تازہ ترین

بین ریاستی مہاجر مزدور ہیلپ لائین نمبر جاری

جموں//جموں کشمیر حکومت نے کورونا وائیرس کے پھیلاؤ سے قبل جموں کشمیر آئے دیگر ریاستوں کے مزدوروں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائین نمبرات کا اعلان کیا ہے ۔ لیبر کمشنر جموں کشمیر کے مطابق مائیگرنٹ مزدور ضرورت پڑنے کی صورت میں کشمیر صوبے میں لیبر انسپکٹر شوکت شفیع کے ساتھ فون نمبر 8899546373 اور انسپکٹر انصار احمد کے ساتھ فون نمبر 7006286174  پر رابطہ قایم کر سکتے ہیں ۔ جموں صوبے میں درماندہ غیر ریاستی مزدور لیبر آفیسر شویکا شرما کے ساتھ فون نمبر 9149691329 یا سیکشن افسر ستندر پال سنگھ کے ساتھ فون نمبر 7051986422 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ یہ افسران غیر ریاستی مزدوروں کی مدد کیلئے دن رات دستیاب رہیں گے ۔   

اٹل ڈلو کانجی اسپتالوں اور نرسنگ ہومزسے تعاون طلب

جموں//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو نے کہاہے کہ حکومت نے کووڈ 19 سے متاثرہ بیماروں کے علاج و معالجہ کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں آئسو لیشن سہولیات قائم کرنے کیلئے اُن کا تعاون طلب کیا ہے ۔ اس سلسلے کے تحت اٹل ڈولو نے جموں میں آچاریہ شری چندر کالج آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کر کے وہاں آئسو لیشن سہولت کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائیویٹ نرسنگ ہوم اور نجی ہسپتال اپنا تعاون دے رہے ہیں ۔ اٹل ڈولو نے کہا کہ ہر نرسنگ ہوم نے پانچ سے دس مریضوں کو آئسو لیشن سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پرائیویٹ نرسنگ ہوموں میں ان سہولیات کا جائیزہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ فائنانشل کمشنر نے کہا کہ حکومت ضرورت پڑنے کی صورت میں کووڈ 19 کے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل کرے گی ۔ انہوں نے کہا ک

ایس ایم ایس عدلیہ کی سروس شروع

جموں// وکلاء کے علاوہ عرضی دہندگان کو کروناوائرس کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کیلئے جموں کشمیر ہائی کورٹ نے ایس ایم ایس خدمت کا آغاز کیا ہے ۔ ہائی کورٹ اور جموں کشمیر و لداخ کی ضلع عدالتوں نے وکلاء اور عرضی دہندگان کو اب تک 189000  ایس ایم ایس بھیجے ہیں ۔ ایس ایم ایس کے ذریعے ایڈوائیزری اور احتیاط کے بارے میں جانکاری فراہم کی جا رہی ہے ۔ جموں کشمیر ہائی کورٹ نے کووڈ 19 کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری عام کرنے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا ہے ۔  

صوبہ جموں میں لاک ڈائون کا سختی سے نفاذ | تمام اضلاع میں عوامی مسائل نے سر اُبھارنا شروع کر دیا

جموں //کورونا وائرس سے احتیاطی طور پر نمٹنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 21دنوں تک مکمل لاک ڈائو ن کے 5ویں دن صوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندیوںکو یقینی بنانے کیلئے سختی برتی جارہی ہے جبکہ ہدایت ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پولیس کارروائی بھی کر رہی ہے تاہم پابندیوں کیساتھ ساتھ دیہات اور قصبوں میں عوامی مسائل بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔پورے صوبہ کی سڑکیں سنسان ہیں جبکہ کچھ مقامات پر لوگ پیدل سفر بھی کرتے ہیں ۔متعدد دیہات میں جہاں غذائی اجناس کی قلت کی شکایت موصول ہونا شروع ہو چکی ہیں وہیں دستیاب ضروری اشیاء کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور زیادہ قیمتیں وصول کی جارہی ہیں ۔جموں شہر کیساتھ ساتھ خطہ چناب ،پیر پنچال اور دیگر اضلاع میں جہاں معیاری سبزیوں اور میوہ جات کی شدید قلت ہے، وہاں ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ

تازہ ترین