیس سربراہ کا کٹھوعہ ، لکھنپور اور ادھمپور کا دورہ

جموں //کورونا وائرس مخالف اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کٹھوعہ ، لکھنپور اور اودھمپور کا دورہ کیا ۔اپنے دورے کے دوران پولیس سربراہ نے کٹھوعہ میں قائم کئے گئے قرنطینہ مراکز میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی لکھنپور میں اشیائے ضروریہ کا معائنہ بھی کیا ۔ انہوںنے مقامی پولیس افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے رول کی ستائش کی اور کہاکہ وہ دن رات ڈیوٹی سرانجام دیکر دیگر محکمہ جات سے تعاون بنائے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس دیگر محکمہ جات کے ساتھ فرنٹ لائن پر ہے اور حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل آوری کو یقینی بنایاجارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ کٹھوعہ میں رضاکاروں کے تعاون سے پولیس کی طرف سے 4ہزار لوگوں کیلئے کھانے کا انتظام رکھاگیاہے ۔انہوںنے لکھن پور راہداری کا دورہ بھی کیا اور اشیائے ضروریہ کی صورتحال کا جائ

جموں وکشمیر میں ضروری ادویات کا وافر سٹاک موجود

جموں//جموںوکشمیر کے ڈرگ کنٹرولر لوتیکا کھجوریہ نے بدھ کو تمام ڈیپو ہولڈروں ، سی اینڈ ایف ایجنٹوں اور ادویات بنانے کی کمپنیو ں کے سٹاکسٹوں کی ایک میٹنگ بلا کر جموںوکشمیر میں ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں محکمہ کے کئی افسران بھی موجود تھے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈیپوئوں کی سطح پر جموںوکشمیر میں تمام ضروری ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے تاہم ادویات ڈیلروں نے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے ادویات سپلائی کرنے میں پیش آرہی دِقتوں کی شکایت کی۔ادویات کے تاجروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے میٹنگ میں اِن مسائل کو حل کرنے کے لئے کئی فیصلے لئے گئے تاکہ ادویات کی سپلائی بلاخلل جاری ہے۔اِس سلسلے میں ڈرگ کنٹرول محکمہ اور ادویات کی کمپنیوں کے ڈیپو ہولڈروں کا ایک ویٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا تاکہ سپلائی کے تعلق سے تال میل برقرار رکھا جاسکے۔تمام اضلاع کے اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولرں کو ہدایت دی گئی ہے کہ

ایکسائز محکمہ کا جے اینڈ کے ریلیف فنڈ کیلئے 2کروڑ روپے کا عطیہ

جموں//فائنا نشل کمشنر خزانہ اے کے مہتا نے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کو2کروڑ روپے کا ایک چیک پیش کیا۔یہ رقم کووِڈ ۔19 پھیلائوں کو روکنے کے لئے کی جارہی کوششوں کو تقویت بخشنے کے لئے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ میں بطور عطیہ جمع کیا جائے گا۔اِ س رقم کو محکمہ، لِکر انڈسٹری اور تاجروں کی طرف سے قائم کئے گئے سی ایس آر کارپس فنڈ میں سے دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک اور ایکسائز کمشنر راجیش کمار شاون بھی اِس موقعہ پر موجود تھے۔   

تازہ ترین