صحت سکیم کے تحت22 لاکھ گولڈن کارڈجاری | ابتک 22 ہزار نے مفت علاج کا فائدہ اُٹھایا

جموں//جموں وکشمیریوٹی میں صحت نگہداشت کی خدمات کی ترقی کے لئے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا( اے بی ۔پی ایم جے آر آئی ) ایس ای ایچ اے ٹی سکیم کے تحت پہلے دو مہینوں میں زائد از 22ہزار اہل مستحقین کو مفت اور بغیر نقدی علاج مہیا کیا گیا ہے۔اِس سکیم کووزیر اعظم نے 26 ؍دسمبر 2020ء کو شروع کی تھی اور اس کا مقصد یونیورسل ہیلتھ اِنشورنس کوریج کو اِجتماعی طور پر ہر گھر کو 5 لاکھ روپے مرکزی حکومت کی آیوشمان بھارت پردھان منتری جن ن آروگیہ یوجنا (اے بی ۔ پی ایم جے اے ای) کے ساتھ فراہم کرنا ہے۔ سکیم شروع ہونے بعد سے جموں و کشمیر کے زائد اَز 30 لاکھ باشندوں نے پہلے ہی اس سکیم کے تحت اندراج کیا ہے جس میں تقریبا ً  56 فیصد کنبے شامل ہیں ۔ اس سکیم کے تحت اِبتدائی دو ماہ میں ، اے بی  پی ایم جے اے وائی کے تحت پہلے ہی جاری کردہ 13.28 لاکھ گولڈن کارڈوں کے علاوہ اہل مستحقین کو اے

کیاجنگجویت کاخاتمہ ہوا ہے؟ | فاروق عبداللہ بنام لیفٹنٹ گورنروپولیس سربراہ

جموں//سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کو لیفٹینٹ گورنر اور پولیس سربراہ سے سوال کیا کہ کیاجموں کشمیرمیں جنگجویت کاخاتمہ ہواہے؟مائیگرنٹ پنڈتوں کی طرف سے تالاب تلو میں منعقدہ ’شیوراتری ملن‘ تقریب کے حاشیہ پرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے درگا ناگ مندر کے قریب ایک ڈھابا والے کے بیٹے کی ہلاکت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا،’’جو لوگ  پہاڑ کی چوٹی سے چیخ چیخ کرکہہ رہے ہیں کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے اور یہاں سفیروں کو لاکر انہیں دکھایا کہ یہاں سب کچھ کیسا اچھا ہے،انہیں اس کا جواب دینا چاہیے ،نہ کہ فاروق عبداللہ کو‘‘۔انہوں نے مزیدکہا،’’یہ لیفٹینٹ گورنر کوجواب دینا ہوگاکہ کیایہاں جنگجویت کاخاتمہ ہوا ہے اور پولیس سربراہ کو جواب دیناچاہیے جوروزیہ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب ختم ہوا ہے۔یہ فاروق عبدال

کرشنا ڈھابہ مالک کا بیٹا10روز بعد دم توڑ بیٹھا | جموں میںپرنم آنکھوں کے ساتھ آخری رسوم ادا

جموں//سرینگر میں اقوام متحدہ فوجی مبصر آفس سونہ وار کے نزدیک10روز قبل کرشنا ڈھابہ فائرنگ واقعہ میں زخمی آکاش مہرہ ہسپتال میں چل بسا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اسکی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔17فروری کو کرشنا ڈھابہ ملک کے بیٹے آکاش مہرہ پر نزدیک سے گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا تھا۔ 10روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آکاش مہرہ صدر اسپتال میں اتوار کی صبح دم توڑ بیٹھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جنگجو کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔ایک بیان میں منوج سنہا نے کہا کہ آکاش مہرہ کی ہلاکت سے افسوس ہوا اور غم زدہ خاندران سے دلی ہمدردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گھناونے جرم میں ملوثین کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔اس کے جسد خاکی کو جموں منتقل کیا گیا اور متوفی نوجوان کی آخری رسومات کنبہ کے ممبران ، لواحقین اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ا

