تازہ ترین

این آئی اے کا جنگجو تنظیم کے خلاف کیس درج

جموں// بھارت کی سالمیت،یکجہتی اور تحفظ کوزک پہنچانے کے الزام میںقومی تحقیقاتی ایجنسی نے ممنوعہ جیش محمدتنظیم کی ایماء پرکام کرنیوالی جنگجوتنظیم لشکرمصطفی کیخلاف جموں میں جنگجوسرگرمیاں انجام دینے کیلئے کیس درج کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق اس معاملے کو ابتدائی طورگنگیال پولیس نے 6فروری  2021 کوغیرقانونی سرگرمیوں کی روکتھام سے متعلق قانون کی دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر16/2021درج کیا تھا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اب اس کیس کو ہاتھ میں لیکر دوبارہ کیس کودرج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔گرفتار ملزم ہدایت اللہ ملک لشکرمصطفی کے سربراہ ہے۔ تلاشی کے دوران اُس  کے قبضے سے ایک ہتھ گولہ،تین میگزین اور 28گولیاں  اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔ملک نے جموں  اور دہلی میں حفاظتی تنصیبات کادورہ کیاتھا تاکہ جنگجو کارروائیاں انجام دی جاسکیں۔جنگجو گروپ نے نومبر2020میں جموں کشمیر بینک کے شو

حکومت عوام کو بااختیار بنانے کی وعدہ بند: ایل جی | ڈی ڈی سی چیئر پرسن ، سابق قانون ساز ، عوامی وفد ملاقی

جموں//ڈی ڈی سی چئیر پرسن ، سابق قانون ساز اور راجوری علاقے کا ایک عوامی وفد یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملا ۔ سابق قانون ساز اشفاق جبار ، ڈی ڈی سی چئیر پرسن گاندر بل محترمہ نزہت اشفاق کے ہمراہ لفٹینٹ گورنر سے ملے اور انہیں گاندر بل علاقے کے مختلف ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا ۔ جن میں صحت و تعلیم سہولیات میں توسیع ، نئے 93 میگاواٹ پن بجلی پروجیکٹ کی عمل آوری ، خواتین کیلئے ڈگری کالج کا قیام اور بجلی بل کی رعائتی سکیم میں توسیع شامل تھے ۔ انہوں نے گاندر بل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں میں مقامی آبادی کو ہی کام پر لگانے کی مانگ کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے سابق قانون ساز اور ڈی ڈی سی چئیر پرسن کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں کشمیر کے عوام کو بااختیار بنانے اور علاقے کی کلہم ترقی کے تحت ہی کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائی

’آزادی کا امر ت مہاتسو ‘ | 12 مارچ سے 5اپریل 2021 ء تک منایا جائے گا

جموں//ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کی تقریبات کے سلسلے میں مرکزی حکومت رواں ماہ 12مارچ سے 5 اپریل 2021 تک ’بھارت کا امرت مہاتسو‘کا آغاز کرے گی۔اِس سلسلے میں مرکزی سیکرٹری داخلہ اَجے کمار بھلا نے رِیاستوں اور یوٹیوں کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کے ساتھ داخلہ سیکرٹری شالین کابرا ، سیکرٹری ثقافت سرمد حفیظ اور سیکرٹری جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز کرتیکا جیوٹسنا نے میٹنگ میں شرکت کی۔داخلہ سیکرٹری نے ریاستوں اور یوٹیوں سے تقریب کے لئے مختلف یادگاری سرگرمیوں کا منصوبہ بنانے کے لئے کہا اور اس بات پر زور دیا کہ ریاست اور یوٹی ہندوستان کی شاندار تاریخ اور ثقافت ، تکنیکی ترقی اور ڈیجیٹل مداخلت پر زور دے کر ایک عوامی سطح پرتشہیری مہم چلائیں۔ان تقریبات کا آغاز وزیر اعظم 12 مارچ 2021 ء کو کریں گے جس دِ

جموں میں آزاد حمایتی اور مخالفین کا احتجاج

جموں //جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے اندر گروہ بندی اور سیاسی دشمنی وسیع ہوگئی ہے ۔ایک گروپ نے آزاد کا پتلاء جلایا ، ایک اور گروپ نے پارٹی ورکروں کیخلاف نعرے بازی کی۔جموں میں غلام نبی آزاد کے تین روزہ دورے کے بعد ہائی وولٹیج ڈرامہ دیکھنے میں آیا جہاں کانگریس پارٹی کے دو گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کیا ، جبکہ پردیش کانگریس صدر جی اے میر ہائی کمان سے ملنے دہلی پہنچ گئے۔شدید غم و غصے کے درمیان ، کانگریس کے نوجوان رہنماؤں کے ایک گروپ نے، جس کی قیادت ضلع سرنکوٹ اے سے منتخب ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) ممبر شاہنواز چودھری نے کی ، نے غلام نبی آزاد کا پتلاء جلایا گیا۔نوجوان کانگریسیوں کے اس گروپ نے پریس کلب ، جموں کے باہر لوگوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں آزاد کا پتلا جلایا جبکہ اس کے خلاف نعرے بازی کی۔تاہم ، اس احتجاج سے کانگریس کے رہنماؤں نے ایک اور جوابی احتجاج کیاج

مشیر بصیر خان کا صنعتی اسٹیٹ سانبہ کا دورہ، کام کاج کا جائزہ لیا

سانبہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سانبہ صنعتی شعبے کے متعدد یونٹوں کے کام کاج اورصنعتی یونٹ ہولڈروں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے اور ان سے نمٹنے کے لئے سانبہ اِنڈسٹریل اسٹیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔مشیر موصوف نے اسٹیٹ آفس میں ایک میٹنگ کے دوران سانبہ کے صنعت کاروں کے ایک گروپ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس گروپ نے مشیر کی توجہ ان مشکلات کی طرف مبذول کروائی جو انہیں جے کے ایس آئی ڈی سی او کے سے کاروبار کرنے میں آسانی کے اپنانے کے لئے درپیش ہیں جس میں عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری کے سلسلے میں فائلوں کی وقتی منظوری / منتقلی / سرنڈر کے لئے پی ڈی ڈی کے ذریعہ کاروباری تصور میں آسانی صنعتی یونٹوں کے ذریعہ بجلی کا بوجھ وغیرہ شامل ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت صنعتی شعبے کو ان کی زیادہ سے زیادہ ترقی کے لئے عام ایمنسٹی کا اعلان کرے ۔اِس موقعہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشیر ب