جموں میں کانگریس کی جانب سے مہنگائی او رٹیکس کیخلاف احتجاج | صدرجے اے میر سمیت متعدد لیڈران حراست میںلینے کے بعد رہا

جموں//جموں میں پردیش کانگر یس کی جانب جائیداد ٹیکس اور مہنگائی کو لے کر درجنوں کار کنان کے ہمراہ زور دار احتجاج کیا ہے ۔اس دوران پولیس نے پردیش کانگریس صدر جے اے میر سمیت درجنوں افراد کو پولیس نے کچھ وقت کے لئے گرفتارکر لیا اور بعد میں سبھی افراد کو رہا کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی اے میر کو اتوار کے روز یہاں ایک درجن سے زائد پارٹی کارکنوں کے ساتھ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اورپرارٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج کے دوران مختصر طور پر حراست میں لیا گیا تھا،حکام نے بتایا کہ پولیس نے میر کے ساتھ پارٹی کے سینئر ساتھیوں اور سابق وزراء رمن بھلا اور یوگیش سہنی نے شہر کے جانی پور محل میں ضروری سامان ، خصوصی طور پٹرول ، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ریلی نکالنے کی کوشش کے بعد کارروائی کی ہے۔ پارٹی کارکنوں اور حامیوں کی ایک بڑی تعداد کے ہمراہ ، کان

کرائم برانچ نے اراضی کے فراڈ کیس میں چارج شیٹ دائر کی

جموں//جموں وکشمیر پولیس کی کرائم برانچ نے چار سال پرانے مقدمے میں چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں ایک عورت کو اراضی کا پلاٹ بیچنے کے بہانے پر 4.20 لاکھ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا گیا۔ کرائم برانچ کے ترجمان نے بتایا کہ ر یہاڑی کالونی کے ملزم اشوک کمار شرما کے خلاف جموں کے سب جج کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیس اسی کالونی کی ارونا کی جانب سے 2017 میں ایک شکایت پر درج کیا گیا تھا۔اپنی شکایت میںخاتون نے الزام لگایا کہ شرما نے سلالپور میں اپنی آدھا ایکڑ اراضی فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے اور دو ماہ کے بعد ادا ہونے والے 17 لاکھ روپے کے بقایا کے ساتھ 3 لاکھ روپے ایڈوانس لیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ جب معاہدے کے مطابق خاتون نے توازن کی رقم کے ساتھ ملزم سے رجوع کیا تواس نے فروخت معاہدہ پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ رقم بھی واپس

ڈاکٹر جتند ر سنگھ نے جمو ں یونیورسٹی میںنیشنل سائنس ڈے پر کلیدی خطبہ پیش کیا

جموں//مرکزی وزیر مملکت برائے ترقی و شمال مشرقی خطے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جموں یونیورسٹی کے جنرل زور آور سنگھ آڈیٹوریم کمپلیکس میں نیشنل سائنس ڈے کے موقعہ پر کلیدی خطبہ پیش کیا۔ اِس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اَپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اَب خلائی ٹیکنالوجی مختلف صورتوں میں ہر ہندوستانی گھر میں پہنچ چکی ہے اور اِس ٹیکنالوجی کو ہر جگہ چاہئے وہ سمارٹ سٹی منصوبے ہوں، زرعی ٹیکنالوجی ، ریموٹ سنسنگ ہو ، ریلوے ٹیکنالوجی ہواور آفاتِ سماوی سے نمٹنا ہو یہ ٹیکنالوجی ہرطر ف بروئے کار لائی جارہی ہے ۔ماہرین تعلیم ، علما ء اورطلبا سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نگرانی میں خلائی ٹیکنالوجی میں ترقی دیکھنے کو آرہی ہے اور عنقریب بھارت گگن یان مشن کے ذریعے انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا۔اُنہوں نے انہیں اہم سائنسی اداروں جیسے باباآٹامک ریسرچ سینٹر،وکرم سرا

تازہ ترین